Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

فالج کے مرض کا گھر بیٹھے آزمودہ علاج!

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اپنے چند تجربات عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہی ہوں۔آپ سے درخواست ہے کہ انہیں عبقری میں ضرور شائع کریں‘ مجھے یقین ہے اس سے انسانیت کو بہت نفع ہوگا۔
دمہ اور نزلہ کے لیے ٹوٹکہ
ایسے افراد جنہیں اکثر دمہ اور نزلہ کی شکایت رہتی ہو انہیں چاہیے کہ ناک اور ناف کے اندر دن میں چند مرتبہ سرسوں کا تیل مستقل لگائیں‘چند دن میں ہی نزلہ اور دمہ میں افاقہ ہوتا ہے۔ چند دن روزانہ رات کو سینہ اور پیٹ پر سرسوں کے تیل کی خوب مالش کریں۔ اس کے علاوہ پیاز کا رس ہم وزن شہد میںملائیں اور ایک چمچ دن میں 3بار استعمال کریں ۔ مستقل طور پر دمہ اور نزلہ کی شکایت دور ہو جائے گی۔
فالج کے لیے آزمودہ
میرے پاس ایک عمل ہے جو فالج کے مرض اور اس کی وجہ سے جسم پر ہونے والے منفی اثرات کا مجرب علاج ہے۔وہ عمل یہ ہے کہ اسم الہی’’اَلْبَرُّ‘‘ کو 40ہزار بار پڑھنا ہے اور پانی پر دم کرنا ہے۔ اس عمل کو چاہیں تو گھر کا کوئی ایک فرد یا چند افراد مل کر بھی پڑھ سکتے ہیں۔اب یہ دم کیا ہوا پانی مریض کو پلائیں۔ اِس عمل کی برکت سے فالج کی وجہ سے ہونے والا ٹیڑھا چہرہ بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔یہ بہت ہی تیر بہدف عمل ہے۔ہماری والدہ کو فالج کی وجہ سے یہی مسئلہ ہوا تھا۔ گھر کے چند افراد نےاسی اسم کو پڑھ کر پانی پر دم کیا اور اب والدہ کو پلا رہے ہیں‘ انہیں کافی فرق ہے، پہلے اُن سے بولا ہی نہیں جارہاتھا اب اِس عمل کی برکت سے لفظوں کی ادائیگی کافی بہتر ہوگئی ہے اور چہرہ بھی ٹھیک ہو رہا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 818 reviews.