حضرت فاطمہ خزاعیہؓ فرماتی ہیں کہ میں ایک دن سید الشہداء حضرت حمزہؓ کے مزار اقدس کی زیارت کےلیےگئی اور قبر منور کے سامنے کھڑے ہو کر اسلام علیک یا عم رسول اللہ کہا، تو آپؓ نے باآواز بلندقبر کے اندر سے سلام کا جواب دیا جو میں نے اپنے کانوں سے سنا ۔ا سی طرح شیخ محمود کُردی شیخابی ؒ نےآپ ؓکی قبر انور پر حاضر ہوکر سلام عرض کیا تو آپؓ نے قبر منور کے اندر سے باآواز بلند سلام کا جواب دیا اور ارشاد فرمایا : اے شیخ محمود !تم اپنے لڑکے کانام میرےنام پر" حمزہ" رکھنا، چنانچہ جب اللہ تعالیٰ نے ان کو فرزند عطافرمایاتو انہوں نے اس کا نام حمزہ رکھا۔( الباقیات الصالحات، بیہقی )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں