Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

معصوم سی کَلی پر خوفناک جن کا قاتلانہ حملہ!

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہمارے گھر میں شیطانی اثرات تھے‘خواب میں آکر اکثر بچوں کو جنات تنگ کرتے تھے۔یہ مسئلہ آہستہ آہستہ بڑھتا چلا گیا اور ایک جن باقاعدہ ظاہری صورت میں بچوں کو نظر آنا شروع ہو گیا۔
لمبے قد والاخوفناک جن
میرے جیٹھ کی ایک بیٹی ہے جن کے ساتھ یہ مسئلہ زیادہ تھا۔وہ جن اکثر اسے خواب میں آکر ڈراتا دھمکاتا۔جب بچی یہ بات بتاتی تو ہم بھی زیادہ توجہ نہ کرتے کہ شاید کوئی ڈرائونا خواب یا وہم و خیال ہو گا مگر یہ مسئلہ گھر کے دوسرے بچوں کے ساتھ ہونا شروع ہو گیا۔بچے اپنے ہی گھر اور بستر پر خوفزدہ رہنے لگے۔وہ جن زیادہ تر جیٹھ کی بیٹی کو تنگ کرتا تھا۔وہ بتاتی کہ کوئی بڑے بڑے ہاتھ والا لمبے قد کا جن اس کی طرف بڑھتا ہے‘کبھی گلا دبانے کی کوشش کرتا اور کبھی مارتا پیٹتا ہے۔یہ مسئلہ زیادہ تر اس وقت ہوتا جب بچی اکیلی بستر پر سو رہی ہوتی یا کمرہ میں کوئی نہ ہوتا تھا۔اب ہمیں یقین ہو چکا تھا کہ یہ کوئی وہم وخیال نہیں بلکہ واقعی کوئی شیطانی جن ہے۔بچی کی صحت بھی دن بدن کمزور ہوتی چلی جارہی تھی۔جس نے جو اور جہاں علاج بتایا وہ کرنے کی کوشش کی مگر فائدہ نہیں ہورہا تھا۔بچوں کے ساتھ اب گھر کے بڑے بھی اس ظالم جن کی وجہ سے خوف زدہ ہونا شروع ہو گئے۔
معصوم سی بچی پر ذرا ترس نہ آیا
ان دنوں عبقری میںیا قہار کے حروف کو علیحدہ علیحدہ کر کے لکھنے والے نقش کے بارے میں پڑھا۔اگر کسی گھر میں یا کسی شخص پر کوئی جن قابض ہو‘ کسی بھی طرح نجات نہ مل رہی ہو تو یا قہار کے حروف کو علیحدہ علیحدہ کر کے یعنی ’’ی ا ق ہ ار‘‘اسی طرح سے اس اسم الٰہی کو چالیس بار لکھ کر گھر کی کسی دیوار پر لگا لیں یا تکیہ کے نیچے رکھ لیں۔میں نے جب اس نقش کے کمالات پڑھے تو فوری چند نقش اسی مذکورہ ترتیب سے لکھ کر تمام بچوں کے تکیوں کے نیچے رکھ دئیے۔جیسے ہی نقش تکیے کے نیچے رکھے تو اس شیطانی جن نے اس بچی کو مزید پریشان کرنا شروع کر دیا۔لیکن میں نے ہمت نہ ہاری‘ مایوس نہ ہوئی اور اہتمام کے ساتھ نقش بچی کے تکیہ کے نیچے رکھ دیتی۔چند دن بعدکی بات ہے کہ بچی اکیلی کمرے میں لیٹی ہوئی تھی‘ اس دوران اس نے جاگتی آنکھوں سے دیکھا کہ ایک بڑی بڑی آنکھوں اور ہاتھوں والا خوفناک شکل والا جن اس کی طرف بڑھ رہا ہے۔بچی اسے دیکھ کر سہم گئی‘جن آگے بڑھا اور بچی کا گلا دبا دیا اور اس کے منہ پر بھی ہاتھ رکھ دیا تاکہ اس کی آواز نہ نکلے۔بچی نے چھڑوانے کی بہت کوشش کی‘ ہاتھ پائوں مارے مگر اس ظالم جن کو معصوم سی بچی پر ذرا ترس نہ آیا۔بچی نے بتایا کہ اس وقت اس کی زبان بھی بند ہو گئی‘ کوئی آواز نہیں نکل رہی تھی اور لگ رہا تھا کہ جلد ہی اس کی جان نکل جائے گی۔بچی مسلسل ہاتھ پائوں مارتی رہی‘ اسی دوران تکیہ کے نیچے پڑا نقش اس کے ہاتھ میں آگیا۔اب جیسے ہی بچی کے ہاتھ نقش آیا اور جن کی نظر اس پر پڑی تو اس نے فوراً بچی کا گلا چھوڑ دیا ۔اب جن خوفزدہ ہو کر کمرے سے نکل کر گھر میں موجود بیت الخلاء کی طرف بھاگا۔
بچی نے جب یہ سارا واقعہ آکر ہمیں سنایا تو ہم نے سوچا شاید گھر میں کوئی چور گھس آیا ہے۔ہم فوری طور پر واش روم کی طرف گئے‘ جب وہاں جا کر دیکھا تو کوئی نہیں تھا لیکن دیوار پر ایک بہت بڑی چھپکلی نظر آئی جو اچانک غائب بھی ہو گئی۔
جن کا حملہ اور تلوار
ہم سمجھ گئے کہ یہ واقعی کوئی شیطانی جن تھا۔بچی کی حالت جب سنبھلی تو اس نے یہ سارا واقعہ تفصیل کے ساتھ بتایا۔جب اس نقش کا نتیجہ دیکھا تو ہم نے گھر پر موجود تمام کمروں میں لکھ کر یہ نقش لگا دیا۔ابھی چند دن گزرے تھےکہ اسی بچی کی رات خواب میں اس جن سے ملاقات ہوئی۔وہ خوفناک ظالم جن بے بس ہو چکا تھا اور شکوہ کر رہا تھا کہ آپ لوگوں نے گھر پر یاقہار کے تعویذ لگا کر میرے ساتھ اچھا نہیں کیا۔میں اب جب بھی حملہ آور ہونے لگتا ہوں تو میرے سامنے تلوار آجاتی ہے‘ میں بے بس اور مجبور ہوجاتا ہوں۔ اس دن کے بعد گھر میں چین و سکون واپس لوٹ آیا‘ دوبارہ کوئی جن کسی کو نظر نہ آیا اور نہ ہی کسی نے تنگ کیا۔یہ تعویذ واقعی شیطانی جنات کے خلاف ننگی تلوار ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 805 reviews.