Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

عشقِ مجازی سے عشقِ حقیقی کا سفر!پڑھیں اور چونک جائیں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2024ء

قارئین! شیخ الوظائف کی محافل سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی سنیں خواہ تھوڑی سنیںلیکن روز سنیں۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کردار احتیاط سے دانستہ فرضی کر دئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
چوری‘نشہ اور لڑائی معمول کی بات
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آپ کے لئے دن رات دعائیں کرتی ہوں‘آپ کی وجہ سے میری ہی نہیں بلکہ میرے تمام گھر والوں کی زندگیاں بدل گئیں‘جینے کا سلیقہ آگیا‘حلال و حرام‘ جائز و ناجائز ‘ حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے کافریضہ سمجھ آیا۔ جب میری شادی ہوئی تو سسرال کا ماحول بہت عجیب لگا یہاں پر نماز‘ روزے‘ حلال و حرام کی کوئی ترتیب نہیں تھی۔ سمجھ نہ آتی تھی کہ کس طرح اپنی اور گھر والوں کی سوچ کو بدلاجائے۔ شوہر اور سسر کا جو کاروبار تھا اس کا طریقہ کار ایسا تھا جس سے رزق مشکوک ہوجاتا تھا‘بددیانتی سے کام لیا جاتا۔وقت گزرتا گیا اور اللہ نے مجھے بیٹی اور پھر بیٹے کی نعمت نوازا۔جب میرے بچے چھوٹے تھے‘ مجھے ان کے مستقبل کی بہت فکر تھی۔ کیونکہ خاندان کے زیادہ تر افراد میں چوریاں‘ نشہ اور لڑائی جھگڑے معمول کی بات تھی ۔میں ہر نماز کے بعد دعائیں مانگتی اور ان کی تربیت کی فکر کرتی۔یہی وہ وقت تھا کہ اللہ نے مجھ پر کرم فرمایا اور چھوٹی بہن نے مجھے عبقری رسالہ کے بارے میں بتایا۔میں نے پڑھا‘ بہت خوشی ہوئی۔
جائیداد کا تکبر اور مشکوک رزق
اس رسالہ کی وجہ سے ہی ہماری زندگیوں میں انقلاب آیا۔یہی وجہ ہے کہ عبقری مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ رسالہ میں سوا ارب درود پاک چلہ کے بارے میں پڑھا‘ بہت منتوں سے شوہر کو منایا اور ہم تسبیح خانہ کے عشق میں گرفتار ہو گئے۔ بس وہاں سے زندگی بدلنا شروع ہوئی۔ آپ سے جُڑنے سے پہلے زندگی بے رونق تھی‘ آپ نے ہمیں جینے کا ڈھنگ سکھایا۔ آپ کی روحانی محافل سننا شروع کیںتو اند ر ہی اندر ایک انقلاب آنا شروع ہو گیا۔آپ نے روحانی محافل میں بارہا عشر وزکوٰۃ ادا کرنے پر بات فرمائی۔سسرال میں سب کچھ ہوتے ہوئے بھی رزق کی تنگی اور بہت سے گھریلو مسائل تھے۔ہمارے پاس کچھ زمینی رقبہ تھا جس پر بہت فخر اور غرور کیا جاتا مگر کبھی بھی عشرو زکوٰۃ نہیں دیا گیا تھا۔روحانی محافل سننے اور آپ کے بتائے گئے اعمال کی برکت سے شوہر میںبھی تبدیلی آنا شروع ہو گئی‘ انہوں نے پورا پورا عشر دینا شروع کر دیا۔اس سے بہت فائدہ ہوا‘ پہلے گھر میں کوئی برکت نہیں تھی اب ماشاء اللہ برکت کے آثار نظر آتے ہیں۔مشکوک کاروبار وکو بھی ترک کر دیا اور اللہ تعالیٰ نے بہترین نعم البدل عطا فرمایا۔
خاندان اور علاقہ میں مثالی گھرانہ
آپ کی روحانی محافل سننے اور بتائے گئے روحانی اعمال کرنے کی برکت سے خاموشی سے زندگی میں حیرت انگیز تبدیلیاں آتی ہیں۔ایک بار آ پ کی روحانی محفل میں رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا(الفرقان:74)والی دعا پڑھنے کے کمالات سنےوہ دن اور آج کا دن میں نے سنت‘ نفل‘ فرض‘ وتر کی التحیات میں درود شریف پڑھنے کے بعد اس دعا کا اہتمام نہیں چھوڑا۔ اس دعا کے کرشمات بہت زیادہ ہیں۔اسی کی وجہ سے آج میرے بچے نیک سیرت اور نیک صورت ہیں۔ میری بیٹی بچپن سے ہی نماز‘ روزے کی پابند ہے اور پردہ بھی کرتی ہے۔ بیٹے پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرتے ہیں۔ بڑے بیٹے نے بچپن میں ہی قرآن حفظ کر لیا اور ہر سال تراویح میں قرآن سناتا ہے۔ بچےانتہائی نیک اورشریف ہیں ۔ تعلیمی میدان میں تمام بہن بھائیوں نے ہمیشہ ٹاپ کیا‘ کبھی بھی کم نمبر یا ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ پورے خاندان‘ سسرال اور محلے میں میرے بچوں کی بہت عزت ہے۔ ہر کوئی ان کی تعریف کرتا ہے اور ان سے محبت سے پیش آتا ہے۔ ہر جگہ ان کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ ان کو دیکھ کر میرا دل ٹھنڈا ہوتا ہے۔
عشقِ مجازی سے عشقِ حقیقی کا سفر
میرے شوہر ویسے تو مجھ سے بہت محبت کرتے تھے‘ میری ہر ضرورت پوری کرتے تھے مگر اُن کی ایک بُری عادت تھی کہ وہ ہر وقت فون پر نامحرم لڑکیوں سے بات کرتے رہتے تھے۔ ان کے فون میں ہر وقت پانچ‘ چھ لڑکیوں کے نمبر ہوتے تھے۔ ہر وقت فون ان کے کان سے لگا رہتا تھا اور جب میں پوچھتی تو صاف انکار کر دیتے۔ وقت گزرتا گیا‘ میں بچوں کی ماں بن گئی لیکن انہوں نے اپنی حرکتیں نہیں چھوڑیں پھر رَبَّنَا ھَبْ لَنَاوالی دعا نے اپنا کمال دِکھایا اور شوہر بدلنا شروع ہو گئے‘نماز پڑھنے لگ گئے پھر آہستہ آہستہ وہ مجازی عشق سے نکل کر حقیقی عشق کی طرف آناشروع ہو گئے‘اب کہتے ہیں تسبیح خانہ اور شیخ الوظائف کو دیکھ کر میرا دل ٹھنڈا ہوتا ہے‘ان کے عشق میں گرفتار ہوئے۔ اب عالم یہ ہے کہ نامحرم سے گفتگو کے بجائے زبان پر اللہ کا ذکر جاری ہوتا ہے‘موبائل کی جگہ ہاتھ میں تسبیح ہوتی ہے‘ہزاروں کی تعداد میں ذکر کرتے ہیں اور ہر شبِ جمعہ دوسرے شہر سے لاہور آتے ہیں ۔تسبیح خانہ کا رنگ ایسا چڑھا ہے کہ وہاں خدمت بھی کرتے ہیں۔ سارا رمضان تسبیح خانہ میں گزارا‘درمیان میں ایک حادثہ کی وجہ سے گھر آئے تو سارا دن گم سم رہتے۔ان کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے اور کہتے میرا دل نہیں لگ رہا اور سدوبارہ تسبیح خانے چلے گئے۔گھر میں ضروریات زندگی کا سامان بھی زیادہ نہ تھا مگر اللہ نے ایسا نظام چلایا کہ غیب سے مدد ہوئی۔رَبَّنَا ھَبْ لَنَا والی دعا سے ہم میاں بیوی میں بہت محبت ہو گئی ہے۔ ایک دوسرے کو دیکھ دیکھ کر جیتے ہیں۔ ایک دوسرے کو دیکھے بغیر سکون نہیں ملتا۔یہ سب تبدیلیاں ‘ خوشیاں اور خوشگوار زندگی عبقری‘ تسبیح خانہ اور آپ کی وجہ سے ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 006 reviews.