Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فضیل ڈاکو سے فضیل قلندر تک (ابن قدامتہ المقدسیی)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2007ء

علی بن خشرم کہتے ہیں کہ مجھے فضیل بن عیا ض کے ایک پڑو سی نے بتایا کہ فضیل ڈاکو تھے اور اکیلے راہزنی کرتے تھے ایک رات وہ لو ٹ ما رکر نے نکلے تو ایک قافلہ تک پہنچے جو ابھی را ت ہی کو پہنچا تھا تو ایک آدمی نے دوسرے کو کہا کہ اس بستی سے دور رہ کر چلو۔ یہا ں ایک فضیل نا می شخص ہے جو اکیلا لو ٹ ما ر کر لیتا ہے ” یہ بات سن کو فضیل پر کپکپی طاری ہو گئی انہو ں نے کہا کہ لوگو ! میں فضیل ہو ں آرا م سے جاﺅ ! میں بہت کو شش کر و ں گا کہ اب اللہ تعالیٰ کی نا فرمانی نہ کر وں تو انہو ں نے ڈاکہ زنی سے توبہ کر لی ۔ ایک روایت میں اس طر ح ہے کہ انہو ں نے قافلے والوں کو کہا کہ تم فضیل کے شر سے امن میں ہو اور ان لو گو ں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کر نے لگے اس دوران کسی کو یہ آیت پڑھتے سنا ” کیا اب تک وہ وقت نہیں آیا کہ لو گو ں کے دل اللہ کے ذکر کے لیے جھک جا ئیں “ ( حدید : 16) یہ سنتے ہی انہو ں نے کہا کیو ں نہیں وہ وقت آپہنچا ۔ تو یہی ان کی توبہ کی ابتداء ہے ۔ ابراہیم بن اشعس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت فضیل کو ایک رات یہ آیت تلا وت کر تے سنا ” اور ہم ضرورتمہیں آزمائیں گے حتی کہ جان لیں تم میں سے مجاہدین اور صابرین کو “ ( محمد : 31) توحضرت فضیل ” اور تمہاری خبریں جان لیں“ کہ الفاظ کو دہراتے جا تے اور روتے جاتے ” اے اللہ تو ہمارے واقعات جانچے گا ! اگر جانچے گاتو ہماری رسوائی ہوگی اور عیو ب پو شیدہ کھل جائیں گے۔ اگر تو ہمارے واقعات جانچے گا تو ہمیں ہلاک کرے گا اور عذاب دے گا۔ اور میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے بھی سنا ” کہ تو لوگوں کے لیے مزین ہوتا ہے ان کے لیے اعمال کرتا ہے اور تیاری کر تا ہے توریاکاری کرتا ہے حتی کہ وہ تجھے پہچان کر کہیں کہ ” یہ نیک آدمی ہے “ اور تیری ضروریا ت کو پوراکریں ۔اور تیری مجلس میں آیا جا یا کریں تیری تعظیم کریں “ یہ تو تیری ناکامی ہے اگر یہ تیری صحیح حالت ہے تو بری حالت کیسی ہو گی ۔ اور میں نے انہیں یہ کہتے بھی سنا ”اگر تجھے اس بات کی قدرت ہو کہ معروف(قابل تعریف ،مشہور) نہ ہو تو ایسا ضرور کر لو ، اور تجھے معروف ہونا ضروری بھی نہیں ، اگر تیری تعریف نہ کی جائے تو تجھے کیا کمی ہو جائے گی اور اگر تو لو گو ں کے نزدیک مذموم اور اللہ کے نزدیک محمود ہو تو پھر تیرا کیا بگڑتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 139 reviews.