حضرت علی رضی اللہ عنہ فرما تے ہیں اپنی اولاد کو تین چیزیں سکھا ﺅ۔ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کی محبت اور قرآن مجید پڑھنا۔
٭حضرت علی رضی اللہ عنہ فرما تے ہیں اپنی اولاد کو تین چیزیں سکھا ﺅ۔ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کی محبت اور قرآن مجید پڑھنا۔ (جامع الصغیر1:17)
٭حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے کعبہ کا دروازہ پکڑتے ہوئے فرمایا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔ خبردار ہوجاﺅ! تم میں میرے اہل بیت کی مثال حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی جیسی ہے جو اس میں سوار ہوا وہ نجات پاگیا اور جو پیچھے رہا وہ ہلاک ہوگیا۔ (احمد‘ مشکوٰہ)
٭ ام حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر کسی کو عادات و اطوار اور نشست و برخاست میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت رکھنے والا نہیں دیکھا۔ (المستدرک)
٭ حضرت الیاس رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں اس سفید خچر کی لگام پکڑ کر چلا ہوں جس پر میرے آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ سوار تھے یہاں تک کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرہ مبارک میں داخل ہوگئے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آگے سوار تھے اور حسنین کریمین رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔ (مسند ابویعلیٰ)
٭رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے میرے تمام چچاﺅں میں سب سے بہتر حمزہ ہیں سید الشھداءحضرت حمزہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ (مدارج النبوہ)
٭حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمام جہان کی عورتوں میں سے مریم بنت عمران، خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور فرعون کی بیوی آسیہ کی فضیلت جاننا کافی ہے۔ (ترمذی)
٭ایک روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا! فاطمہ رضی اللہ عنہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے جس نے اسے تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی۔ (بخاری)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 374
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں