ہم سب اپنے چہرے پر بہت توجہ دیتے ہیں‘ہم میں سے بیشتر لوگ اپنے ہاتھوں کی طرف سے مکمل لا پروائی برتتے ہیں جس کے نتیجے میں ہاتھ وقت سے پہلے ہی بدصورت اور کھردرے ہو جاتے ہیں۔ ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں پر بھی اتنی ہی توجہ دیں جتنی کہ ہم اپنے چہرے پر دیتے ہیں۔ آیئے! ہم آپ کو آپ کے ہاتھ خوبصورت بنانے کے کچھ نسخے بتاتے ہیں‘ امید ہے کہ ان پر عمل کر کہ آپ کے ہاتھ بھی اتنے ہی خوبصورت نظر آئیں گے جتنا کہ آپ کا چہرہ دلکش نظر آتا ہے۔
سادہ اور آسان نسخہ
سب خواتین کے لئے گھر کے کام کاج بہت ضروری ہوتے ہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان کاموں کو کرنے کے بعد اگر ہاتھوں کی حفاظت اور دیکھ بھال درست طریقے سے نہ کی جائے تو ہاتھوں کا حسن تباہ ہو جاتا ہے۔ اس کے لئے ایک سادہ اور آسان نسخہ یہ ہے کہ آپ ہم مقدار گلیسرین اور عرق گلاب کا آمیزہ بنا کر اس سے ہاتھوں کی مالش کرتی رہیں‘ اس میں تھوڑا سا شہد یا لیموں یا سفید سرکہ بھی ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے اس سے آپ کے ہاتھ نرم و ملائم اورحسِین ہو جائیں گے۔
بازاری کریمیں چھوڑیے‘یہ طریقہ اپنائیے
ہم ہاتھوں کو چمکدار اور شفاف بنانے کے لئے بازار سے مہنگی سے مہنگی کریمیں خرید کرلاتے ہیں اور اس کے باوجود ان کے نتائج اتنے حوصلہ افزا نہیں نکلتےہیں جتنا کہ توقع کی جارہی ہوتی ہے۔ آئیے ہم آپ کو گھر یلو طور پر ہی ایک نہایت اثر انگیز قسم کی ہاتھوں کی کریم بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں‘ اس کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل اشیاء چاہیے ہوں گی۔
انڈے کی سفیدی 1 عدد گلیسرین 60 قطرے‘ شہد 2 کھانے کے چمچ‘ جَو کا آٹا (باریک پسا ہوا) 1 کھانے کا چمچ ۔انڈے کی سفیدی ، شہد اور گلیسرین کو آپس میں ملا کر خوب پھینٹ لیجئے پھر اس میں جو کا آٹا ملا کر کریم کی طرح مکس کرلیجئے۔ آپ کے ہاتھوں کے لئے بہترین کریم تیار ہے۔ یہ کریم رات کو سوتےوقت لگا ئیے۔اسی ضمن میں ایک اور نسخہ حاضر ہے جو بھی استعمال کریں‘ ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔
انڈےکی زردی : 1 عدد‘ روغن بادام 60 قطرے ‘عرق گلاب کھانے کا 1 چمچ‘ دودھ کی بالائی نصف کھانے کا چمچ ‘ ان تمام اشیاء کو آپس میں ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں ایک اور مفید کریم تیار ہے اسے ہاتھوں پر لگا کر سو جائیے آپ کے ہاتھوں کی سختی اور کھردرا پن دور ہو جائے گا۔
لیموں کا کمال
ہاتھ دلکش ہو جائیں گے۔
ایک جادو اثر لوشن: قارئین! آئیے ہم آپ کو گھریلو طور پر ایک بہت ہی مفید لوشن بنانے کا نسخہ بتاتے ہیں یہ نسخہ کچھ یوں ہے۔گلیسرین 8 سے 10 پیالیاں‘ کارن فلور 8 سے 10 پیالیاں‘پانی 1 پیالی۔ ایک دیگچی میں گلیسرین گرم کر کہ اس میں کارن فلور آہستہ آہستہ ملا لیں اور آخر میں ایک پیالی گرم پانی شامل کر کہ اسے لوشن کی طرح گاڑھا کر لیں ۔اب اس آمیزے کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر کسی بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔ اس آمیزے کو لگانے کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ اسے رات کو اچھی طرح ہاتھوں پر لگا کر سو جا ئیں اور صبح اٹھ کر ہاتھ دھو لیں ‘ہاتھ بہت جلد خوب صورت اور دلکش ہو جائیں گے۔
ہاتھوں کی جھریاں: ہاتھوں کی جھریاں بہت بدصورت اور بد نما دکھائی دیتی ہیں اور آپ کا چہرہ جتنا بھی جوان اور دلکش کیوں نہ ہو آپ کے ہاتھوں کی جھریاں آپ کی عمر کی چغلی کھاتی ہیں اس لئے ہاتھوں کی جھریاں دور کرنے کے لئے ایک خصوصی طریقہ بتاتے ہیں:
مندرجہ بالا تمام ترکیبوں کے علاوہ کچھ باتیں ایسی ہیں جو آپ کے ہاتھوں کے حسن کے لئے بہت ضروری ہیں آپ کو چاہیے کہ ان باتوں کا خیال ضرور رکھیں۔ اپنے ہاتھوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور ان کو دھونے کے لئے وہی بہترین صابن استعمال کریں جو آپ منہ دھونے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے ہاتھ ہمارے منہ کے مقابلے میں زیادہ دھوئے جاتے ہیں اس لئے عام طور پر ان کو دھونے کے لئے نسبتاً سستا صابن استعمال کر لیا جاتا ہے لیکن یہ درست نہیں ہے ہمارے ہاتھ بھی ہم سے اتنی ہی توجہ مانگتے ہیں جتنا کہ ہمارا چہرہ‘ اس لئے ہمیشہ ان کو دھونے کے لئے اچھا صابن استعمال کریں۔
آپ کے ہاتھوں کے لئے لیموں بھی ایک بہت کارآمد شے ہے‘ یہ جلد کو صاف کرتا ہے‘ ہاتھوں کی رنگت کو گورا بناتا ہے‘ ہاتھوں کی کھال کو نرم اور ملائم بناتا ہے اور آپ کے ناخنوں کو بھی صاف کرتا ہے۔ مندرجہ بالا تمام مقاصد کے لئے لیموںکے دو ٹکڑے کر کے صبح و شام ہاتھوں پر مل لیں خاص طور پر اگر کہنیاں سیاہ ہو رہی ہوں تو ان پر لیموں ملیں کہنیاں سفید ہو جائیں گی ۔شہد اور کینو کے رس کو آپس میں ملا کر آمیزہ بنالیں اور اسے ہاتھوں پر لگا کر لیموں کا رس اور سفید سرکہ آپس میں ملا کر لگانے سے بھی آپ کےہاتھ دلکش اور نرم و ملائم ہو جاتے ہیں۔ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کے لئےایک عدد انڈے کی سفیدی کو خوب پھینٹ لیجئے اور اس میں ایک چٹکی پھٹکڑی ملا لیجئے اب اس آمیزے کی مالش اپنے ہاتھوں اور ناخنوں پر کیجئے آپ کے
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں