محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!چند آزمودہ تجربات تحریر کر رہی ہوں ‘آپ سے درخواست ہےانہیں عبقری میں شائع کیجئے تاکہ لوگوں کو بھی اس سے فائدہ ہو۔
ایک لفظ سے زندگی میں انقلاب
چن سال قبل آپ نے روحانی محفل میں لفظ’’کُفُّوْ‘‘ پڑھنے کے فوائد بتائے۔اس عمل کاایسافائدہ ملا کی میں نے خود بھی نہیں سوچا تھا اور نہ ہی میں نے اِس نیت سے پڑھا تھا ۔ جب بھی وقت ملتا تو دل پر ہاتھ رکھ کر میں نے یہ لفظ پڑھنے کا معمول بنا لیاتھا‘ خاص طور پر جب میں سو کر اٹھتی ‘ چند دنوں کے بعدمجھے یہ محسوس ہونے لگا کہ جس میوزک سے مجھے عشق تھا‘سنے بغیر رہ نہ سکتی تھی اب سنتی تومحسوس ہوتا ہے کہ کوئی زہر ہے جوکانوں کے راستے میرے اندر جارہااور مجھے بہت بے چینی الجھن اور چڑ چڑاپن محسوس ہونے لگا حالانکہ میں نے اِس لفظ کو اِس نیت سے پڑھا بھی نہیں تھا۔ بس آپ کی باتیں اچھی لگی تو میں نے اسے اپنے معمول میں شامل کرلیا۔ اس عمل نے میوزک کو اور میوزک سے جڑی ہر چیز کو میری زندگی سے باہر نکال دیاہے ۔اب تو عالم یہ ہے کہ کہیں میوزک چل بھی رہا ہو جس کو بند کرنا یا کروانا میرے لیے ممکن نہ بھی ہو تب بھی میرا دھیان میوزک کی طرف نہیں جاتا۔اِس عمل کی برکت سے میرے دل سے میوزک کی کشش ختم ہوگئی۔
ضدی بھائی مان گیا
میںنے عبقری میں پڑھا تھا کہ50مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر جس کوبھی ہدیہ کیا جائےوہ انسان آپ کی بات مان لیتا ہے۔ میرا بھائی بہت ضدی ہے‘جلدی کسی کی بات نہیں مانتا‘والدہ بھی کوئی بات کہتیں تو اس کےباوجود بھی اپنی ضد پر اڑجاتا۔ میں نے بھائی کو 50 مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر ہدیہ کرنا شروع کر دیا‘اب جو بھی بات کہی جائے ضد نہیں کرتا بلکہ فوراً مان جاتا ہے۔
من پسند نوکری مل گئی
سورۃ مزمل 128دنوں کے عمل کے بارے میں سناجس میں اس سورت کوروزانہ40مرتبہ پڑھتے ہیں‘ اس عمل سے بہت فائدہ ہوا۔چند سالوں سے یہ مسئلہ تھا کہ رات کو سوتے وقت شیطانی چیزیں تنگ کرتی تھیں‘ دبائو محسوس ہوتا تھا‘ وہ اس عمل سے مکمل طور پر ختم ہوگیا ۔اس عمل سے اور بھی بہت زیادہ فوائد حاصل ہوئے۔بھائی گزشتہ چار سال سے بیروزگار تھا‘ اچھی نوکری کی تلاش میں تھا مگراس کی یہ خواہش پوری نہ ہورہی تھی۔اسی عمل کی برکت سےاسے من پسند نوکری مل گئی۔اس وظیفہ سےاللہ کا تعلق ملا، پہلے سر پر چادر لیتے ہوئے ایک دِقت سی محسوس ہوتی تھی‘ مجبوری سمجھتی تھی مگراِس عمل کے بعدمیں نے یہ محسوس کیاکہ مجھے تو میری سر کی چادر سے عشق ہوگیا ہے‘میری کیفیات بدل گئیں‘ مثبت سوچ ملی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں