محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے‘ہر آزمائش اور فتنے سے حفاظت اوردنیا و آخرت دونوں میں سرخرو فرمائے‘ آمین!
میری چھوٹی بیٹی کی کچھ سال قبل دھوم دھام کے ساتھ شادی ہوئی‘شوہر بھی اچھا ملا‘روزگار کا ذریعہ بھی بہترین تھا مگر اچانک نہ جانے کیا ہوا کہ داماد کی نوکری ختم ہو گئی۔بیٹی اس مسئلہ کی وجہ سے کافی پریشان تھی اور اسے غمزدہ دیکھ کر مجھے بھی فکر ہونے لگی۔داماد نے کافی تگ و دو کی مگر کہیں بھی مناسب روزگار نہ مل رہا تھا۔میں نے سن رکھا تھا کہ تسبیح خانہ لاہور شب جمعہ کی روحانی محافل میںشریک ہونے اور آخر میں جو اجتماعی دعا کی جاتی ہے اس میں شامل ہونے سے مرادیں پوری ہو جاتی ہیں۔میں اسی نیت کے ساتھ تسبیح خانہ لاہور آئی ‘ روحانی محفل کے بعد خوب گڑ گڑا کر دعا مانگی اور بعد میں آن لائن روحانی محافل سنتی رہی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی رہی۔اللہ کا شکر ہے کہ چند ہفتوں میں ہی داماد کو ان کی توقعات کے مطابق بہترین نوکری مل گئی۔اب جب بھی کوئی حاجت ہو توروحانی محفل سننے کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتی ہوں جو قبول ہو جاتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں