محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری میں ہر ماہ لوگوں کے طبی و روحانی تجربات شائع ہوتے ہیں جس سے بے شمار لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔میں نے بھی بہت سے طبی نسخے اور روحانی وظائف آزمائے جن سے بہت نفع مل رہا ہے۔ اپنا بھی ایک طبی مشاہدہ تحریر کر رہی ہوں ۔
ایک دن میرےشوہر کام سے آئے تو لڑکھڑا کے چل رہے تھے ‘کسی شدید تکلیف کی وجہ سے وہ کراہ بھی رہے تھے۔ میں نے پوچھا کیا ہوا؟ کہنے لگے ٹانگ کے جوڑ میں سخت درد ہے‘ وزن نہیں پڑرہا۔ چلنا پھرنا بہت مشکل ہو گیا ہے‘حتیٰ کہ اگر ٹانگ بھی ہلائوں تو سخت تکلیف ہوتی ہے۔پھر آہستہ آہستہ یہ درد جسم کے دوسروں حصوںریڑھ کی ہڈی اور کندھے کے جو ڑ میں بھی درد شروع ہو گیا۔ یہ درد بڑھتا چلا گیا اور پھر ایسا وقت آیا کہ سانس لینا بھی مشکل ہوگیا، کروٹ لینے کی بھی ہمت نہ رہی۔ان کی طبیعت سنبھل نہیں پارہی تھی ‘ شوہر کی یہ حالت دیکھ کر میں بھی پریشان ہو گئی۔اب سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اس مرض کا کیا علاج کیا جائے۔
اچانک میرے ذہن میں آپ کا بتایا ہوا ایک نسخہ گوند کیکر‘ گوند سہانجنا اور دیسی اجوائن والا نسخہ آیا۔میں نے وہ نسخہ بنا کر دن میں تین سے چار بار شوہر کو استعمال کروانا شروع کر دیا‘ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کے کراماتی تیل سے مالش بھی کی۔اس نسخہ نے کمال کر دکھایا‘ دوسرے ہی دن شوہر چلنا پھرنا شروع ہو گئے‘ان کی صحت بحال ہو گئی۔درد کی وجہ سے ایک پل چین نہیں مل رہا تھا مگراس نسخہ اور کرامتی تیل کی مالش سے درد کا نام و نشان بھی باقی نہ رہا اور پٹھوں کا کھچائو بھی بالکل ختم ہو گیا جس وجہ سے اب وہ آسانی کے ساتھ اپنے روزمرہ کے کام کرنا شروع ہو گئے اور انہیں تکلیف دہ مرض سے نجات مل گئی۔
نسخہ یہ ہے:ھوالشافی: گوند کیکر ‘گود سہانجنا‘دیسی اجوائن‘ ان تینوں اجزاء کو ہم وزن پیس کردودھ یا پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔میں نے یہ نسخہ بہت سے گھٹنے درد کے مریضوں کو بتایاان کو بھی فائدہ ہوا۔کراماتی تیل بھی بہت ہی مفید ہے۔ سخت سے سخت کمردرد، کھچائو، ٹخنوں کا درد، سوزش، اس کے استعمال سے بہت جلدٹھیک ختم ہو جاتی ہے۔ اعصابی کمزوری ‘اس کے علاوہ اگر بخار کی وجہ سے سردی لگ رہی ہو تو چند قطرے اس تیل کے دودھ یا چائے میں ملا کر پینے سے بیماری سے شفاء مل جاتی ہے۔
قارئین!آپ بھی اگر کسی ایسے تکلیف دہ مرض میں مبتلا ہوںتو یہ دیسی نسخہ اور کراماتی تیل ضرور استعمال کریں‘چند خوراکوں سے ہی افاقہ ہو جائے گا‘ان شاءاللہ ۔میری دعا ہے کہ اللہ کریم حضرت حکیم صاحب کو صحت، عافیت، برکت اور رحمتوں کے ساتھ ہمیشہ اپنی چھائوں میں رکھے جن کی بدولت ہم گھر پر ہی مریضوں کو نسخہ استعمال کرواکے صحت مندی اور شفاء پالیتے ہیں‘ مہنگی انگریزی ادویات ‘ ان سے ہونے والےمنفی اثرات سے بھی بچ جاتے ہیں اورچند روپوں میں شفاء کی پڑیا گھر میں مل جاتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں