2021 ءکی سردی میں عبقری کی ایک پوسٹ دیکھی جس میں بہترین صحت کیلئےایک نسخہ بتایا گیا تھا، میں نےفوراً بنا یا۔گھر میں سب کو پسند آیا، چھوٹے بچوں کو بھی اتنا پسند آیا کہ کہنے لگے یہ تو چاکلیٹ لگتی ہے ، والد صاحب بھی مطمئن ‘ کہتے ہیں کہ اس سے توبندہ جوان ہو جاتا ہے ۔ سردی نہیں لگتی ، جسم تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوتا۔میرے والد صاحب تو اسے جوانی ٹانک کہتے ہیں۔ یہ کمر مہروں ، گھٹنوں جوڑوں کے درد، جلد کی خوبصورتی‘یاداشت ‘پٹھوںاور یورک ایسڈمیں بہت مفید ہے۔ نسلوں کی بہترین نشو ونما کے لئے یہ ٹوٹکہ بچوں کو بھی استعمال کروائیں۔ معدہ اور جگر بھی تندرست رہتا ہے ‘قوت مدافعت بہت بڑھ جاتی ہے، بیماریاں نہیں لگیں گی۔
نسخہ :شہد‘ گڑ‘دیسی گھی اور ہلدی ہموزن لے کر معجون بنا لیں‘ آدھا یا چوتھائی چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ گڑ پرانا ہو ، گہرا براؤن ہو۔ہلدی ہو سکے تو خود پیسیں ، طاقت کیلئے شاید ہی کوئی غذائی ٹوٹکہ اس سے بہتر ہو۔استعمال کریںاورپہلوانی طاقت پائیں۔(
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں