پھیپھڑوں کا انفیکشن
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں لندن میں رہتا تھا۔ ایک مرتبہ کسی دوسرے ملک کے سفر پر گیا تو وہاں مجھے شدید بخار ہو گیا، سفر سے واپس آیا، لندن پہنچتے ہی سانس لینے میں دشواری ہونے لگی جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی گئی۔بہت علا ج کروانے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ آپ کے پھیپھڑوں میں کوئی انفیکشن ہے جس کی وجہ سے پھیپھڑوںنے سڑنا شروع کر دیا ہے، بہت ادویات کے باوجود فرق نہیں پڑا۔ادویات کے استعمال سے میرے معدے میں شدید تیزابیت پیدا ہو گئی ہے اور خوراک کی نالی بھی سکڑ گئی ہے۔ مجھے کرونا بھی ہو چکا ہے جس نے پھیپھڑوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ اب میری موجودہ حالت ایسی ہے کہ میں ہر وقت کمزوری محسوس کرتا ہوں، میرا سانس پھولا رہتا ہے اور میں روزمرہ کے کام نہیں کر پاتا ، میرا گلہ ہر وقت ریشے سے بھرا رہتا ہے، میں صبح اٹھ کے اتنا کھانستا ہوں کہ میری ساری انرجی صبح ہی ختم ہو جاتی ہے۔ جدید علاج سے مایوس ہو کر پاکستان آ گیا ہوں، بہت امید سے آپ کوخط لکھ رہا ہوں مجھے علاج تجویز کیجئے(ارسلان اکرم )
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کا شفاء حیرت سیرپ اور بنفشی قہوہ کچھ عرصہ اطمینان سے استعما ل کریں۔اس کے قطرے قطرے میں شفاء ہے۔ یہ قہوہ دن میں تین بار استعمال کریں۔اس کے علاوہ عبقری کی سات تخم شفاء دن میں تین سے پانچ بار استعمال کریں۔ ان شاءاللہ چند خوراکوں میں ہی آپ کو بہتری محسوس ہو گی۔
ذہنی الجھن اورنفسیاتی بیماریاں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میںہر وقت ذہنی دباؤ، بے چینی، ٹینشن اور خوف میں مبتلارہتا ہوں، ذہنی مریض بن گیا ہوں۔ ہر وقت دماغ میں منفی خیالات رہتے ہیں، ذہنی بے چینی سے اتنا تنگ آ گیا ہوں کہ دل کرتا ہے دیوار میں سر دے ماروں، یادداشت کام کرنا چھوڑ گئی ہے۔ مجھے ہر وقت ناپاکی کے وساوس نے گھیرا ہوا ہے۔ہر چیز ناپاک لگتی ہے، یہاں تک کہ ناپاکی کے وساوس کی وجہ سے گناہ میں مبتلا ہو جاتا ہوں۔ غسل اور استنجا کرتے ہوئے بہت زیادہ پانی ضائع کرتا ہوں اور کئی کئی بار غسل کرتا ہوں مگر اطمینان نہیں ہوتا، میرے دن رات انہی کاموں میں گزر جاتے ہیں، تھک گیا ہوں ، بہت وہمی ہو گیا ہوں، گھر والے بھی مجھ سے تنگ آ چکے ہیں۔میں دائمی قبض ، معدے میں گیس اور تیزابیت کامریض ہوں۔ سر بھاری بھاری رہتا ہےاور یہ بہت پرانا مسئلہ ہے، ٹھیک نہیںہو رہا ہے، سردیوں میں پیشاب بار بار آتا ہے اور روکنا مشکل ہو جاتا ہے، جسم کا پورا زور لگا کر روکتا ہوں ، مجھے جسم میں بہت زیادہ کمزوری ہو گئی ہے، مہربانی فرما کر اچھی اور مختصر دوائی دیجئے۔(ی،س)
