اگر کوئی شخص عوام النا س میں اپنی مقبولیت یا کسی کے دل میں اپنی محبت پیدا کرنے کا خوا ہش مند ہو تو یا بیوی اپنے خاوند کے دل میں اپنی محبت پیدا کرنا چاہتی ہو تو اس درود شریف کو روزانہ 121مر تبہ پڑھے۔ انشاءاللہ کامیابی ہو گی۔
اولا د کو فرمانبر دار بنانے کےلئے
اگر کوئی شخص چاہے کہ اس کی اولاد ا سکی تابعداری کرے تو اسے چاہیے کہ نماز جمعہ کے بعد اس درود شریف کو 100 مر تبہ پڑھے ۔ انشا ءاللہ اولاد تا حیا ت مطیع و فرما نبر دار رہے گی ۔ درود شریف یہ ہے ۔
” اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَاَزوَاجِہ اُمَّھَاتِ المُومِنِینَ وَذُرِّیّٰتِہ وَاَھلِ بَیتِہ کَمَا صَلَّیتَ عَلٰی اِبرَاھِیمَ وَاٰلِ اِبرَاھِیمَ اِنَّکَ حَمِید مَّجِید ط
(خزینہ درود شریف ص نمبر304 )
رشتہ داروں اور ہمسا یو ں میں عزت پانے کےلئے
جو شخص اس درود شریف کو کثرت سے پڑھتا رہے گا اسے اپنی قوم ، رشتہ دارو ں اور ہمسایو ں میں بے پنا ہ عزت اور شہرت ملے گی اور اگر یہ درود پا ک پڑھ کر کسی حاکم یا آفیسر کے سامنے جائے تو وہ اس کی عزت کرے گا ۔ درود شریف یہ ہے: ۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیھِم صَلٰوہ دَائِمَہ مُستَمِرَّ ہ الدَّوَامِ عَلٰی مَرِّ اللَّیَا لِی وَالاَیَّامِ مُتَّصِلَہ الدَّ وَامِ لاَ انقِضَائَ لَھَا وَلاَ انصِرَامَ عَلٰی مَرِّ اللَّیَا لِی وَالاَ یَّا مِ عَدَدَ کُلِّ وَابِلٍ وَّ طَلٍّ ط ( گلدستہ درود شریف صفحہ نمبر 188-187 )
شفائے امراض اور کشف مہمات کےلئے
صاحبِ مطالع المرات فرما تے ہیں کہ روایت ہے کہ ایک شخص کی کشتی بھنور میں پھنس گئی ۔ اس نے چند بار اس دوردِ معظم کو پڑھا اور حا ءالرحمہ کی تکرار کی یہا ں تک کہ اللہ تعالیٰ نے کشتی کو بھنور سے نجا ت دے دی ۔ شفا ءامراض ، حلِ مشکلات اور کشف مہمات کے لیے یہ درود پا ک اکسیرالاثر ہے ۔ 41 مر تبہ روزانہ یا 121 یا 313 مر تبہ 40 دن تک پڑھنے سے بفضلہ ہر مشکل آسان ہو جا تی ہے اور اگر مریض کو لکھ کر پلایا جا ئے یا اس کے سامنے بیٹھ کر 21 مر تبہ بہ تصور و خیا ل پڑھ کر اس پر دم کیا جائے ۔ حاءالرحمہ کو زیادہ تکرار کرنا چاہیے تو اس سے ان شاءاللہ چند یوم میں مریض صحت یا ب ہوجائے گا ۔ درود پا ک یہ ہے :
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ حَائِ الرَّحمَہوَمِیمِیَ المُلکِ وَ دَالِ الدَّوَامِ السَّیِّدِ الکَامِلِ الفَاتِحِ الخَاتِمِ عَدَدَ مَا فِی عِلمِکَ کَائِن اَو قَد کَانَ کُلَّمَا ذَکَرَکَ وَ ذَکَرَہُ الذَّاکِرُونَ وَ کُلَّمَا غَفَلَ عَن ذِکرِکَ وَ ذَکَرَہُ الغَافِلُو نَ صَلٰوہ دَائِمَہ بِدَوَامِکَ بَاقِیَہ بِبَقَائِکَ لَا مُنتَھٰی لَھَادُونَ عِلمِکَ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیر (شرح دلائل الخیرات صفحہ نمبر 348 )
اگر کان میں درد ہو !
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کسی کے کان میں گرانی ( یا درد ) ہو تو وہ اس درود شریف کو پڑھے ۔ اس کے ثواب اور اجر کے علاوہ بیما ری سے بھی نجات مل جائے گی ۔ درود شریف یہ ہے ۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الاَوَّلِینَ وَالاٰخِرِینَ وَ فِی المَلَائِ الاَعلٰی اِلٰی یَومِ الدِّینِ ط(شفا ءالقلوب صفحہ نمبر 281 )
اگر کوئی شخص عوام النا س میں اپنی مقبولیت یا کسی کے دل میں اپنی محبت پیدا کرنے کا خوا ہش مند ہو یا بیوی اپنے خاوند کے دل میں اپنی محبت پیدا کرنا چاہتی ہو تو اس درود شریف کو روزانہ 121مر تبہ پڑھے ۔ ان شاءاللہ کامیابی ہو گی ۔ درود شریف یہ ہے : ۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلٰوہ تُکرِمُ بِھَا مَثوَاہُ وَ تُشَرِّفُ بِھَا عُقبَاہُ وَتُبَلِّغُ بِھَا یَومَ القِیٰمَہ مُنَا ہُ وَ رِضَا ہُ ط ھٰذِہِ الصَّلٰوہ تَعظِیمًا لِحَقِّکَ یَا سَیِّدِنَا مُحَمَّدُ۔
اگر کسی پر نا حق الزام لگ جائے تو
اگر کسی پر نا حق الزام لگ جائے تو اسے چاہیے کہ اس درود پاک کو 111 مر تبہ گیا رہ دن تک پڑھے انشاءاللہ وہ الزام سے بری ہو جائے گا اور نا حق الزام لگانے والا نقصان اٹھائے گا ۔ درود پا ک یہ ہے : ۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَ بَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ اَفضَلِ مَمدُوحٍ م بِقَولِکَ وَ اَشرَفِ دَاعٍ لِلاِعتِصَامِ بِحَبلِکَ وَ خَاتَمِ اَ نبِیَآئِکَ وَ رُسُلِکَ صَلٰوہ تُبَلِّغُنَا فِی الدَّارَ ینِ عَمِیمَ فَضلِکَ وَ کَرَامَہ رِضوَانِکَ وَ وَصلِکَ (خزینہ درود شریف صفحہ نمبر 265 )
وساوس شیطانی سے محفوظ رہنے کےلئے
اگر کوئی شخص اس درود شریف کو روزانہ 41 مرتبہ پڑھے اور اس پر مدا ومت کرے تو وہ شرِ دشمنان سے محفوظ رہے گا ۔ خطراتِ نفسانی اور وساوسِ شیطانی کے اثر سے محفوظ رہے گا ۔ اخلاق رذیلہ سے بچنے کے لیے بھی یہ درود شریف بہت عمدہ ہے ۔ درود پا ک یہ ہے ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ الطَّیِّبِینَ الکِرَامِ صَلٰوہ مَوصُولَہ دَائِمَہ الاِتِّصَالِ بِدَوَامِ ذِی الجَلَالِ وَالاِکرَامِ (شرح دلائل الخیرات )
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 385
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں