Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

پوشیدہ امراض سے پریشان خواتین یہ نسخہ آزمالیں

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اپنے چند تجربات عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہی ہوں‘ آپ سے التماس ہے کہ انہیں عبقری رسالہ میں ضرور شائع کیجئے تاکہ میری طرح مخلوق خدا بھی فیض یاب ہو سکے۔
ایسی انویسٹمنٹ جس میں کبھی نقصان نہ ہوا
میرا کافی عرصہ سے معمول ہے کہ کوئی بھی چیز خریدیں یا ماہانہ آمدن ہو تو اس میں سے اڑھائی فیصد رقم نکال کر عبقری خدمت خلق فائونڈیشن میں ہدیہ کردیتی ہوں۔جب سے یہ عمل شروع کیا ہے اللہ تعالیٰ نے رزق میں بے بہا برکت عطا فرمائی ہے‘کبھی کسی چیز کی کمی نہیں ہوتی۔بڑی سے بڑی تکلیف یا مصیبت آجائے تو اس سے نجات کی نیت سے عبقری خدمت خلق فائونڈیشن میں رقم ہدیہ کرتی ہوں جس کی برکت سے اللہ تعالیٰ تکالیف‘دکھوں اور غموں کو ٹال دیتے ہیں۔ہمارا رزق حیران کن طور پر وسیع ہو گیا ہے۔
پوشیدہ امراض سے نجات
ایک دن مجھے بھی خاص ایام میں سخت تکلیف کا سامنا تھا‘پیٹ اور اس کے نچلے حصہ میںدرد کم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا تو میں نے درج ذیل نسخہ بنا کر استعمال کیا‘مزید گیارہ بار یَا مُتَعَالُ بھی پڑھ لیا۔اس کے چند لمحوں بعد ہی تکلیف اور بے چینی بالکل ختم ہو گئی اور سکون مل گیا۔میری والدہ کو موشن لگے ہوئے تھے‘ کسی دوائی سے ان کے پیٹ اور معدہ کا مسئلہ ٹھیک نہ ہو رہا تھا۔انہیں تین دن مسلسل روزانہ ایک کپ اس نسخہ کا تیار کردہ قہوہ پلانا شروع کیا جس سے والدہ کو شفاء مل گئی۔جن لوگوں کو بدہضمی کی شکایت ہو یا موشن لگے ہوں‘ کھٹے ڈکار آتے ہوں‘کھانا ہضم نہ ہوتا ہو‘حتیٰ کے معدہ کے تمام امراض کے خاتمہ کے لئے مفید ہے۔اس کے علاوہ خواتین کے خاص ایام کی بے ترتیبی‘ تکلیف ‘ہارمونز کی خرابی اور تمام پوشیدہ امراض سے نجات کے لئے لاجواب ہے۔اس نسخہ کے استعمال سے چہرہ کی جلد ترو تازہ اور چمکدار ہو جاتی ہے۔نسخہ درج ذیل ہے۔
دو کپ پانی میں ایک چھوٹی الائچی‘ چند دانے سونف کے (تقریباً ایک چٹکی)‘ پودینہ تھوڑی سی مقدار میں( ڈنڈی اور پتیاں سمیت ) ڈال کر پانی کو اتنا پکائیں کہ ایک کپ رہ جائیں۔اب اس قہوہ کو گھونٹ گھونٹ کر کے پئیں اور چند دن میں اس کے بہترین نتائج دیکھیں۔ اگر سونف موجود نہ ہو تو دار چینی کا ایک ٹکڑا ڈال لیں تو بغیرسونف کے بھی استعمال کر سکتے ہیں‘ دونوں طرح سے یہ ٹوٹکہ استعمال کرنے سے فائدہ ہوگا۔
الرجی کے مرض سے چھٹکارا مل گیا
مجھے الرجی کا بہت زیادہ مسئلہ تھا‘ہر وقت چھینکیں آتی تھیں ‘ چھینکیں مار مار کر سر میںسخت تکلیف وہ جاتی تھی‘حتیٰ کہ میرا دماغ گھوم جاتا اور ناک میں ریشہ جمع ہو جاتا جو گلے میں وقفہ وقفہ سے گرتا رہتا جس وجہ سے میرا گلا بھی خراب رہتا اوردرد کی شکایت رہتی۔ناک سے ہر وقت بدبو آتی رہتی ۔اکثر ناک بند رہتا۔ہر وقت ٹشو پاس رکھتی ‘ اس کے بغیر گزارہ نہیں تھا۔اس مرض سے نجات کے لئے بہت سی ادویات استعمال کیں مگر فرق نہ پڑا۔ایک دن عبقری رسالہ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ناک شفاء کے فوائد پڑھے تو اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔اس دوا کو خرید ا‘ اس میں موجود بروشر پر جو ہدایات لکھی تھیں ان کے مطابق مسلسل ایک ہفتہ تک استعمال کی جس سے یہ مذکورہ تمام مسائل ایک ہفتہ میں ٹھیک ہو گئے۔وہ دن اور آج کا دن دوبار کبھی اس مرض کی شکایت نہیں ہوئی‘حتیٰ کہ اب چھینکیں بھی نہیں آتیں۔
دانتوںاور مسوڑھوں کا مسئلہ حل
دانتوں میں اکثر تکلیف رہتی تھی‘ ٹھنڈا گرم بھی محسوس ہوتا تھا اور مسوڑھوں سے خون نکلتا تھا۔جن دنوں چھینکیں آتی تھیں اس وقت اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ عَلَی کُلِّ حَالٍ مَاکَانَ فِیْہِ ایک بار اورتین بار یَا شَہِیْدُ پڑھ کر زبان دانتوں پر پھیرنے سے دانتوں کی تکلیف ختم ہو گئی‘مسوڑھوں سے خون نکلنا بھی بند ہو گیا‘ دانتوںکے تما م امراض سےنجات مل گئی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 817 reviews.