Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

مریض کا نام پوچھ کر دم کریں درد غائب!انوکھا ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

آج کل ناقص خوراک ‘ مصنوعی طرز زندگی اور چٹ پٹی خوراکوں کا زیادہ استعمال دانت کے درد کا باعث بن رہا ہے۔ لوگ جوانی میں ہی بوڑھے ہوچکے ہیں۔ دانت کا درد بہت شدید ہوتا ہے مریض ساری رات جا گ کر گزار دیتا ہے اور صبح ہوتے ہی ڈاکٹر کےپاس بھاگ کر پہنچ جاتا ہے۔ اچھا خاصا خرچ بھی ہوجاتا ہے اور پیسے کا ضیاع الگ ہوتا ہے۔ اس قسم کے مریضوں کے لیے روحانی علاج پیش خدمت ہے۔ اس روحانی علاج سے مریض کو آرام آجائے گا اور خرچ کچھ بھی نہیںہوگا‘ان شاءاللہ۔

جب داڑھ درد کا کوئی مریض آئے تو اس سے کہیں کہ جس داڑھ میں درد ہے اس کو داہنے ہاتھ کی انگشت شہادت سے پکڑے اور بات کرتے اس کو نہ چھوڑے۔ پھر بسم اللہ شریف کے ساتھ سورۃ فاتحہ سات دفعہ پڑھیں اور اس سے پوچھیں آپ کا  نام کیا ہے۔وہ نام بتادے گا پھر سات دفعہ بسم اللہ کے ساتھ سورۃ فاتحہ پڑھیں اور پوچھیں آپ کی والدہ صاحبہ کا کیا نام ہے ۔ وہ والدہ صاحبہ کا نام بتادے گا پھ سورۃ فاتحہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کےساتھ سات دفعہ پڑھیں، پھر پوچھیں کہ آپ کو کہاں درد ہے۔ وہ کہے گا داڑھ میں درد ہے۔ پھر مزید سات دفعہ بسم اللہ کےساتھ سورۃ فاتحہ پڑھیں اور پھر مریض سے کہیں کہ کیا میں خدا کے حکم سے اس درد کو دور کردوں ۔ وہ کہے گا ہاں۔ اس طرح ایک مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کے ساتھ سات مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھیں۔ اب اس سے پوچھیں کہ آپ کی عمر کتنی ہے۔ وہ عمر بتادے گا تو آخری مرتبہ پھر بسم اللہ کے ساتھ سات مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھیں اور اس کے چہرے پر دم کردیں۔ یعنی پھونک مار دیں اور مریض سے کہیں کہ جاکر تھوڑی دیر آرام کرے۔ ان شاء اللہ مریض کو ضرور آرام آجائے گا اور وہ سکون میں ہوجائے گا۔

سالہا سال گزر گئے کبھی تکلیف نہیں ہوئی

داڑھ درد دانت کے نکلنے اور دانت کے کیڑوں کا دوسرا روحانی علاج یہ ہے کہ عشاء کے وتر میں پہلی رکعت میں سورئہ  فاتحہ کے بعد سورۃ النصر( پارہ 30)پڑھیں ‘ دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ لہب( پارہ 30) پڑھیںاور تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص پڑھیں۔ یہ آسان سا علاج ہے‘ دانت اور ڈاڑھ کےدردوں کیلئے بہت شافی ہے۔ میں خود سالہا سال سے اس پر عمل کر رہا ہوں اور کبھی درد نہیں ہوا حالانکہ میری عمر 64 سال کے قریب ہے۔ اس عمر تک عمومی طور پر لوگ دانت اور ڈاڑھ درد کے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

نئے کپڑے پہننے کا عمل

جب کوئی آدمی نئے کپڑے سلوائے یعنی نیا سوٹ سلوائے تو اسے پہننے سے پہلے صاف پانی کا گلاس اپنے سامنے رکھ لے۔ اس صاف پانی پر سورۃ القدر(پارہ 30) 36 مرتبہ اور سورئہ اخلاص10 دفعہ پڑ ھ کر دم کرکے یہی پانی نئے کپڑوں پر چھڑک دیں۔ اس کے بعد ان نئے کپڑوں کو پہن لے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ کپڑا پہننے والا تمام لوگوں میں عزت والا اور باوقار رہے گا اور وہ کپڑا ہمیشہ عمدہ طریقہ سے اس کے پاس رہے گا ‘چوری اور حادثات کی صورت میں جلنےسے محفوظ رہے گا‘ کپڑے کی رونق بحال رہے گی اور نہ ہی وہ سوٹ جلدی پرانا ہوگا۔ داتنوں اور کان کی تکلیف کا ایک اور مجرب عمل ہے کہ جو شخص چھینک کے بعداَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن عَلٰی کُلِّ حَالٍ پڑھنے کا معمول بنالے تواس کے دانتوں اور کان میں کبھی تکلیف نہیں ہو گی‘ ان شاءاللہ ۔

ا۔ج ‘واہ کینٹ

آج کل ناقص خوراک ‘ مصنوعی طرز زندگی اور چٹ پٹی خوراکوں کا زیادہ استعمال دانت کے درد کا باعث بن رہا ہے۔ لوگ جوانی میں ہی بوڑھے ہوچکے ہیں۔ دانت کا درد بہت شدید ہوتا ہے مریض ساری رات جا گ کر گزار دیتا ہے اور صبح ہوتے ہی ڈاکٹر کےپاس بھاگ کر پہنچ جاتا ہے۔ اچھا خاصا خرچ بھی ہوجاتا ہے اور پیسے کا ضیاع الگ ہوتا ہے۔ اس قسم کے مریضوں کے لیے روحانی علاج پیش خدمت ہے۔ اس روحانی علاج سے مریض کو آرام آجائے گا اور خرچ کچھ بھی نہیںہوگا‘ان شاءاللہ۔جب داڑھ درد کا کوئی مریض آئے تو اس سے کہیں کہ جس داڑھ میں درد ہے اس کو داہنے ہاتھ کی انگشت شہادت سے پکڑے اور بات کرتے اس کو نہ چھوڑے۔ پھر بسم اللہ شریف کے ساتھ سورۃ فاتحہ سات دفعہ پڑھیں اور اس سے پوچھیں آپ کا  نام کیا ہے۔وہ نام بتادے گا پھر سات دفعہ بسم اللہ کے ساتھ سورۃ فاتحہ پڑھیں اور پوچھیں آپ کی والدہ صاحبہ کا کیا نام ہے ۔ وہ والدہ صاحبہ کا نام بتادے گا پھ سورۃ فاتحہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کےساتھ سات دفعہ پڑھیں، پھر پوچھیں کہ آپ کو کہاں درد ہے۔ وہ کہے گا داڑھ میں درد ہے۔ پھر مزید سات دفعہ بسم اللہ کےساتھ سورۃ فاتحہ پڑھیں اور پھر مریض سے کہیں کہ کیا میں خدا کے حکم سے اس درد کو دور کردوں ۔ وہ کہے گا ہاں۔ اس طرح ایک مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کے ساتھ سات مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھیں۔ اب اس سے پوچھیں کہ آپ کی عمر کتنی ہے۔ وہ عمر بتادے گا تو آخری مرتبہ پھر بسم اللہ کے ساتھ سات مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھیں اور اس کے چہرے پر دم کردیں۔ یعنی پھونک مار دیں اور مریض سے کہیں کہ جاکر تھوڑی دیر آرام کرے۔ ان شاء اللہ مریض کو ضرور آرام آجائے گا اور وہ سکون میں ہوجائے گا۔سالہا سال گزر گئے کبھی تکلیف نہیں ہوئیداڑھ درد دانت کے نکلنے اور دانت کے کیڑوں کا دوسرا روحانی علاج یہ ہے کہ عشاء کے وتر میں پہلی رکعت میں سورئہ  فاتحہ کے بعد سورۃ النصر( پارہ 30)پڑھیں ‘ دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ لہب( پارہ 30) پڑھیںاور تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص پڑھیں۔ یہ آسان سا علاج ہے‘ دانت اور ڈاڑھ کےدردوں کیلئے بہت شافی ہے۔ میں خود سالہا سال سے اس پر عمل کر رہا ہوں اور کبھی درد نہیں ہوا حالانکہ میری عمر 64 سال کے قریب ہے۔ اس عمر تک عمومی طور پر لوگ دانت اور ڈاڑھ درد کے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔نئے کپڑے پہننے کا عملجب کوئی آدمی نئے کپڑے سلوائے یعنی نیا سوٹ سلوائے تو اسے پہننے سے پہلے صاف پانی کا گلاس اپنے سامنے رکھ لے۔ اس صاف پانی پر سورۃ القدر(پارہ 30) 36 مرتبہ اور سورئہ اخلاص10 دفعہ پڑ ھ کر دم کرکے یہی پانی نئے کپڑوں پر چھڑک دیں۔ اس کے بعد ان نئے کپڑوں کو پہن لے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ کپڑا پہننے والا تمام لوگوں میں عزت والا اور باوقار رہے گا اور وہ کپڑا ہمیشہ عمدہ طریقہ سے اس کے پاس رہے گا ‘چوری اور حادثات کی صورت میں جلنےسے محفوظ رہے گا‘ کپڑے کی رونق بحال رہے گی اور نہ ہی وہ سوٹ جلدی پرانا ہوگا۔ داتنوں اور کان کی تکلیف کا ایک اور مجرب عمل ہے کہ جو شخص چھینک کے بعداَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن عَلٰی کُلِّ حَالٍ پڑھنے کا معمول بنالے تواس کے دانتوں اور کان میں کبھی تکلیف نہیں ہو گی‘ ان شاءاللہ ۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 650 reviews.