مشورہ: آپ نے اپنے ذہنی اور نفسیاتی مسائل کے ساتھ معدے کی خرابی کا ذکر کیا، معدے اور آنتوں کے نظام کا بہت گہرا تعلق ہمارے دماغ اور اعصاب سے ہے۔معدے آنتوںکے امراض کی وجہ سے بہت سے ذہنی دماغی مسائل مثلاًنفسیاتی امراض، ڈیپریشن، بے چینی بے کلی، دماغ کا وسوسوں اور فضول سوچ اور فکر میں مبتلا رہنا وغیرہ جنم لیتے ہیں۔ ان سب مسائل کے لئے ایک بہت ہی کامیاب نسخہ ہے جس سے بے شمار نے صحت اور شفاء پائی، آپ بھی استعمال کیجئے ان شاء اللہ ان تمام مسائل سے مکمل چھٹکارا ملے گا۔ اسپغول ثابت لے لیں، کنکر پتھر صاف کر لیں۔ یہ چھلکا اسپغول نہیں بلکہ ثابت اسپغول ہے۔ ایک چمچ صبح و شام پانی یا دودھ کے ہمراہ لیں۔ حیران کن طور پر یہ ذہنی دماغی امراض کو ایسے ختم کر دے گا جیسے کبھی تھے ہی نہیں۔ہر کھانے کے بعد تین انجیر خوب چبا چبا کر کھائیں‘ قبض نہیں ہو گی۔
جگر کا مسئلہ خون کی الٹیاں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری والدہ کو پندرہ سال سے جگر کی بیماری ہے، جگر ٹھیک سےکام نہیں کرتا، ڈاکٹر کہتے ہیں ٹرانسپلانٹ ہو گا۔ اس کے ساتھ ان کے پیٹ میں پانی بھی ہے‘اب جو بھی دوائی دیتے ہیں اثر نہیں کرتی۔ بہت پریشان ہیں ان کے لئے علاج بتا دیجئے۔(خدیجہ )
مشورہ: کوئی بیماری ایسی نہیں جس کا علاج دنیا میں نہ ہو۔ ایک سادہ سا ٹوٹکہ جگر کو نئی زندگی دے سکتا ہے۔جگر ختم ہو گیا ہو، کالا پیلا یرقان ہو یا ڈاکٹر کہتے ہوںجگر ٹرانسپلانٹ ہو گا، چند دن یہ ٹوٹکہ کر یں اور کمال دیکھیں۔ مٹی کا کورہ پیالہ لیں اوراسے دو دن پانی میں بھگو کر رکھ دیں ۔اب وہ دہی لیں جو کہ مٹی کے برتن میں ہی جمائی گئی ہو اور رات کے وقت وہ دہی مٹی کے پیالہ میں ڈالیں‘اس میں ایک بڑا چمچ دیسی شکر (شکر کیمیکل زدہ نہ ہو)ڈالیںاور ایک چٹکی پسی ہوئی کچی پھٹکڑی ڈال کر رکھ دیں۔ صبح نہار منہ مریض کو کھلادیں اور جو برتن کے ساتھ لگا رہ جائے اسےبھی اچھی طرح پانی سے صاف کر کے مریض کو پلا دیں۔ یہ عجیب چیز ہے‘پرانے سے پرانا جگر کا مریض صحت مند ہو جاتا ہے۔
بے اولادی کا غم
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میری شادی کا مسئلہ تھا، عمر زیادہ ہو گئی تھی ،میںنے عبقری رسالہ میں دیے گئے وظائف پر عمل کیامیر ی شادی ہو گئی ۔اب اولاد کا مسئلہ ہے، تین بار مس کیرج ہو چکا ہے۔اس کی وجہ سے صحت بھی بہت متاثر ہوئی ہے۔ آئے روز طبیعت خراب رہتی ہے۔ صحت مند اولاد کے لئے مجھے علاج تجویز فرما دیجئے۔(فرزانہ کوثر )
مشورہ:محترمہ آپ عبقری دواخانہ کی سچی دوا، اکسیر البدن اور نورتن شفاء استعمال کریں۔ اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں۔ ساگودانہ کی کھیر آپ کے لئے بے حد مفید ہے یہ جسم میں غذائیت کی کمی کو پورا کرے گی۔ سیب کے چھلکے سمیت ٹکڑے کر کے ساگودانہ کی کھیر میںشامل کرکے ناشتے میںاستعمال کریںاور تجویز کردہ ادویات دی گئی ہدایا ت کے مطابق استعمال کریں۔ ان شاء اللہ صحت بھی بہتر ہو گی اور اولاد کی امید بھی لگ جائے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں