Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

تین انجیر کے دانے‘آنتوں کے امراض سے شفاء

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی‘عافیت اور برکت عطا فرمائے‘ آپ کی نسلوں میں سدا آسانیاں اور خوشحالیاں عطا فرمائے۔آپ کی وجہ سے ہمیں صحت‘عزت اور برکت ملی ہے۔
میری چھوٹی بیٹی جس کی عمر تقریباً تین سال ہے‘ماہ رمضان میں وہ قبض کے مرض کا شکار ہو گئی۔تھوڑے ہی دنوں میں اس کا مرض اس قدر بڑھ گیا کہ پاخانہ آنا بھی بند ہو گیا ‘ شدید تکلیف کا سامنا تھا۔ڈاکٹر کو معائنہ کروایا‘انہوں نے ٹیسٹ وغیرہ کرنے کے لئے کہا ‘رپورٹس دیکھنے کے بعد انہوں نے کچھ ادویات لکھ کر دیں۔ڈاکٹر کے مشورہ پر ان ادویات کا استعمال کروانا شروع کر دیا مگر ان ادویات کے استعمال سے بچی کو تین دن بعد پاخانہ آتا اور اس میں بھی خون ہوتا۔بچی کی تکلیف اور مرض کی کیفیت دیکھی نہ جارہی تھی۔ تمام تر علاج معالجے کرواکر دیکھ لئے مگر شفاء نہ مل سکی۔ اللہ تعالیٰ سے رو رو کر اپنی بیٹی کی صحت یابی کے لئے دعا کرنا شروع کردی۔ ایک دن آپ کی شب جمعہ کی روحانی محفل سن رہی تھی‘ اللہ تعالیٰ نے میرے دل کی کیفیت کو آپ پر کھول دیا۔آپ نے سخت سے سخت قبض سے نجات پانے کے لئے ایک طبی ٹوٹکہ بتایا۔میں نے وہ ٹوٹکہ بنا کر بیٹی کو استعمال کروانا شروع کر دیا۔چند دن کے استعمال سے قبض ٹوٹنا شروع ہو گئی۔پھر میں نے تمام ادویات کو چھوڑ کر آپ کا بتایا ہوا ٹوٹکہ باقاعدگی سے استعمال کروانا شروع کر دیا جس کے نہایت حیرت انگیز نتائج ملے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بیٹی کی قبض بالکل ختم ہو گئی‘خون آنا بھی ختم اور تکلیف سے بھی چھٹکارا مل گیا۔وہ ٹوٹکہ درج ذیل ہے۔
تین عدد انجیر کے دانے پانی میں بھگو کررات کو رکھیں‘ صبح اٹھ کر پانی سے انجیر نکال کر کھالیں اور اوپر سے ایک کپ دودھ پی لیں۔آپ کیلئے سدا دعا گو رہوں گی کیونکہ اس ٹوٹکہ کی وجہ سے میری بیٹی جو تکلیف سے بری طرح نڈھال ہو چکی تھی اسے راحت ملی۔ورنہ لوگوں کے مشورے اور باتیں سن سن کر پریشان ہو چکی تھی‘ کوئی کہتا کہ آنتوں کا آپریشن ہو گا اور کوئی کچھ بتاتا‘بچی کے مرض کی وجہ سے روتی رہتی تھی مگر آپ کے اس آسان ٹوٹکہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے کامل صحت عطا فرما دی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 613 reviews.