فرمانِ امام علی رضاسلام اللہ ورضوانہ علیہ
جو شخص چاہے کہ اسے ناف کی شکایت نہ ہو اسے چاہیے کہ جب سر میں تیل ڈالے ناف میں بھی لگا لیا کرے
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ اکثر لوگوں کو ناف ٹل جانے کامسئلہ لاحق ہوجاتا ہے یہ بذات خود کوئی اتنی پیچیدہ بیماری نہیں مگر بہت سی بیماریوں کی ابتدا کرنے والامرض ہے۔اس سے اکثر اوقات ناف کے نیچے کا اندورنی نظام متاثر جاتا ہے ۔اور اس کی وجہ عام طور پر بھاری وزن اٹھانا، معمول سے ہٹ کر سخت محنت، کبھی کھانا نہ کھانے سےبھی ہوسکتی ہے۔عام طور پر اس کی علامات پیٹ میں درد، قبض، معدے کے مسائل، کھانے کی خواہش ختم ہوجانا وغیرہ ہوسکتی ہیں۔اس کی سادہ تشخیص ہے کہ اپنی ناف پر انگوٹھا رکھ کر نیچے کو دبائیں تو آپ کو ناف کے نیچے دھڑکن Beet محسوس ہوگی۔ ناف ٹل جانے کی صورت میں یہ دھڑکن ناف کے نیچے ہونے کی بجائے دائیں بائیں اوپر نیچے کسی جگہ محسوس ہوتی ہے۔ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ ناف میں روزانہ تیل لگانے کا اہتما م کریں۔
آسان علاج سے پورا جسم تندرست
ناف میں تیل لگانے سے بخار، نزلہ و زکام، ہڈیوں میں درد، قبض ،گھٹنوں وجوڑوں میں درد ،ہاضمہ وغیرہ کے مسائل دوراور جلد کو چمکداروتازگی بخشنے ،تھکن، سستی اورہونٹوں کی خشکی دور کرنے کیلئے ناف میں تیل لگانا نہایت لاجواب ہے۔ناف میں تیل لگا کر اس عارضہ سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔اگر ہم عام طور پر ناف میں تیل لگانے کی تکنیک کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اس کے بہت سے فوائد ہیں، کیونکہ یہ جسم میں اعصابی رابطوں کو درست کرنے ، توازن بنانے اور ٹھیک کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
ناف میں تیل لگانے کےا نوکھے فوائد
لوگ عام طور پر ناف پر سرسوں ، گائے کا گھی (دیسی گھی) یا ناریل کا تیل، بادام کا تیل لگا سکتے ہیں۔ناف کو تیل لگانے سے جسم کو ڈیٹاکسیفائی(زہریلے مادوں سے پاک کرنا) کرنے میں مدد ملتی ہے اور صحت مند ، چمکدار جلد کو فروغ ملتا ہے۔ناف میں تیل لگانے کے بے مثال فوائد درج ذیل ہیں:
ہاضمہ کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے:ناف کو سرسوں کے تیل کے چند قطروں سے مساج کرنے سے آنتوں کی صحت میں مدد مل سکتی ہے اور ہاضمے کے دیگر مسائل جیسے پیٹ کی خرابی ، اپھارہ یا قبض کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
آپ کے دماغ کو پرسکون کرتا ہے:پیٹ کے بٹن یعنی ناف میں تیل لگا کر گول گھمائیںاس سے ڈیپریشن کم کرنے اور آرام کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ناف تھراپی آپ کے جذبات کو متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں