قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں۔
بیماری سے پریشان ڈاکٹر
ایک مختصر سے سفر میں ایک صاحب میرے ساتھ بیٹھے تھے‘ کہنے لگے: ایک بہت پرانے تجربہ کار ڈاکٹر ہیں‘ ان کا بیٹا بیرون ملک سے پڑھ کر آیا‘ دیکھا کہ والد کے پراسٹیٹ گلینڈ کا مسئلہ بار بار پیشاب کیلئے آنا جانا اور ناک کے غدود بھی بڑھے ہوئے ہیں‘ یعنی مثانہ کے غدود بھی اور ناک کے غدود بھی‘ رات کو سو نہیں سکتے‘ سانس بند ہوجاتا ہے۔ بیٹے نے کہا کہ آپ علاج کروا کر تھک گئے ہیں مستقل علاج کروا رہے ‘ خود بھی بہت پرانے تجربہ کار ڈاکٹر ہیں‘ میں جس ملک سے پڑھ کر آیا ہوں وہاں اس کے بہت ماہرین ہیں‘ میں ان سے مشورہ کرتا ہوں۔ الغرض بیٹے نے وہاں کے جڑی بوٹیوں کے سائنسدان سے مشورہ کیا جوکہ ڈاکٹر بھی تھے اور تحقیق جڑی بوٹیوں‘ فطری علاج اور غذاؤں میں بہت زیادہ کمال رکھتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ آپ والد کو ایک ٹوٹکہ استعمال کروائیں‘ ایک لیموں لیں اس کو کاٹ کر اس کے بیج نکال دیں ‘اس کے چھلکا سمیت چھوٹے ٹکڑے کریں‘ اس میں ایک گلاس پانی ڈالیں‘ شکر‘ گڑ یا کھجور کا تھوڑا سا میٹھا ڈال دیں‘ بس ہلکا سا میٹھا ایک کھجور کے برابر ہو ‘چینی کا بالکل نہیں ڈالنا۔ اس کو پیس لیں‘شیک کریں‘ یہ ایک لیموںکا شیک بن جائے گا۔ اسے کسی ایسے وقت یعنی دن میں جب آپ خالی پیٹ ہوں بس پی لیں‘ چند دن پئیں‘ مجبوراً چند ہفتے بس اس کا پھر نتیجہ دیکھیں۔
دن رات پیشاب کی تکلیف اور خوف
موصوف کہنے لگے: یہ چیز کیا تھی اور اس کے نتائج کیا تھے اس کے کمالات کیا تھے‘ میرے پاس اس کے واقعات ہی واقعات ہیں۔ پہلے تو خود ڈاکٹر صاحب حیرت انگیز طور پر صحت یاب ہوئے۔ وہ جو بار بار دن رات پیشاب کیلئے اٹھتے تھے اور ہروقت پیشاب آتا تھا تسلی نہیں ہوتی تھی۔ خود ان کو دن رات پیشاب کا ہروقت فکر رہتا تھا کہ پیشاب کا کیا کریں؟ لیکن لیموںکا یہ شیک پینے سے پیشاب کا مسئلہ حل ہوا‘ پریشانی جو ہروقت ان کے اوپر سوار رہتی تھی وہ پریشانی دور ہوئی‘ اتنی زیادہ کہ خود حیران کہ یہ کیسے ہو گیا؟
چھینکوںکا طوفان اور بے چین طبیعت
لوگ پریشان تھے‘ کیونکہ اب تک ایسے پہلے نہیں ہوا تھا انہوں نے بہت ادویات استعمال کیں‘ بہت زیادہ اور ادویات کے استعمال سے انہیں شاید وقتی فائدہ ہوا لیکن ہمیشہ کا فائدہ کبھی نہ ہوا لیکن اس نسخہ کے استعمال سے انہیں بہت زیادہ فائدہ ہوا‘ انہوں نے کیا کیا؟ روزانہ صرف ایک گلاس استعمال کرنا شروع کردیا‘ دوسرا ان کو اور بہت بڑا فائدہ ہوا جو ناک کے غدود بڑھے ہوئے تھے اس میں فرق ہوا‘ جو رات کو نیند نہیں آتی تھی اور نیند میں وہ بہت پریشان رہتے تھے کھل جاتی تھی‘ ناک بند ہوجاتا تھا‘ اور غدود بھی بڑھے ہوئے تھے ناک کی ہڈی بھی بڑھی ہوئی تھی آپریشن بھی کروا چکے تھے لیکن پھر بھی فائدہ نہیں ہورہا تھا اس کا فائدہ ہوا‘ اس کا فائدہ کہ ناک کھل گیا بہت زیادہ چھینکوں کا طوفان ختم ہوگیا‘ طبیعت میں سکون اور راحت حد سےزیادہ اور وہ خود محسوس کرنے لگے کہ مجھے یہ کیا ہوگیا کیونکہ بڑھاپے کی بیماری ہمیشہ ضدی ہوتی ہے اور یہ ضدی بیماری سے اکتا چکے تھے۔ انہیں بہت فائدہ ہوا صرف ایک چھوٹے سے ٹوٹکے سے ناک کے غدود ختم ہونا شروع ہوئے‘ مثانہ کے غدود سکڑنا شروع ہوئے ۔
ایکنہیں بلکہ بےشمار شفایاب ہوگئے
پھر انہوں نے یہ نسخہ کسی اور کو بتایا‘ جس نے مجھے بتایا وہ صاحب کہنے لگے ڈاکٹر صاحب نے بے شمار لوگوں کو بتایا انہیں بہت فائدہ ہوا اور اتنا فائدہ کہ یہ ٹوٹکہ ایک سے بڑھ کر کئی بے شمار لوگوں تک پھیلا۔ آپ سوچیں لیموں میں کون سی تاثیر اور طاقت ہے ‘لیموں کے اندر کیا ایسی طاقتور چیز ہے جس کو انسان اگر استعمال کرے تو اسے نفع ہی نفع اور فائدہ ہی فائدہ ہوتا ہے اور وہ فائدہ ایسا ہے کہ سائنس تو اس فائدے تک پہنچ گئی لیکن ہم اس فائدے سے آخر کیوں دور ہیں؟
قارئین! یہ ٹوٹکہ ان بیماریوں میں مفید پایا گیا۔
1۔دائمی نزلہ وزکام۔ 2۔ناک کی ہڈی اور غدود کا بڑھا ہوا ہونا۔ 3۔ پیشاب رک کر آتا ہو’پرانی پتھری ہو یا غدود ہو اور وہ ختم نہ ہوتے ہوں۔ 4۔کھانا ہضم نہ ہوتا ہو اور مسلسل کھانا معدے پر رہتا ہو‘ گلے پر بوجھ ہو‘ جلن ہو تیزابیت ہو۔ اس کیلئے بہت مفید ہے۔ 5۔ایسے لوگ جن کے ہاتھ پاؤں میں جلن ہوتی ہے‘ ٹھنڈی پٹیاں اور برف رکھتے ہیں انہیں اس کا بہت فائدہ ہوا۔ 6۔ ہائی بلڈپریشر کسی بھی دوا سے نہ جارہا ہو اس کا نفع بہت دیکھا اور بہت پایااور اس کی تاثیر بہت پائی۔ 7۔ شوگر کے مریض بہت سی ادویات کھا کر اندر سے کھوکھلے ہوجاتے ہیں ان کے بہت سے اعضاء متاثر ہوتے ہیں شوگر اور ان کی ادویات کی وجہ سے انہیں جب یہ استعمال کروایا گیا تو حد سے زیادہ فائدہ ہوا اور بہت زیادہ نفع ہوا۔ الغرض یہ دوا ‘ یہ غذا ‘یہ فطری ٹوٹکہ اور علاج حد سے زیادہ آزمایا اور بہت زیادہ پایا اور اتنا زیادہ کہ گمان سے زیادہ۔ آپ بھی آزمائیں ‘نہایت فائدہ مند چیز ہےاور اس کا استعمال کسی بھی طرح نفع سے خالی نہیں ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں