قارئین السلا م علیکم!جو لوگ مویشیوں کا کام کرتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ یہ کتنی توجہ اور دیکھ بھال مانگتے ہیں۔ جس طرح انسان کا چھوٹا بچہ بول نہیں سکتا لیکن اس کی ہر ضرورت کو سمجھ کر اس کا خیال رکھا جاتا ہے اسی طرح مویشی بھی بول کر تو اپنا مسئلہ بتا نہیں سکتے اس لئے بالکل چھوٹے بچے کی طرح ان کا خیال رکھنا پڑتا ہے ۔ جو لوگ جانور پالتے ہیںوہ ان کی حرکات و سکنات پر گہری نظر رکھتے ہیں، کب جانور بیمار ہے وہ اس کی حالت کو دیکھ کر سمجھ جاتے ہیں۔اکثر جانوروں میں ایک مسئلہ پیش آتا ہے کہ ان کا پیشاب اور پاخانہ رک جاتا ہے۔ اگر وقت پر اس کاعلاج نہ کیا جائے تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔جن کے پاس جانور کم تعداد میں ہوتے ہیں ان کے لئے ہر جانور پر نظر رکھنا آسان ہوتا ہے لیکن جن کے پاس جانور زیادہ ہوں تو ہر ایک پر توجہ کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن جب آپ کا روزگار ان مویشیوں سے جڑا ہوا ہو تو ہر وقت توجہ جانوروں کی طرف ہی رہتی ہے۔
اگر جانور کا پیشاب رک جائے
ہمارا بھی جانوروں کا ایک چھوٹا سا فارم ہے۔ ان پر بہت زیادہ توجہ دینی پڑتی ہے کسی جانور پر بیماری کا اثر ہو تو فوراً اس کے تدارک کے لئے دوڑ دھوپ کرتے ہیں۔عبقری رسالے میں ہر ماہ کسانوں اور مویشی پال حضرات کے لئے مفید معلومات اور علاج بتائے جاتے ہیں جو کہ ہمارے بہت کام آتے ہیں۔عبقری میں شائع ہونے والے ٹوٹکے استعمال کرنے سے مویشیوں کی مختلف بیماریوں میں بہت فائدہ ہوا ہے۔ میرے پاس بھی ایک ٹوٹکہ ہے،جن جانوروں کا پیشاب پاخانہ رک جائے، تو ایک گلاس پانی میں چار پانچ لیموں نچوڑ کر اور تھوڑا سا نمک ملا کر پلا دیں ۔ بیس سے پچیس منٹ کے اندر بکری پیشاب کر دے گی، یہ علاج بہت بار کا تجربہ شدہ ہے۔عبقری قارئین کے لئے میری طرف سے ہدیہ ہے۔ اللہ پاک سب کی مشکلات دور فرمائے۔آمین
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں