محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو برکت والی لمبی زندگی عطا فرمائے‘آپ کی نسلوں اور تسبیح خانہ کو شاد و آباد رکھے اور کبھی کسی کا محتاج نہ کرے‘ آمین!
جب سے میں نے ہوش سنبھالی آزمائشوں‘ مصائب اور دکھ ہی دکھ زندگی میں دیکھے۔گھر کے حالات انتہائی خراب تھے۔پھر اچانک والد صاحب کا انتقال ہو گیا اور ایسے لگا کہ اب بہت جلد ہم سب در بدر ہو جائیں گے کیو نکہ ہماری داد رسی کرنے والا اور سنبھالنے والا کوئی نہ تھا۔جو تھوڑی بہت جمع پونجی تھی ایسا لگ رہا تھا کہ بس چند ماہ میں ختم ہو جائے گی ‘ بھائی کی عمر تقریبا چودہ سال تھی اور اس عمر میں اس پر تمام گھر کا بوجھ آن پڑا ۔میری شادی کی عمر ہو چکی تھی مگر نجانے خراب حالات تھے یا کوئی بندش وغیرہ تھی شادی کے لئے کوئی سبب نظر نہ آرہا تھا۔ہم ہر ماہ عبقری رسالہ پڑھتے تھے اور آپ کی روحانی محافل بھی باقاعدگی سے سنتے تھے۔اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہو اکہ ان دنوں ہماری ٹوکن پر آپ سے ملاقات ہوئی۔آپ نے ہمیں تسلی دی ‘ دعائوں سے نوازا ‘ تمام مسائل کے حل کے لئے حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلoکا وظیفہ پڑھنے کے لئےدیا ‘ اس کے علاوہ اسم اعظم کا دم بھی فرمایا۔آپ سے ملاقات کے بعد ایک تسلی ہوئی کہ ہم اکیلے نہیں آپ اور تسبیح خانہ کی نسبت ہمارے ساتھ ہے۔ہم نے آپ کا بتایا ہوا وظیفہ دن رات پڑھنا شروع کر دیا جس کے بعد بیت الخلا سے کچھ تعویذات وغیرہ نکلے۔اس دن کے بعد ہمارے حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے‘ ایک اچھے گھرانے میں میرا رشتہ بھی طے پا گیا اور پھر شادی بھی ہو گئی‘ اللہ تعالیٰ نے غیبی مدد فرمائی اور تمام معاملات انتہائی آسانی اور خوش اسلوبی کے ساتھ طے پا گئے۔ہماری جمع پونچی جس کے بارے میں خیال تھا کہ چند ماہ میں ختم ہو جائے گی ‘ اللہ تعالیٰ نے اس میں برکت ڈال دی اور روزگار کا ذریعہ بھی بنا دیا ‘ غیبی اسباب پیدا ہوئے جس سے دولت اور رزق میں کمی نہ آئی۔یہ سب آپ اور تسبیح خانہ کی نسبت کی وجہ سے ممکن ہوا۔
کچھ لوگوں نے ہمیں ناکام اور برباد کرنے کی بھر پور کوشش کی‘ بے عزت کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے مگر اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ان تمام مسائل اور آزمائشوں کے باوجود سرخرو ہوئے۔ہم نے ساری زندگی در در کی ٹھوکریں کھائیں‘محتاجی کی زندگی گزاری‘لیکن جب سے آپ اور تسبیح خانہ کی نسبت ملی تودکھ مٹ گئے۔اس کے بعدہمیں جب کبھی بھی مشکلات نے بے بس کیا تو آپ کی نسبت نے ہمیں تسلی اور حوصلہ دیا۔ملاقات کے دوران آپ نے جو دعائیں دی تھیں ان الفاظ پر یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ ضرور کرم والا معاملہ فرمائیں گے اور ایسا ہی ہوا۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس مالک کائنات نے ہمیں در بدر ہونے‘جادو جنات اور دکھوں سے بچا لیا‘ اگر آپ اور تسبیح خانہ کی نسبت نہ ملتی تو ہم برباد ہو جاتے۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے‘ آمین!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں