محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس گیس تبخیر معدے کے امراض کے لئے اپنا ذاتی تجربہ شدہ نسخہ ہے جو میں اس تحریر کے آخر میں پیش کروں گا۔ میں پچھلے کچھ عرصہ سے کولڈرنک پینے کا اس قدر عادی ہو گیا تھا کہ دن میں ایک لیٹر والی چھ بوتلیں تک پی جاتا تھا۔ جس کا مجھے اس قدر نقصان ہوا کہ بیان نہیں کر سکتا۔ ایک دن حسب معمول میں چھ لیٹر بوتل پی کر گھر آیا تو رات کو سونے سے کچھ دیر پہلے میرے جسم میں جگہ جگہ اندرونی درد ہونے لگا اور سانس بہت تیز تیز چلنے لگا۔پیٹ اور سینے پر بوجھ پڑنے لگا، مجھ پر مزید خوف یہ سوچ کر طاری ہو گیا کہ یہ دل کا دورہ تو نہیں ہے۔میری حالت دیکھ کر گھر والے بھی پریشان ہوگئے اور بچوں نے علاقے کے ڈاکٹر کو فون کر کے میری کیفیت بتائی تو ڈاکٹر نے گیس کا مسئلہ بتا کر کلینک پر آنے کا کہا لیکن میں نے کلینک جانے سے منع کر دیا کیونکہ پہلے تومجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے لیکن جب ڈاکٹر صاحب نے گیس پرابلم بتا ئی تو مجھے فوراً اپنا نسخہ یاد آ گیا جو کہ میں نے عبقری رسالے سے ہی لیا تھا اور اب یہ نسخہ میں خود بنا کر فی سبیل اللہ مخلوق خدا کو تقسیم بھی کرتا ہوں ، اس نسخہ کے استعمال سے الحمد للہ آدھے گھنٹے میں طبیعت صحیح ہو گئی ۔ اس ایک نسخے کے اتنے فوائد ہیں کہ اس پر باقاعدہ ریسرچ ہونی چاہیے اور اس کے فوائد پر ایک کتاب بننی چاہیے۔ میرے پاس اب اس نسخے کے بے شمار مشاہدات ہیں،جس کو بھی دیتا ہوں وہ تعریفیں کرتا نہیں تھکتا، معدے کے کسی بھی مرض میں اس کا اثر فوری ہوتاہے۔جسم کے انگ انگ کو فرحت بخشتا ہے۔ دل اور جگر کے امراض میں بھی بہت مفید ہے۔ کئی مریضوں نے بتایا کہ جب انہوںنے اپنے علاج کے ساتھ اس پاؤڈر کا استعمال کیا انہیں صحت میں بہت بہتری محسوس ہوئی۔
ھوالشافی : ست پودینہ ایک تولہ ، میٹھا سوڈا ایک چھٹانک اور مصری ایک پاؤ۔ مصری کو پیس کر میٹھے سوڈے میں ملا لیں اور ست پودینہ کو بھی پیس کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ ایک چائے کا چمچ پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں