حضرت ام ایمنؓ فرماتی ہیںکہ جب میںمکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے روانہ ہوئی تومیرا کھانا پانی راستہ ہی میں ختم ہوگیا اور میں جب مقام روحاء میں پہنچی تو پیاس کی شدت سے بیقرار ہوکر زمین پر بیٹھ گئی۔ اتنے میں مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میرے سر کے اوپر کچھ آہٹ ہو رہی ہے۔ جب میں نے سراٹھا کر دیکھا تو یہ نظر آیا کہ ایک پانی سے بھرا ہوا چمکداررسّی میں بندھا ہوا آسمان سے زمین پر ایک برتن اتر رہا ہے‘ میں نےاس برتن کو پکڑ لیا اورجی بھر کر پانی پیا۔ اس کے بعد مجھے کبھی پیاس نہیںلگی۔ میں سخت گرمیوں میں روزہ رکھتی ہوں اور روزہ کی حالت میں شدیدچلچلاتی ہوئی دھوپ میں کعبہ کاطواف کرتی ہوں تاکہ مجھے پیاس لگ جائے ، لیکن اس کے باوجود مجھے کبھی پیاس نہیں لگتی ۔(بحوالہ بیہقی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں