قدرت آدمی کو پکار کر کہہ رہی ہے کام کرو۔ ہر گھڑی اور ہر لحظہ کام کرو۔ اس کی مزدوری تمہیں ملے نہ ملے صرف اس امر کو ملحوظ رکھو کہ تم کچھ کرتے ضرور ہو۔ پھر اس کا انعام تمہیں یقینی طور پر مل جائے گا۔ تمہیں یہ پروا نہ کرنی چاہیے کہ ہمارا کام نرم ہویا سخت کھیت میں ہل چلانا ہو یا کسی جگہ پر بیٹھ کر کام کرنا شرط صرف یہ ہے کہ کام اس طرح ایمانداری سے کیا جائے کہ تمہارا ضمیر مطمئن ہوجائے کہ تمہیں شکست ہوئی ہے یا فتح۔ کیونکہ تم فتح حاصل کرنے کیلئے پیدا ہوئے ہو۔ کسی کام کو عمدہ طور سے انجام دینا بذات خود بڑا معاوضہ ہے۔
کولمبس امریکہ کی تلاش میں گھر سے نکلا۔ سمندر میں اسے طرح طرح کی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا خود اس کے ساتھیوں نے بغاوت کرکے اسے مار ڈالنے کی ٹھانی مگر وہ ہمت کا پتلا اپنے ارادے پر ڈٹا رہا۔ آخر نئی دنیا دریافت کرکے اپنے نام کو زندہ کرگیا صانع حقیقی سے محنت کی داد ضرور ملتی ہے۔
جو اشخاص شہرت کے آسمان پر آفتاب ہوکر چمکے ہیں ان کی سوانح کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنا مقصد کے حاصل کرنے کیلئے دن رات انتھک محنت کرتے رہے ہیں۔
ایک ہی نصب العین اپنے پیش نظر رکھو۔ پھر ان تھک اور لگاتار محنت کرو۔ یہاں تک کہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاو کوئی بڑا کام تکلیف برداشت کرنے کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ لیکن تکلیف برداشت کا استحقاق بھی کسی باہمت کو نصیب ہوتا ہے۔ قدرت نے ہر آدمی میں بڑا بننے کی استعدادو دیعت کررکھی ہے۔
ذہانت! ہاں ہاں یہ صرف کچھ بھی نہیں سوائے اس سخت محنت کے جودرست طریقے سے کی جائے تم بھی ذہین ہوسکتے ہو بشرطیکہ تم اس بات کے خواہش مند بنو۔ زندگی کا وقت بہت تھوڑا ہے۔اس لیے ہر لمحہ سے فائدہ اٹھاو۔
ہزاروں لوگ صرف اس لیے ہاتھ پاوں نہیں ہلاتے کہ ایسا کرنا توکل کے خلاف ہے۔امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ اس مسئلہ پر نہایت وضاحت سے روشنی ڈالتے ہوئے فرماتے ہیں بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ توکل کہ معنی یہ ہیں کہ اکتساب معاش کیلئے ہاتھ پاوں نہ لائے نہ کوئی تدبیر سوچی جائے بلکہ آدمی اس طرح بیکار پڑا رہے جس طرح چیتھڑا زمین پر پڑا رہتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 379
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں