Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

تین دن میں سالہاسال پرانی بندشیںٹوٹ گئیں!

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرً اَحْسَنَ الْجَزَاءِ فِی الدَّارَیْن۔یہ دعا آپ کے لئے‘ آپ کے آباواجداد‘ اہل عیال‘ نسلوں اور عبقری سے جڑے ان تمام مخلصین کے لئے جو امت کی خیر خواہی میں آپ کا ساتھ دے رہے ہیں‘اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمیشہ ہم پر قائم رکھے‘ آمین۔
میری زندگی جادو جنات اور مختلف مسائل میں الجھی ہوئی تھی۔ عبقری رسالہ میں تسبیح خانہ لاہور میں جمعرات سے اتوار تک ہونے والے تین دن روحانی چلہ کے بارے میں پڑھا۔پہلے چلہ سے ہی بہت سی انوکھی برکات ملیں۔مسائل میں واضح کمی ہونا شروع ہو ئی۔یہی وجہ ہے کہ میں اب تک تسبیح خانہ میں سات روحانی چلے کر چکی ہوں۔
روحانی چلّہ کی برکت سے ہماری چیخ و پکار ختم ہوئی اورشیطانی جنات کی شروع ہو گئی۔ جنات کا تڑپنا، سسکنا اپنی جاگتی آنکھوں سے دیکھا۔ نور کی بارش اترتی ہوئی محسوس کی۔جسم پر بندھی ہوئی بیماریوں کی تاریں ٹوٹ گئیں‘ بندشیں ختم ہو گئیں۔برسوں سے سویا ہوا اور مویا ہوا دل جاگ اٹھا۔ اللہ کا ذکر کرتے ہوئے دل سے آوازیں آنے لگ گئی ہیں۔ کیونکہ روحانی چلہ کرنے اور آپ سے نسبت کے بعدبہت زیادہ ذکر کرنے کی توفیق ملی ہے۔ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا زیادہ ذکر کرسکیں گے۔ یہ سب تسبیح خانہ اور حضرت جی آپ کی توجہات اور برکات ہیں کیونکہ یہ نسبت میرے پیارے نبیﷺ سے جاکر ملتی ہیں جو ہمیں ملی ہیں۔
پہلے میں جو بھی وظیفہ پڑھتی تو شیطانی جناتی چیزیں میرےجسم کو نوچتی تھیں۔ اب الحمد اللہ ایسا کچھ نہیں ہوتا‘خیر کی سب راہیں کھل گئی ہیں‘ دکھ اور تکلیف ختم ہوئی ہیں۔یہ سب ہر ہفتہ تسبیح خانہ لاہور میں ہونے والے تین دن روحانی چلہ کی برکت سے ممکن ہوا ہے۔اللہ پاک ہمیں تسبیح خانہ اور شیخ الوظائف کی قدردانی ‘ ادب نصیب فرمائے ‘ تسبیح خانہ کو تاقیامت آباد رکھے‘ آپ کو اور آپ کے ساتھ جڑے ہوئے ہر فرد کو اپنی شان کے مطابق عطا فرمائے ، آمین۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 827 reviews.