Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

چھوٹے بچوں کی مائیں‘ میرے آزمودہ ٹوٹکے آزمائیں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !عبقری قارئین کی خدمت میں بچوں کے امراض سے متعلق آزمودہ نسخے تحریر کر رہی ہوں‘ان شاءاللہ مخلوق کو اس سے فائدہ ہو گا۔ ایسے بچے جو تین سال کی عمر سے بھی اوپر ہوجاتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی وہ بولتے نہیں ہیں ، ان بچوں کو یَا مُقَدِّمُ یَااَللہ روزانہ ایک تسبیح کسی بھی نماز کے بعد پانی پر دم کرکے پلائیں تو ایسے بچے بہت جلد بولنا شروع ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ اگر یہی دم شدہ پانی مستقل کچھ عرصہ بچوں کو پلائیں توبچے ذہین ہوتے ہیں۔ میرا بیٹا بھی سوا تین سال کاہوگیا تھا لیکن بات نہیں کرتا تھا یہی تسبیح دم کرکے پلاتی رہی اب ساڑھے تین سال کی عمر میں ساری باتیں کرلیتا ہے۔ ریشز کا خاتمہ بچوںکو جب موشن لگتے ہیں تو زیادہ ریشز ہوجاتے ہیں۔ اس کے لیے تھوڑا سا سرسوں کا تیل لیں اس میں کوئی بھی ٹالکم پائوڈر جو بچوں کو عام طور پر ہم گلے میں لگاتے ہیں وہ تیل میں اتنا ملائیں کہ پیسٹ بن جائے۔اس پیسٹ کو بار بار متاثرہ جگہ پر لگائیں تو ریشزکا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ عبقری کی تیارکردہ روحانی پھکی کا کرشمہ دیکھا، مجھے خاص ایام کا بہت زیادہ مسئلہ تھا ، مہینے میں بار بار آتے تھے۔ میںجب پاک ہوتی تو صبح، دوپہر اور شام یہی نیت کر کے روحانی پھکی کھانا شروع کر دی کہ مہینے میں ایک سے زیادہ بار نہ آئیں توخاص ایام کا مسئلہ حل ہو گیا۔ حالانکہ اس سے پہلے جب تک ڈاکٹر سے ہارمونز کی دوائی نہ لیتی تب تک سکون نہ آتا تھا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 653 reviews.