Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ہاتھ کی انگلی میں پوشیدہ شفایابی کا طلسماتی راز !

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے بھائی کافی عرصہ سے شاٹیکا کے دردمیں مبتلا تھے۔تکلیف کی وجہ سے ان کا برا حال تھا۔اس مرض سے نجات پانے کے لئے انہوں نے مختلف ڈاکٹروں سے معائنہ کروایا‘ادویات استعمال کیں‘ جس نے جو بتایا وہ کر کے دیکھ لیا مگر کوئی فرق نہ پڑا۔پین کلر ادویات کےاستعمال سے عارضی طور پر کچھ فرق محسوس ہوتا مگر جیسے ہی ادویات کا اثر ختم ہوتا تو وہ دوبارہ سے شاٹیکا کے مرض میں مبتلا ہو جاتے۔اس درد کی وجہ سے ان کا اٹھنا ‘ بیٹھنا محال ہو چکا تھا۔اس مرض کی وجہ سے وہ سخت پریشان تھے۔اکتوبر 2023ء عبقری کے شمارہ میں’’سوجوک طریقہ علاج‘‘ کے بارے میں پڑھا۔اتفاقاًاس ماہ سوجوک سلسلہ میں شاٹیکا کے مرض سے نجات کے لئے علاج لکھا ہوا تھا۔میں نے جب پوری تحریر پڑھی تو بہت دلچسپ مضمون معلوم ہوا۔بھائی کو بھی اس طریقہ علاج کے بارے میں بتایا۔وہ دن رات درد کی وجہ سے کراہ رہے تھے ‘ہر ممکن کوشش کرنے کے باوجود بھی آرام نہیںمل پارہا تھا اور نجات کا کوئی طریقہ ڈھونڈ رہے تھے۔رات سوتے وقت انہوں نے اس طریقہ علاج کو آزمایا‘ جب صبح نیند سے بیدار ہوئے تو حیرت انگیز طور پر انہیں کافی افاقہ محسو س ہوا۔انہوں نے مزید چاردن سوجوک طریقہ علاج کو اپنا یاجس سے ان کا درد بالکل ختم ہو گیا۔ہم سب حیران تھے کہ جہاں اتنی ادویات اور علاج ناکام ہو گئے وہاں عبقری میں شائع ہونے والی ایک تحریر کی وجہ سے بھائی کو شفاء مل گئی۔شاٹیکا سے نجات پانے کے لئے سوجوک طریقہ علاج دو مرحلوں پر مشتمل ہے جس کی ترکیب درج ذیل ہے۔
مٹر اور میتھی کے بیجوں کا کمال
شاٹیکا کے لیے سوجوک تھراپی کے پہلے مرحلے میں مخصوص حصوں پر مساج کرنا شامل ہے۔ اس صورت میں دونوں ہاتھوں کی ہتھیلی کی پشت پر تصویر میں موجود نمایاں حصوں پر کسی بھی تیل سے مساج کریں۔یہ حصےریڑھ کی ہڈی اور ٹانگوں کے پوائنٹس سے جڑے ہوئے۔
دوسرے مرحلے میں بیج کا استعمال کیا جاتا ہے،ہاتھ پر موجود "ریڑھ کی ہڈی کے حصے" (تصویر میں موجود نمایاں جگہ ) پر مٹر کے بیج سرجیکل ٹیپ سے چکپا دیں۔اسی طرح میتھی کے بیجوں کو ٹانگوں کے مخصوص پوائنٹس پر لگانے سے شفا یابی کے عمل میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔مزید برآں اس عمل کا اطلاق درمیانی اور انگوٹھی والی انگلی کے اندر ہوتا ہے۔ ان پوائنٹس پر میتھی کے بیجوں کے مساج کا مقصد توانائی کے بہاؤ کو متحرک کرنا اور متاثرہ حصوں میں شفایابی کو فروغ دینا ہے۔ یہ بیج توانائی کے بہاؤ کو متحرک کرتے ہیں اور جسم کی قدرتی شفا یابی کے لئے مؤثر ہے۔مزید آسانی کے لئے ذیل میں ان پوائنٹس کی تصویر دی گئی ہے۔آپ اس طریقہ علاج کو رات سونے سے پہلے یا کم از کم جس وقت بھی سہولت ہو روزانہ دس سے پندرہ منٹ تک ضرور استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 819 reviews.