محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںاس خط میں اپنے کچھ تجربات تحریر کر رہی ہوں۔ میرے گھر کی صورتحال یہ تھی کہ حالات میرے لئے مشکل سے مشکل تر ہوتے جارہے تھے وجہ یہ تھی کہ میری شادی نہیں ہو رہی تھی اور بھائی بھابھیاں بنا کسی بات کے لڑتے رہتے تھے‘ موقع ملنے پر منہ پر تھپڑ بھی مار دیتے۔اتنے رشتے آئے لیکن کہیں بھی بات نہ بن سکی۔پہلے رشتہ دیکھنے کیلئے صرف خواتین آتی تھیں لیکن گزشتہ دو تین بار خواتین کے ساتھ مرد بھی آنے لگے۔
رشتہ دیکھنے آنے والوں کا عجیب منظر
ایک بار تین مرد اورساتھ خواتین تھیں اور مجھے عجیب انداز سے دیکھتے رہے اور ایک بار رشتے کیلئے آنے والے لوگوں میں ایک مرد آیا تھا جس کے سامنے مجھے تیار کرا کربٹھا دیا گیااور وہ مرد مجھے عجیب نظروں سے دیکھ رہا تھازندگی میں پہلی دفعہ مجھے لگا کہ اگر ایسا ہوتا رہاتو میں ایمان گنوا دوں گی میں سوچ رہی تھی کہ واقعی اللہ پاک کی ذات ہے تو میری اس حالت پر میری دعا کیوں نہیں سن رہا۔ میں اپنی مرضی سے ان کے سامنے سے اٹھ بھی نہیں سکتی تھی۔دوسرا مجھے مجبور کیا جاراہا تھا کہ میں نوکری کروں جو کہ میرے لئے ممکن نہیں تھا۔ والدین ہیں نہیں میرے اوپر کسی کو رحم نہیں آرہا تھا۔مجھے کہتے کہ یہ منحوس ہے اس کا رشتہ نہیں ہو رہا۔
شمسی عمل کا انوکھا کمال
میں بہت غم زدہ تھی ‘پھرایک واقعہ کچھ یوںہوا کہ مجھے گھر میں ایک بہت بوسیدہ سی کتاب ملی اس میں ایک وظیفہ دیکھااور اپنے دکھ ٹلوانے کے لئے یہ عمل شروع کیا۔ جس کا طریقہ یہ تھا کہ صبح صادق سورج کو دیکھ کر تین سو بار کوئی سا بھی درودِپاک اور تین سو بار بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنا تھی۔ تقریباََ پانچ سے چھ ماہ یہ عمل کیا توایک رات آپﷺ خواب میں تشریف لائے‘ آپﷺ مجھے دیکھ کر مسکرا رہے تھےاس کے بعد سے جب بھی سوچوں کہ زیارت ہو جائے تو اس وقت آنکھیں بند کر کے درود پاک پڑھنا شروع کر دیتی ہوں تو حضورﷺ کی زیارت ہو جاتی ہے ‘ میں رونے لگ جاتی ہوں۔مجھے شرمندگی ہوتی ہے کہ میں اس قابل کہاں اور مجھ پراتنا فضل اور کرم ہو گیا۔پہلے میں جب بھی کسی سے آپﷺ کی زیارت کے متعلق کوئی بات سنتی تھی تو بہت روتی اور اللہ سے معافی مانگتی کہ میں اتنی بری ہوںکہ مجھے آپﷺ کی زیارت نہیں ہو تی۔اس کے چند دن بعد ہی بہت اچھے خاندان سے رشتہ آیا اور میری بات پکی ہو گئی۔اب میری شادی بھی ہو گئی ہے۔ اس عمل نے میری زندگی کو نیا رخ دے دیا۔بھائی بھابیاں بھی اب مجھے طعنے نہیں دیتے‘زندگی سکھی ہو گئی ہے ہر مشکل پریشانی سے نجات مل گئی ہے۔(ن، ت۔راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں