Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

دوسری شادی کی دھمکی دینے والاشوہر زیر ہو گیا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!کچھ عرصہ قبل آپ سے فرشتوں کو اعمال کا ہدیہ کرنے سے متعلق عمل سنا جس کے بارے میں کبھی نہ گمان تھا نہ کبھی اس کا تذکرہ سنا تھا مگر اس عمل کو بارہا آزما چکی ہوں اور ہر بار اس کا انوکھا کمال پایا ہے۔اس عمل کے چند مشاہدات تحریر کر رہی ہوں۔
مجھے جب بھی کوئی مسئلہ کوئی مشکل پیش آتی ہے تو جو بھی وظیفہ اور اعمال پڑھتی ہوں ان کا ہدیہ فرشتوں کو کردیتی ہوں اور ان سے عرض کرتی ہوں کہ میرا فلاں کام ہے اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کردیں کہ میرا وہ کام ہو جائے ‘اس عمل کی برکت سے جلد ہی میرا مسئلہ حل ہو جاتا ہے اور کام ہو جاتا ہے۔
میرے شوہر نامحرم عورتوں میں دلچسپی لینے لگے تھے ‘ ہر وقت جھگڑا کرتے اور بات طلاق بھی پہنچ جاتی‘ پھر اکثر دوسری شادی کرنے کی بھی دھمکی دیتے۔میں نے ان تمام مسائل کے لئے بھی فرشتوں کو ہدیہ کرنا شروع کر دیا اور تصور میں ہی فرشتوں کو کہا ہے کہ میرے شوہر کو نا محرم عورتوں سے بچائیں‘حیرت انگیز فائدہ ملا‘الحمدللہ اب وہ نا محرم عورتوں میں دلچسپی نہیں لیتے اور نہ ہی طلاق کی دھمکی دیتے ہیں۔اگر وہ کبھی لڑ جھگڑ کر گھر سے چلے جائیں تو ہمارے قریب ہی بیری کا درخت ہے۔آپ سے سنا تھا کہ ہر بیری کے درخت پر نیک جنات موجود ہوتے ہیں۔چنانچہ میں ان جنات کو اعمال کا ہدیہ کر کے عرض کرتی ہوں کہ میرے شوہر کو گھر واپس لے آئیںاور انہیں راضی کر دیں۔چند منٹ میں شوہر گھرواپس آجاتے ہیں اور راضی ہو جاتے ہیں۔
ایک دن کہیں جانا تھا توسواری نہ مل رہی تھی‘میں نے فرشتوں کو اعمال کا ہدیہ کیا تو تھوڑی دیر بعد ہی ایک رکشہ والا آگیا‘ انتہائی کم پیسوں میں وہ جانے کے لئے راضی ہو گیا مگر جب مطلوبہ جگہ پر پہنچایا تو پیسے لینے سے انکار کر دیا ‘ ہنسی خوشی بغیر پیسے لئے ہی چلے گیا اور میں حیران رہ گئی۔
گزشتہ سال جب آپ سے ملاقات کے لئے ٹوکن ملا تو ان دنوں سخت دھند تھی۔شوہر مان نہیں رہے تھے تو فرشتوں کو اعمال کرنے کی برکت سے یہ مسئلہ حل ہو گیا۔مگر جب لاہور پہنچے تو یہاں بہت زیادہ دھند تھی ۔ہم اپنی گاڑی میں تھے اور پہلی بار تسبیح خانہ آئے تھے‘ راستہ کا بھی پتہ نہ تھا۔شوہر کافی پریشان اور ناراض ہو رہے تھے۔ہمیں راستہ نہ مل رہا تھا ‘ ان دنوں دھند کی وجہ سے حادثات بھی ہو رہے تھے‘اس مشقت کی وجہ سے شوہر بھی سخت ناراض ہو رہے تھے۔میں نے فرشتوں اور نیک جنات کو اعمال کا ہدیہ کیا اور دل میں ہی انہیں کہا کہ ہمیں تسبیح خانہ لاہور لے جائیں۔ابھی چند منٹ ہی گزرتے تھے کہ ہمیں خود پتہ نہ چلا کیا ہوا‘ ہماری گاڑی اچانک رک گئی‘ سامنے دیکھا تو ہم تسبیح خانہ کے باہر کھڑے تھے‘غیبی مدد کا یہ نظارہ دیکھ کر ہم سب حیران رہ گئے۔
قارئین !یہ عمل بہت ہی تیر بہدف ہے بس کوئی یقین اور توجہ کے ساتھ کر لے اور پھر کمال دیکھے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 003 reviews.