Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

سوا ارب درودپاک چلہ کی برکات!بیماریاں‘دکھ درد ختم‘خوشیاں لوٹ آئیں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو برکت اور صحت والی زندگی عطا فرمائے۔ اللہ تسبیح خانے کو اصلاح کا ذریعہ بنائے رکھے‘ قیامت تک ہر فتنہ سے بچائے اور دائیں بائیں سے وسعت عطا فرمائے۔ تسبیح خانہ بالخصوص گزشتہ سال ہجویری محل میں جو سوا ارب درود پاک کا چلہ ہوا اس کی برکت ‘سالہا سال پرانے دکھ درد ٹل رہے ہیں‘اجڑی زندگی میں خوشیوں کی بہار آگئی ۔ پہلے ہمارے حالات کیا تھے اور اب کیا ہیں؟ تحریر کر رہی ہوں۔
پیدائشی بیماریاں اور روحانی مسائل
جب سے میں پیدا ہوئی ‘بیماریوں کا جنم بھی میرے ساتھ ہی ہو گیا۔گھر والے بتاتے ہیں آٹھ دن کی تھی جب میری نانی اماںمیرے ہاتھ صاف کرتے ہوئے ہاتھ سیدھے کیے تو میں رونا شروع ہو گئی۔ دیکھا تو میرے دونوں ہاتھوں کی درمیان والی انگلی جڑی ہوئی تھی۔ والدہ نے تیل وغیرہ کی مالش کی مگر میرے ہاتھ سیدھے نہیں ہوئے پھر دو ماہ بعد ڈاکٹر سے علاج کروایا۔ پلستر وغیرہ لگواتے رہے پھر آہستہ آہستہ کچھ بہتری محسوس ہوئی اور تقریباً دو سال کی عمر میں جا کر اپنے ہاتھوں سے کوئی چیز اُٹھا سکتی تھی۔جب کچھ ہوش سنبھالی‘ سکول گئی تو وہاں سے شیطانی جناتی اثرات نے آگھیرا‘ پھر دَم وغیرہ کروائے تو کچھ عرصہ طبیعت بہتر رہی مگر پھر سے وہی معاملات شروع ہو گئے۔ گیارہ سال کی عمر میں میری ریڑھ کی ہڈی ٹیڑھی ہو گئی جس کا کئی سال علاج ہوتا رہا۔
ساری جمع پونجی علاج پر لگ گئی
ہمارےگھر کے حالات کافی خراب تھے‘ ابو اپنے دوست کے ساتھ کسی عامل کے پاس گئے تو اس نے اگربتی اور چینی دَم کر کے دی۔ میں مغرب کی نماز پڑھنے کیلئے جائے نماز پر کھڑی تھی‘ والد نے اگربتی جلا دی‘ جیسے جیسے اگربتی کی خوشبو مجھے محسوس ہوئی ‘طبیعت بگڑنا شروع ہو گئی اور مجھ سے نماز نہیں پڑھی گئی۔ میں جائے نماز پر ہی پڑی بے ہوش ہو گئی۔ ڈاکٹر کو بُلایا تو انہوں نے کہا کہ اسے طبی نہیں کوئی روحانی مسئلہ ہے‘ دَم وغیرہ کروائیں۔جب کسی عامل کے پاس لے کر جاتے تو کوئی کہتا ڈر گئی ہے‘ کوئی کہتا آپ کے گھر آسیب ہے‘ کوئی کہتا کہ اس پر کسی نے جادو کروایا ہے۔ پڑھائی میں بہت اچھی تھی تقریباً ہر کلاس میں پوزیشن لیتی تھی۔ ہر کوئی تعریف کرتا تھا کہ بڑی ہو کر والدین کا نام روشن کرے گی‘ جیسے جیسے ہوش سنبھالا‘ طبیعت خراب‘ چہرہ بے رونق ہو گیا۔ چہرے پر بال بھی کافی ہو گئے ہیں ‘شیشے میں خود کو بہت کم دیکھتی۔ والد کی ساری جمع پونجی مجھ پر لگ گئی۔ مجھے دورے پڑتے تھے ایسا لگتا کہ سر کے بال کوئی کھینچ رہا ہے‘ جسم پر کافی بوجھ رہتا‘ سارا دن روتی رہتی‘ سکول بھی جانے کو دل نہیں کرتا تھا۔ عاملین کے کہنے پر آخر ہم نے گھر بھی تبدیل کر لیا مگر شہر آ کر بھی کبھی طبیعت خراب ہو جاتی ۔قرض لے کر بھائی روزگار کے لئے بیرون ملک چلے گئے ‘ وہاں کسی کیس میںا نہیں پولیس پکڑ کر لے گئی۔ ہمارے گھر میں ہر وقت پریشانی رہتی‘ والد اور والدہ رو رو کر پریشان اور بیمار ہو گئے۔ نوماہ بہت مشکل گزرے‘ گھر کا کرایہ دینا مشکل ہو گیا۔
تمام غموں اور دکھوں کا مداوا
میری ایک خالہ جو بارہ سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہیں‘ وہ ہمارے پاس آئیں اور عبقری سے متعارف کروایا۔ والدہ اور بہن نے رسالہ دیکھ کر اعمال شروع کیے۔ رمضان میں روحانی محافل سننا شروع کیں‘تسبیح خانہ وہ واحد جگہ تھی جہاں آکر ایک روحانی سکون ملا۔بھائی کی رہائی کی نیت سے تسبیح خانہ میں تین دن کا روحانی چلہ کیا‘الحمدللہ دوسرےدن والدہ نے بتایا کہ بھائی رہا ہو گیا ہے۔ہمیں یقین ہو گیا کہ یہی وہ جگہ جہاں ہمارے تمام دکھوں کا مداوا کیا جائےگا۔سوا ارب درود پاک چلہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہم سب گھر والوں کو خدمت کی سعادت بھی ملی جس کی برکت سے ہمارے کئی مسائل حل ہو گئے۔اس دوران ہم نے خدمت کے وسیلے سے دعا مانگی تھی کہ اللہ پاک کلینک میں آپ سے ملاقات کروا دیں۔ اللہ نے مجھ گناہ گار کی دعا سُن لی۔ پھر سوا ارب درود پاک چلہ میں شریک ہوئے اوراس میں ہونے والے تمام روحانی اعمال یقین اور توجہ کے ساتھ کیے جس نے ہماری زندگی بدل دی۔اللہ کا شکر ہے بیماریاں ختم ہو رہی ہیں‘ مسائل اور مشکلات کافی حد تک ختم ہو چکے ہیں‘ جو مشکلات باقی ہیں ان سے نکلنے کے اسباب بھی پیدا ہو رہے ہیں‘ یقین ہے بہت جلد ان سے بھی نجات مل جائے گی۔یہ سب تسبیح خانہ کی برکات‘ آپ سے نسبت‘ سوا ارب درود پاک چلہ میں خدمت اور اس میں ہونے والے روحانی اعمال کی وجہ سے ممکن ہوا۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے‘ آمین!

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 015 reviews.