محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری دل سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ کو آپ کی نسلوں کو اسی طرح دکھی انسانوں کی خدمت اور اصلاح کرنے پرتا قیات مامور کیے رکھے ۔آمین ۔
میرا عبقری سےتعارف اس حال میں ہوا کہ مشکلوں اور بیماریوں نے مجھے گھیرا ہوا تھا، اچانک ایک دن کسی نے عبقری کا پرانا رسالہ دے دیا کہ پڑھو شاید کوئی بات تمہارے کام آ جائے‘ میںنے پڑھا تو احساس ہوا کہ مجھے اس چیز کی ہی تلاش تھی۔ میں 15 سال سے نا معلوم بندش کا شکا رتھا ۔ میرے والد محترم فرنیچر کا کام کرتے تھے، اللہ نے کاروبار میں بہت برکت دی ہوئی تھی، لیکن اچانک سب برباد ہو گیا اور کاروبار بند ہو گیا۔ میں گھر سے کام ڈھونڈنے نکلتا کہ کسی فیکٹری میں کام مل جائے مگر نہیں، مختلف محکموں میں نوکری کی کوشش کی ، ناچاہتے ہوئے رشوت تک کی بھی پیشکش کی کہ کسی طرح نوکری مل جائے ، مگر کچھ بھی نہیں ہوا۔بندش کا یہ عالم تھا کہ میںجس کے ساتھ بھی کام کرتا اس کا کام بھی رک جاتا یا نقصان ہوجاتا ‘در در کے دھکے کھائے ‘کوئی کچھ کہتا کوئی کچھ ، آخر تنگ آ کر مجبوری میں مزدوری کا کا م بھی کیا لیکن میرے ساتھ وہی معاملہ کہ پندرہ دن کا م کرتا اور پانچ چھ ماہ تک فارغ رہتا تھا، شادی بھی ہوگئی لیکن بیوی بیمار رہنے لگی ، گھر میں جھگڑا ، بیماری اور غربت، یاد نہیں کہ کہاں کہاں اورکتنے دھکے کھائے عبقری رسالہ پڑھا تو آپ کی روحانی محافل بھی سننے کا موقع ملا اور آپ سے ساڑھ ستی کے توڑوالا عمل سن کر کیا، مونجھ کی رسی پریہ آیت "فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا-وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ"(سورہ انعام : 45) سات مرتبہ پڑھ کر دم کیا اور گرہ دی اس طرح سات گرہیں دے کر یہ رسی کوڑے کی روڑی میں دبا دی۔عمل کے بعد حالات نے اچانک پلٹا کھایا اور ہمارا نظام جو پندرہ سالوںسے زوال کا شکار تھا، اب ہمارے حق میں ہو گیا اورنئی زندگی اور خوشیاں ملیں اور بیمایاں جھگڑے غربت ہمیشہ کے لئے دفن ہو گئی۔
قارئین ساڑھ ستی کا یہ باکمال عمل ہجویری محل سوا ارب درود پاک کے چلہ میں کروایا جائے گا۔ابھی سے تیاری کیجیے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں