محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!چند ماہ قبل سورئہ قدر( پارہ 30) کو روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھنے کی برکات سنیں۔تب سے میں نے اس عمل کو اپنے معمول میں شامل کر لیاہے۔اس عمل کی انوکھی برکات ملنا شروع ہو گئی ہیں۔کافی سالوں سے میرے ساتھ ایک مسئلہ تھا‘نہ جانے نظر بد کا اثر تھا یا کوئی اور معاملہ تھا کہ جب بھی نئے کپڑے پہن کر موٹر سائیکل پر کہیں جاتا یا پیدل سفر کر رہا ہوتا تو کسی نہ کسی طرح کہیں سے کیچڑ وغیرہ کی چھینٹیں کپڑوں پر پڑ جاتیں جس سے سوٹ خراب ہو جاتا۔ میں نے بارہا احتیاط کی کوشش کی مگر کسی نہ کسی طرح کپڑے خراب ہو جاتے۔ جب سے سورئہ قدر کے عمل کے بارے میں علم ہوا تو میں نے روزانہ گیارہ مرتبہ اس سورئہ کو پانی پر دم کر کے اس کے چھینٹے کپڑوں کو مار کر استری کرنا شروع کیے تاکہ اس سورئہ کی برکت سے حفاظت رہے۔ اس عمل سے بہت فائدہ ہوا۔آج کئی ماہ گزر چکے ہیں میرے کپڑے نہ پھٹتے ہیں‘ نہ ہی خراب ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ میں نے محسوس کیا ہے کہ اسی عمل کی برکت سے نظربد کے واروں سے بھی حفاظت رہتی ہے۔ پہلے اکثر مجھے وہم ہوتا تھا کہ میرے کپڑے پاک ہیں یا ناپاک‘ جس وجہ سے اکثر نماز میں بھی مشکل ہوتی تھی‘ مگراس عمل کی برکت سے یہ وساوس بھی ختم ہو چکے ہیں۔نظر کا دھندلاپن ختم میرے آنکھوں میں اکثر دھندلا پن آجاتا تھا‘کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے مشکل ہوتی تھی۔میں نےو ضو کرنے کے بعد آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے ایک بار سورئہ قدر پڑھنا شروع کر دی‘اس عمل سے افاقہ ہوا۔پھر میں نے اس عمل کو بھی اپنے معمول میں شامل کر لیا۔اب الحمدللہ آنکھوں میں جو دھندلا پن آجاتا تھا وہ بھی ختم ہو چکا ہے۔ اس عمل کی برکت سے بینائی بھی تیز ہوئی ہے۔ آنکھوں میں پاکیزگی نصیب ہوئی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں