Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آداب زندگی ( محمدجمیل خان ‘راولپنڈی)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2010ء

حضرت عبداللہ بن مسعود رحمتہ اللہ علیہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اس عظیم رب سے بخشش مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندہ اور تھامنے والا ہے اور میں اسی کے سامنے توبہ کرتا ہوں۔ یہ تین دفعہ کہہ لے اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہ معاف کردیتے ہیں خواہ سمندر کی جھاگ کی مثل ہی کیوں نہ ہوں۔ ”ابوقلابہ رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جب ابلیس کو ملعون قرار دیا تو اس نے مہلت مانگی ۔ اسے مہلت دیدی گئی تو کہنے لگا تیری عزت کی قسم میں تیرے بندے کے سینے سے نہیں نکلوں گا حتیٰ کہ اس کی جان نکل جائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم میں اپنے بندوں کیلئے توبہ عام کردوں گا حتیٰ کہ انہیں موت آجائے۔ اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر رحمت تو دیکھو کہ گناہ کے بعد انہیں مومنین کے لقب سے ذکر فرماتے ہیں جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! تم سب اللہ تعالیٰ کے سامنے توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاو “اور توبہ کرلینے کے بعد انہیں محبوب قرار دیا جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :”یقینا اللہ تعالیٰ محبت رکھتے ہیں توبہ کرنے والوں سے اور محبت رکھتے ہیں پاک صاف رہنے والوں سے۔“ نیک کام برائی کو مٹادیتے ہیں‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنبِ کَمَن لَاذَنبَ لَہُ (گناہ سے توبہ کرنیوالا یوں ہوجاتا ہے جیسے اس نے کبھی گناہ کیا ہی نہیں)۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک شخص نے سوال کیا کہ مجھ سے گناہ سرزرد ہوگیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا توبہ کرلو پھر گناہ نہ کرنا۔ سائل نے کہا میں توبہ کرنے کے بعد پھر گناہ کرچکا ہوں فرمایا پھر توبہ کرلو آئندہ گناہ نہ کرنا۔ سائل پوچھنے لگا کب تک؟ فرمایا اس وقت تک کہ شیطان تھک جائے۔ حضرت مجاہد رحمتہ اللہ علیہ ہیں کہ:”توبہ جس کا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے وہ ان لوگوں کی توبہ ہے جو جہالت سے کوئی گناہ کر بیٹھتے ہیں اس آیت میں جہالت کا قصد مراد ہے کہ ”ترجمہ: (وہ لوگ) پھر قریب ہی وقت میں توبہ کرلیتے ہیں۔(النساء 17)“ ہر موقع اور ہر وقت میں جو موت سے پہلے ہے قریب کہلاتا ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کرتے ہیں کہ بندہ کوئی گناہ کرتاہے اور پھر کہتا ہے پروردگار مجھ سے گناہ ہوگیا ہے معاف فرما تو اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں میرے بندے نے گناہ کیا ہے اور وہ یقین رکھتا ہے کہ اس کا پروردگار ہے جو گناہوں کی مغفرت کرتا ہے اور اس پر پکڑتا بھی ہے سو میں نے اپنے بندے کی مغفرت کردی۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 386 reviews.