محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ میں شائع ہونے والے طبی ٹوٹکوں سے میں نے کامل صحت اور تندرستی پائی ہے۔اس ضمن میں کئی مشاہدات ہیں۔آج اپنا ایک تجربہ قارئین کی خدمت میںپیش کر رہا ہوں جو مجھے عبقری سے متعارف کروانے کا ذریعہ بھی بنا۔
2008ء میں ایک خطرناک حادثہ میں میری دائیں ٹانگ کی ہڈی اور پنڈلی ٹوٹ گئی۔ڈاکٹروں نے ٹیسٹ وغیرہ کیے جس کے فوری بعد آپریشن کا کہا گیا۔چنانچہ آپریشن کر کےایک سٹیل کی سلاخ ٹانگ کے اندر ڈالی گئی جس کے بعد میں چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا۔تقریباًدس سال تک ٹانگ صحیح طرح کام کرتی رہی لیکن اس کے بعد کوئی انفکیشن ہو گیا جس سے متاثرہ ٹانگ میں شدید تکلیف شروع ہو گئی۔ٹانگ کے جس حصہ میں آپریشن ہوا تھا وہاں زخم ہو گئے اور پیپ نکلنا شروع ہو گئی۔درد اتنی بڑھ چکی تھی کہ علاج کی غرض سے ہسپتالوں میں خوار ہونا شروع ہو گیا ‘ حتیٰ کہ چند سالوں میں اسی ٹانگ کے مزید بارہ آپریشن ہوئے لیکن اس کے باوجود بھی زخموں سے پیپ آنا بند نہ ہوئی اور تکلیف بھی جاری رہی۔بعض اوقات کچھ دیر کے لئے فرق محسوس ہوتا مگریہ سلسلہ زیادہ دیر تک قائم نہ رہتا۔اسی دوران میرے ایک قریبی عزیز نے عبقری رسالہ سے دیکھ کر ایک ٹوٹکہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔میں نے ان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئےاستعمال کرنا شروع کر دیا‘ میں حیران رہ گیا جہاں اتنے مہنگے علاج کروانے کے باوجود بھی فائدہ نہ ہوا وہاں چند دن میں ایک آسان سے ٹوٹکے کے استعمال سے مجھے کافی افاقہ ہوا‘ درد کی شدت میں کافی کمی آئی اور پیپ نکلنا بھی کم ہو گئی ہے۔
ٹوٹکہ یہ ہے کہ حسب ضرورت اسپغول لے کر دودھ میں پکائیں اور جب نیم گرم ہو تو اسے مرہم پٹی کر کےمتاثرہ جگہ پر دن میں چند بار لگائیں‘ ان شاءاللہ افاقہ ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں