Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

سرد موسم میں صحت مند اور توانا رکھنے والی مفید غذائیں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2024ء

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی تقریباً ہر گھر میں لوگ نزلہ، زکام اور بخار میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ ہر سال سردی میں ہونے والی یہ عام بیماریاں ہیں، تاہم مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اور صحت بخش غذاکے استعمال سے ان امراض سے تحفظ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ موسم سرما کے لیے گرم کپڑوں کا درست انتخاب اور ان کا صحیح استعمال گھربھر کی سردیاں آرام سے گزارنے میں معاون ہوگا۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ بچے تو بچے بڑے بھی ذرا سی گرمی لگنے پر سوئٹر اور جیکٹ اُتار پھینکتے ہیں، کہیں باہر جاتے ہیں تو سر نہیں ڈھانپتے، اور یوں وہ نزلہ و زکام سینے کی جکڑن اور مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ان بیماریوں سے حفاظت کے لئےپہناوے کے ساتھ ساتھ مناسب غذا، صحت اور جِلد کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ بیمار ہونے یا بیماری کی شدّت سے کافی حد تک محفوظ رہ سکیں۔ اس حوالے سے ذیل میں کچھ مشورے پیش کیے جارہے ہیں، جن پر عمل کرنا چنداں مشکل نہیں ہے۔
ٹھنڈے پانی سے گریز کریں
دن میں کسی بھی وقت گھریلو کا م کاج کے بعدہوسکے تو دیسی انڈے اُبال کر کھائیں یا چائے وغیرہ پی لیں‘اُبلے ہوئے انڈے کے ساتھ نیم گرم دودھ بھی نہایت فائدے مند ہوتا ہے۔ کوشش کریں کے روزانہ سردی میں دھوپ میں کچھ وقت گزاریں تاکہ جسم کو حرارت مل سکے۔ سرد موسم میں ٹھنڈے پانی سے گریز کریں جبکہ نہانے کے لیے تازہ یا نیم گرم پانی کا استعمال کریں اور اس کے بعد اجوائن کا قہوہ بنا کر پئیں۔ ایک گلاس پانی میں ایک چھوٹا چمچ اجوائن ڈال کر ابالیں ‘ مل چھان کر لیموں اور شہد ملا کر پی لیں۔
گلے کی خراش کا لذیذ علاج
سردموسم میں گلے کی تکلیف سے بچے اور بڑے سبھی پریشان نظر آتے ہیں۔ اس تکلیف سے بچنے کے لیے گھر میں ادرک والی چائے پینے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ اس سے درد کی شدت میں کافی حد تک کمی واقع ہوتی ہے۔
بلغمی کھانسی کا شفائی جوشاندہ
سردی کے موسم میں اکثر لوگوں کو بلغمی کھانسی کی شکایت ہوتی ہے‘ اس سے نجات کے لئے نہایت عمدہ نسخہ درج ذیل ہے۔
ھوالشافی :عناب پانچ عدد، سپستان نو عدد‘ گاؤ زبان تین گرام، بنفشه تین گرام ، اصل السوس تین گرام‘ پر ساؤشاں (ہنسراج) تین گرام۔ان اجزاء کوتین پائو پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکاکر جوشاندہ بنا لیں ۔ جب دو پاؤ پانی باقی رہ جائے تو اتار کر مل چھان کر چار خوار کیں بنا لیں ۔ حسب ضرورت چینی ملا کر دن میں چار مرتبہ نیم گرم کر کے پئیں۔اس کے علاوہ ملٹھی یا پھرسَت ملٹھی منہ میں رکھ کر چوسیں تو گلے کی خراشختم ہوجائے گی۔اگر قبض کی شکایت ہو تو اسی جوشاندہ میںگلسرخ چھ گرام شامل کر لیں ۔ ناک بند ہو تو گرم پانی کابھاپ لیں۔
نمونیہ کے مرض میں مفید
اکثر لوگ سرد موسم میں نمونیہ کا شکار ہوجاتے ہیں‘ اس مرض سے نجات پانے کے لئے چاہیے کہ حسب ضرورت تلوں کے تیل کو گرم کر کےچھاتی کے تکلیف دہ حصہ پر ملیں، یا انڈے کی صرف زردی کی مالش کریں اور روئی کو گرم کر کے چوڑی پٹی کے ساتھ سینے پر باندھ دیں۔ - مریض کو سردی سے بچانے کے لئے کمرے کو گرم رکھیں ۔اس کے علاوہ کشتہ بارہ سنگھا 60 ملی گرام تا 120 ملی گرام کی ہر تین گھنٹہ بعد ایک خوراک کھلائیں۔ نیز بیلا ڈونا پلاسٹر بھی سینے پر لگا نا فائدہ مند ہے۔
جلد کی خشکی
سرد موسم میں خشکی کی وجہ سے ہاتھ اور پائوں

پھٹنا شروع ہو جاتے ہیں‘اس مسئلہ کے حل کے لئے متاثرہ حصہ کونیم گرم پانی سے دھوئیں‘ شلغم ابال کر پھٹے ہوئے حصہ پر ملیں۔ بعد میں ویزلین کی مالش کریں۔
دھوپ کا لطف اٹھائیں:۔سردی کے موسم میں روزانہ کچھ دیردھوپ میں بھی ضرور بیٹھنا چاہیے۔ سورج کی شعاعیں ہمارے بدن میں نہ صرف حرارت ہی پیدا کرتی ہیں بلکہ طاقت بھی دیتی ہیں۔ اسی کو اہل مغرب سن باتھ کہتے ہیں جو ان کے ہاں بڑا مقبول ہے۔
موسمی پھلوں کا استعمال:طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ روزانہ صرف ایک سے آٹھ گرام تک وٹامن سی استعمال کریں تو سردیوں میں نزلہ، زکام اور کھانسی سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔ کینو، لیموں اور گریپ فروٹ جیسے پھل جسمانی نظام کے دفاع میں اہم کردار ادا کرتےہیں۔ ان کے استعمال سے آپ کسی بھی طرح کی جسمانی کمزوری محسوس نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ لہسن اور ہرے رنگ کا پیاز کا استعمال بھی بہت ساری بیماریوں اور زخموں کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 002 reviews.