محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرے ایک عزیز تھے جن کی شادی کو سالہا سال گزر گئے مگر اولاد نہ ہوئی۔ ٹیسٹ کروانے سے معلوم ہوا کہ ان کی اہلیہ میں کچھ ایسے پیچیدہ مسائل ہیں جس وجہ سے وہ کبھی بھی ماں نہیں بن سکتیں۔ان کا تسبیح خانہ سے تعارف ہوا‘شب جمعہ کی روحانی محافل سننا شروع کیں ۔جو بھی عمل ہوتا دونوں میاں بیوی پورے یقین کے ساتھ کرتے۔ایک دن شوہر نے خواب دیکھا کہ جس میں آپ نے دعا دی اور فرمایا کہ تمہاری اولاد ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی آپ نے فرمایا کہ تم نے اپنے جن عزیز و اقارب کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں‘ قطع تعلق کیا ہے‘ ان سے معافی مانگو اور انہیں راضی کر لو۔ مجھےجب انہوں نے خواب کے بارے میں بتایا تو میں نےانہیں کہا اس پر فوراً عمل کریں۔انہوں نےپورا ہفتہ خواب میں بتائے گئے آپ کے حکم کی تعمیل کرنے میں گزارا۔سب سے معافی مانگی‘مِنت کی‘ انہیںکھلایا پلایا‘ خوش کیا اور منایا۔
چند ہفتے ہی گزرے تھے کہ کرشمہ ہو گیا‘ اللہ تعالیٰ نے انہیں اولاد کی امید لگا دی۔ڈاکٹر خود حیران تھے کہ یہ کیسے ممکن ہے کیونکہ سابقہ ٹیسٹ رپورٹ اور ریکارڈ کے مطابق وہ خاتون کبھی ماں نہیں بن سکتی تھی مگر اللہ تعالیٰ نے خواب میں آپ کی دی ہوئی دعا کی برکت سے انہیںاولاد کی امید لگا دی۔ وہ تمام گھر والے بہت خوش ہیں اور آپ کو دن رات دعائیں دیتے ہیں ‘ سب حیران ہیں کہ آج کے دور میں بھی اللہ تعالیٰ کے ایسے نیک بندے موجود ہیں جن کے بولوں کی اللہ تعالیٰ لاج رکھ لیتا ہے۔اللہ ہمیں قدر عطا فرمائے‘ آمین!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں