محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے بھائی ایک فلاحی ادارے میں کام کرتے ہیں جس کے لئے انہیں سارا دن چلنا پھرناپڑتا ہے۔فلاحی کاموں کی نگرانی کی صورت میں دماغی اور جسمانی طور پر کافی تھکاوٹ رہتی تھی۔لیکن گزشتہ چند ماہ کام زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی‘ اپنے کام ٹھیک طرح سے انجام نہ دے پا رہے تھے۔ان کا معدہ خراب رہنے لگا‘ پٹھوں میں ہر وقت کھچائو سا محسوس ہوتاتھا۔ وہ کافی بیمار پڑ گئے ۔ بھائی کو کسی جاننے والے نے ایک طبی نسخہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔بھائی نے وہ نسخہ استعمال کرنا شروع کیا جس سے انہیں کافی افاقہ محسوس ہوا۔چند ہی ہفتوں میں وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے‘ ان کی بیماریاں ختم ہو گئیں اور دوبارہ یہ مسئلہ نہ ہوا۔ہمارے ایک عزیز کو بھی معدہ میں تکلیف اور پٹھوں کے کھچائو کی شکایت تھی‘ بھائی نے انہیں بھی یہ نسخہ استعمال کروایا جس سے وہ چند دن میں ہی شفایاب ہو گئے۔نسخہ درج ذیل ہے۔
ھوالشافی: میتھی دانہ سو گرام‘اجوائن سو گرام‘ بھنے ہوئے چنے سو گرام‘کالا زیرہ سوا گرام۔ان تمام اجزاء کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔صبح نہار منہ اس سفوف کا ایک چمچ نیم گرم پانی میں حل کر کے پئیں‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔
معدے کے امراض سے نجات کے لئے پپیتاکا استعمال بھی بہت مفید ہے۔والدہ کا معدہ بہت ذیادہ خراب ہو چکا تھا۔انہیں دیسی پپیتا کے بیج پانی میں ابال کر نہار منہ ایک گلاس پلانا شروع کیے جس سے انہیں بہت فائدہ ہوا۔(شبانہ انجم‘ بھکر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں