محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری سے تعارف اور آپ سے نسبت کے بعدجہاں اللہ سے تعلق‘تلاوت قرآن‘ اعمال کی روحانی دنیا ملی ہے وہی طبی طور پر بھی بہت نفع ہواہے‘ بیماریوں سے نجات پانے کے لئے ایسے آسان طبی ٹوٹکے ملے ہیں جنہیں آزمانے کے بعد صحت کا خزانہ پایا ہے۔چند تجربات قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں۔
سر درد سے نجات
عبقری سے تعارف کے بعد سرسوں کے تیل کے فوائد کے بارے میں علم ہوا تو اس کا باقاعدگی سے استعمال شروع کیا۔سر پر تیل لگانے سے ذہن سارا دن ترو تازہ رہتا ہے‘پہلے سر میں درد کی شکایت رہتی تھی مگر جب سے سر پر تیل لگانا شروع کیا ہے درد سے نجات مل گئی ہے۔
قبض کا علاج
اگر کسی کو قبض کی شکایت ہو یا پیٹ میں تکلیف رہتی ہو تو اسے چاہیے کہ تھوڑا سا کالا نمک پانی میں ملا کر استعمال کرے۔ اس ٹوٹکہ کے استعمال سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے‘ پیٹ کا درد ختم ہوتا ہے۔اگر کالا نمک میسر نہ ہو تو عام نمک بھی شامل کر سکتے ہیں۔نوٹ :ہائی بلڈ پریشر کےمریض معالج سے مشورہ کر کے استعمال کریں۔
نڈھال طبیعت بحال ہو گئی
طبیعت خراب رہتی ہو اور جسم نڈھال ہو جاتا ہو یا جسم کے کسی بھی حصہ میں درد کی شکایت رہتی ہو تو عبقری دواخانہ کی تیار کردہ’’ ستر شفائیں‘‘ استعمال کرنے سے چند ہی منٹوں میں طبیعت ٹھیک ہو جاتی ہے‘درد کی شکایت دور ہو جاتی ہے‘بارہا کا آزمودہ ہے۔اس کے علاوہ درد سے نجات کے لئےاگر ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ اسم الٰہی یَا مُتَعَالِی پڑھنا شروع کردیں تو درد ختم ہو جاتی ہے۔(سنبل ملک‘ لاہور)
ملیریا سے حفاظت
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!چند تجربات عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہا ہوں‘انہیں ضرور شائع کریں۔
جن لوگوں کو ملیریا کے مرض کا خطرہ رہتا ہو اگر وہ کاغذی لیموں کا رس دن میں چند بار پینا شروع کر دیں تو اس سے ملیریا کے مرض سے حفاظت رہتی ہے۔
سبزیوں کو جلد گھلانے کا ٹوٹکہ
آٹے میں جلد خمیر کے لئے خربوزہ کے چھلکوں کو خشک کر کے باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔تھوڑا سا سفوف آٹے میں ڈال دیں۔یہی ٹوٹکہ سبزیوں کو جلد گھلانے کے لئے بھی مفید ہے۔
ہلتے دانت مضبوط اور چمکدار
روغن زیتون دانتوں پر ملنے سے مسوڑھے اور ہلتے ہوئے دانت مضبوط اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔
مٹی کھانے والے بچوں کا مسئلہ حل
ایسے بچے جو مٹی کھاتے ہوں اگر انہیں روزانہ تھوڑی سی اجوائن کھلا دی جائے تو یہ عادت ختم ہو جاتی ہے۔(کلیم اللہ شیخ‘ڈیرہ اسماعیل خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں