Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

دو اسم ‘ بس مقصد کا تصور کرکے پڑھیںاورکرشمہ دیکھیں!

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

ایک دن مجھے اپنے رشتہ داروں کے ہاں جانا ہوا تو وہاں پر حال احوال کے بعد اہلیہ کی نانی کہنے لگیں کہ میرے بڑے بیٹے کے گھر میں بچہ پیدا ہونے والا ہےیعنی اس کی بیوی حاملہ ہے اور ڈاکٹر حضرات کہتے ہیں کہ اس کا بڑا آپریشن ہوگا۔ ہم غریب آدمی ہیں کیا کریںآپریشن میں ایک تو پیسے بڑے لگتے ہیں دوسرا بڑے پرہیز اور احتیاطیں ہوتی ہیں اور میرا بیٹا بھی اس وقت دوسرے شہر میں مزدوری کرنے گیا ہوا ہے۔ ہمیں مشورہ دیں ہم کیا کریں۔ میں نے انہیں کہا کہ آپ ایسا کریں ایک وظیفہ بتاتا ہوں‘اسے اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں‘ان شاء اللہ آپریشن سے اللہ تعالیٰ آ پ کو بچالے گا۔ میں نے انہیں یَابَاسِطُ یَا فَتَّاحُکا وظیفہ بھی بتا دیا۔انہوں نے پڑھنا شروع کردیا ۔ چند دنوں کے بعد الٹراسائونڈ کرایا تو ڈاکٹر نے پھر بھی یہی کہا کہ بڑا آپریشن ہوگا۔ پھر وہ دوبارہ چل کر میرے پاس آگئےکہ مسئلہ حل تو نہیں ہوا۔
میں نے انہیں یقین دلایا کہ آپ توجہ اور دھیان سے یہ وظیفہ جاری رکھیں، ان شاء اللہ ، اللہ تعالیٰ بہتر کرے گا اور عافیت والا معاملہ فرمائے گا۔ انہوں نے پھر سے نئے عزم سے پڑھنا شروع کردیا مگر وہ بہت ڈرے ہوئے تھےکہ کہیں کوئی نقصان نہ ہوجائے کیونکہ ڈاکٹروں نےا نہیں خوب ڈرایا تھا۔ کچھ دنوں بعد جب خاتون کو درد زہ کی تکلیف شروع ہوئی تو انہیں پریشانی میں دائی کو گھر بلانا بھول گیا اور انہو ں نے کار والے کو فون کیا ، کار والا آگیا ۔ انہوں نے ڈاکٹر کے پاس جانے کا مکمل انتظام کرلیا۔ کار میں بیٹھ کر جارہے تھے ، مجھے فون کیا کہ درد برداشت نہیں ہو رہی‘ کوئی مسئلہ نہ ہو جائے اس لئے ہسپتال لے کر جار ہے ہیں تاکہ ڈاکٹر کے مشورہ کے مطابق آپریشن کے ذریعے ڈلیوری ہو جائے۔ میں نے کہا کہ آپ تسلی رکھیں اور یقین کے ساتھ وظیفہ پڑھتے رہیں‘ ان شاءاللہ کرم ہو گا مگر انہوں نے کہا کہ اگر نقصان ہو گیا تو لوگ کہیں گے کہ جب ڈاکٹروں نے کہا تھا بڑا آپریشن ہوگا تو یہ پیسے بچانے کی خاطر گھر بیٹھے رہے‘ اس لیےہم جارہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی قدرت کا کرشمہ دیکھیں کہ جب حاملہ عورت کو کار سے اتارا گیا تو مشکل سے عورت اندر بیڈ پر پہنچی تو ڈلیوری کے ذریعہ بچہ پیدا ہوگیا‘ نہ ہی بڑے آپریشن کی ضرورت پڑی اور نہ ہی زیادہ تکلیف اٹھانا پڑی۔ بس پھر وہ اسی دن خوشی سے اپنے گھر کو واپس آگئے ‘میرا شکریہ ادا کیا۔ اب وہ بچہ ماشاء اللہ کھیل کود رہا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 812 reviews.