خون کی کمی کا علاج
درد جگر،خون کی کمی،ہاضمے کی خرابی، خفقان اور دل کی تیز دھڑکن کو دور کرنے کے لئے آیت الکرسی کو ایک پاک برتن میں لکھیں اور پھر اس کو دھو کرپلائیں اور پیتے وقت یہ کہیں۔ نَوَیَتُ الشِّفَاءَ مِنَ العِلَّۃ
جو شخص عارضہ بلغم میں مبتلا ہو، جو چیز بھی کھائے پیے وہ بلغم بن جائے، اس کو چاہیے کہ وہ نمک کی سات چھوٹی چھوٹی کنکریاں لے اور ان میں سے ہر کنکری پرسات مرتبہ آیت الکرسی پڑھے اور سات روز نہار منہ استعمال کرے ، ان شاء اللہ اس عارضے سے نجات ملے گی۔
ناجائز محبت کو ختم کرنے کا عمل
جن دو لوگوں میں ناجائز محبت ہو اور ان میں عداوت پیدا کرنا مقصود ہو تو یہ عمل کریں۔ ایک کورہ مٹی کا پیالہ سامنے رکھ کر سورۃ یس کی تلاوت کریں اور جب خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ اورعَدُوٌّ مُّبِیْنٌپر پہنچیں تو پیالے پر دم کریں اوراس کو کسی چیز سے ڈھانپ دیں ۔ تلاوت مکمل ہونے کے بعد اللہ سے دعا مانگیں کہ وہ لوگ اس ناجائز محبت اور گناہ سے توبہ کرلیں اور ان دونوں کا تصور کرتے ہوئے پیالہ کو زور سے زمین پر مار کر توڑ دیں۔ جیسے ہی پیالہ ٹوٹے گا،ان شاء اللہ ناجائز محبت ختم ہو جائے گی ۔
ہر مرض کی شفاء
ہر مرض کے دفع کے واسطے سفید چینی کی طشتری پر زرد رنگ سے مندرجہ ذیل آیات لکھیں اور پانی سے دھو کر مریض کو پلا دیں ۔تین ، سات، گیارہ یا اکیس روز تک یہ عمل کریں۔ شفاء ملے گی‘ ان شاء اللہ۔وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَo قَدْ جَآءَ تْکُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَشِفٍآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِoیَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهُ فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِoوَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَاهُوَ شِفَآءٌ وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَoوَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِo-"قُلْ هُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّشِفَآءٌo
حاجت روائی کے لئے
ہر ایک مشکل اور تکلیف سے نجات پانے کے لئے چالیس روز تک عشاء کی نماز کے بعد تنہائی میں بیٹھ کر اول و آخر گیارہ بار درود پاک کے ساتھ تین سو مرتبہ یہ کلمات" فَسَھِّلْ یَا إِلٰھِیْ کُلَّ صَعْبٍ بِحُرْمَۃِ سَیِّدِ الْأَبْرَارِ سَھِّلْ" پڑھیں ، پھر عاجزی سے دعا کریں، ان شاء اللہ العزیز بہت جلد مراد پوری ہو گی۔یہ عمل بے خطا اور بےحداکسیر ہے ۔ یہ عمل کرنے والا کبھی بے مراد نہیں ہوا۔ جو بھی یہ عمل توجہ اور یقین کے ساتھ کرے گا اس کے لئے ناممکن بھی ممکن ہو جائے گا اور جو حاجت مانگے گا پوری ہو گی۔
گمشدہ چیز واپس مل جائے
جس شخص کی کوئی چیز کھو جائے تو یہ عمل کرے۔ ایک سو انیس مرتبہ یَا حَفِیْظُپڑھے‘ کوشش کریں کہ تعداد میں کمی یازیادتی نہ ہو۔ پھر یہ آیت ایک سو انیس مرتبہ پڑھے "یٰبُنَیَّ اِنَّهَا اِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِیْ صَخْرَةٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْ فِی الْاَرْضِ یَاْتِ بِهَا اللّٰهُ-اِنَّ اللّٰهَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌ"اللہ تعالیٰ اس کی گم شدہ چیز واپس پھیر لائے گا۔
عزت اور رتبہ کا انوکھا عمل
حٰمٓ حٰمٓ حٰمٓ حٰمٓ حٰمٓ حٰمٓ حٰمٓ، حُمّ الأَمْرُ وَجَاءَ النَّصرُ فَعَلَيْنَا لَا يُنصَرُوْنْ۔یہ عمل دشمنوں کے شر سے محفوظ رہنے ‘ انہیں بے بس کرنے اور امیروں کے روبرو رتبہ اور عزت پیدا کرنے کے لئے بہت اثر رکھتا ہے۔ سات دفعہ اسے پڑھ کر ان لوگوں کی طرف پھونکیں یا سات کنکریوں پر دم کر کے ان کی طرف پھینکیں جن سے خطرہ ہو۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں