Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

لمبی عمر پانے کا فارمولہ! بس یہ کام چھوڑ دیں!

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

انسانی زندگی میں جو چیز سب سے زیادہ اہم ہے وہ ’’صحت‘‘ ہے۔اگر انسانی کی صحت ٹھیک نہ ہو‘ بیماریوں کا شکار ہو تو وہ کوئی بھی کام ٹھیک طریقہ سے نہیں کرپاتا ‘ حتیٰ کہ دینی‘فلاحی اور بہت سے نیکی کے کاموں سے محروم ہو جاتا ہے۔زندگی گزارنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان جسمانی اور روحانی دونوں طرح سے صحت مند ہو۔اگر صحت بہتر ہو تو انسان پریشان کن حالات کا مقابلہ آسانی سے کر لیتا ہے ۔ہم ہر وقت اپنے دل کو خوش تو نہیں رکھ سکتے لیکن اس کی کوشش کر سکتے ہیں کہ کم از کم دل کو مطمئن رکھیں۔غذائوں کے ساتھ کوشش کریں کہ روزمرہ زندگی میں لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کریں۔دل میں کسی کے لئے حسد‘ کینہ اور بغض نہ رکھیں اور سب کے ساتھ مناسب برتائو کریں۔اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آئیں۔اگر کوئی بیماری ہے تو اس کا علاج کروائیں۔ دوسرے اعضاء کی طرح آنکھ اور پائوں کا بھی خیال رکھیں۔صاف ستھری غذا بروقت کھائیں‘ یعنی بے وقت کھانے سے اجتناب کریں۔غذا میں سبزی کا زیادہ استعمال کریں۔مرچ‘چینی اور چائے کا استعمال کم کریں‘ تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز کریں۔دودھ اور موسمی پھلوں کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔کھانا بھوک لگنے پر کھائیں اور پیٹ بھر کر نہ کھائیں۔کھانا کھاتے ہوئے پیٹ خراب ہونے لگے تو کھانا فورا ً چھوڑ دیں‘ پھر بتدریج بحال کریں۔روزانہ ورزش یا کوئی ایسا کام ضرور کریں جس سے بدن کے تمام اعضاء حرکت میں آئیں۔وقتاً فوقتاً حجامت کرواتے رہیں۔سخت گرمی کی صورت میں روزانہ نہائیں‘کم گرمی اور سرد موسم کی صورت میں تین دن بعد لازمی غسل کریں۔کپڑے صاف ستھرے پہنیں۔لباس اور خوراک میں سادگی اختیار کریں۔حقوق اللہ یعنی نماز ‘ حقوق العباد بالخصوص گھر والوں کی ضرویات کا لازمی خیال کریں تاکہ دنیا و آخرت میں اطمینان نصیب ہو۔جہاں تک ہو سکے لغویات سے بچیں‘کم اور آہستہ بولیں‘نگاہ کو نیچا رکھیں۔ سماعت بصارت کو ناجائز اور فضول چیزوں سے بچائیں۔ غلط جگہ پر جانے سے قدموں کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں‘شہوانی خواہشات پر کنٹرول کریں۔
یہ وہ چند راہنما اصول ہیں جن پر عمل کر کے ہم جسمانی اور روحانی طور پر اپنی صحت کو بہتر بنا کر بہترین زندگی گزار سکتے ہیں جس سے ہماری دنیا و آخرت دونوں سنور جائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 622 reviews.