Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

انگوٹھے کی خدمت سےصحت پانے کا انوکھا گُر

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

آئیں ایک طبی راز ایساجوآپ تک پہنچا یانہیں‘ اس راز کو کون جانے گا‘عبقری نے اس راز کو بہت عیاں کیا اور بہت زیادہ واضح کیا‘ یہ ایک راز ہے اور واقعی بہت بڑا راز ہے۔
آپ صرف بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی دائیں ہاتھ سےکلونجی کے تیل‘ زیتون کے تیل سے جو تیل میسر ہے مالش کریں اتنی مالش کریں کہ انگوٹھا بہت زیادہ گرم ہوجائے پھر اس کے اوپر کوئی پٹی باندھ دیںیا پھر سرجیکل ٹیپ (وہ ٹیپ جو مریضوں کو ڈرپ لگانے کیلئے سرنج کے اوپر استعمال ہوتی ہے) کے اوپر کلونجی کے دانے چپکائیں اور اس کو اسی انگوٹھے پر اچھی طرح لپیٹ دیں اور صبح اٹھ کر پٹی کھول دیں۔
انگوٹھے کی مشین
ہمارے جسم میں ہاتھ کی کتنی حیثیت و اہمیت ہے اور ہاتھ میں انگوٹھے کی کتنی طاقت‘ قوت ہے۔ یہ ان لوگوں سے پوچھیں جن کے حادثاتی طور پر انگوٹھے کٹ جاتے ہیں پہلے بطور سزا بادشاہ‘ راجہ‘ مہاراجہ یا پرانی تاریخ میں بطور سزا انگوٹھا کاٹ دیا جاتا تھا۔ چار انگلیوں کی طاقت ایک طرف‘ ایک انگوٹھے کی قوت ایک طرف ہے۔ آپ دیکھیں کہ اشٹام‘ کاغذ پر ہمیشہ انگوٹھا ہی لگایا جاتا ہے۔ اس انگوٹھے کا ہمارے جسم کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے‘ جہاں یہ ہاتھ کی قوت ہے‘ جہاں یہ جسم اور اعصاب کی قوت ہے وہاں اس انگوٹھے کے اندر لگی مشین کے پرزوں کی سمجھ آنی چاہیے۔میں انگوٹھے کو ایک مشین لکھ رہا ہوں۔ اگر ہمیں اس کی سمجھ آجائے تو بہت بڑی بڑی بیماریاں آسانی سےختم ہوسکتی ہیں۔
آئیں آج ہم اس انگوٹھے کے راز کھولتےہیں اور ایسے ایسےراز جو بہت پوشیدہ ہیں‘ ہماری طب ‘ ہندی طب ‘ یونانی طب اور ہزاروں سال پرانی کتب میں اس انگوٹھے کے راز چھپے ہیں۔صرف چند بتاتا ہوں:
کبھی بھی گلا خراب ہے‘ آواز بند ہے‘ ٹانسلز ہوگئے ہیں‘ ڈاکٹر کہتے ہیں اس کا آپریشن لازم ہے‘ اتنا کہ پیپ آرہی ہے اور گلا بالکل آپ کا سوجھا ہوا ہے اس میں ورم ہے تو ایسا کریں کہ ہاتھ کےانگوٹھے کو زیتون کا تیل لگا لیں اگرکلونجی کا تیل ہے تو بہت بہتر ہے‘ اس کی مالش کریں اور خوب مالش کریں اتنا مالش کریں کہ آپ کا انگوٹھا گرم ہوجائےکہ آپ کا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ کو برداشت نہ کرے‘ ہلکی ہلکی مالش کرتے رہیں۔پھر اس پر کوئی پٹی باندھ دیجئے۔ ایک ٹوٹکہ تو یہ ہے‘ دوسرا یہ ہےکہ انگوٹھے کی مالش کریں‘ مالش کرتے کرتے جب گرم ہوجائے تو سرجیکل ٹیپ میں کلونجی لیکر اوپر باندھ دیں۔
خطرناک آپریشن سے بچ گیا
مجھے یاد ہے کہ میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پر جارہا تھا کہ ایک صاحب سے راستہ پوچھا‘ انہوں نے مجھے دیکھ کر کہا کہ آپ عبقری والے ہیں؟ میں نے کہا جی! انہوں نے کہا کہ آپ نے ایک ٹوٹکہ بتایا تھا کہ رات انگوٹھے کی کلونجی کےتیل سے اچھی طرح مالش کریں ‘ جب انگوٹھا گرم ہوجائے تو اس کے اوپر کلونجی کے دانے لگا کر سرجیکل ٹیپ لگا کرسوجائیں تو اس سے گلا ٹھیک ہوجاتاہے۔ میرے بیٹے کے گلے کا مسئلہ تھا‘ ٹانسلز میں پیپ (پس) پڑگئی تھی‘ اس کیلئے آپریشن فوراً ضروری تھا‘ اس کی آنکھیں‘ اعصاب کمزور تھے۔ میں نے اس کیلئے یہی ٹوٹکہ کیا۔ چند دن میں ہی میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہوگیا‘ مجھے بہت زیادہ دعائیں دے رہا تھا‘ بار بار کہہ رہا تھا کہ میرا گھر قریب ہے‘ چلیں میں آپ کی مہمان نوازی کروں‘ آپ میرے بہت بڑے محسن ہیں۔ میں نے عرض کیا کہ سفر ہوں‘ میں نہیں جاسکتا‘ اس کا بار بار اصرار تھا کہ آپ نے مجھے بہت بڑے حادثہ‘ آپریشن‘ خرچہ سے بچایا آپ میرے محسن ہیں۔
دو چیزیں ایسی ہیں جن کو اوپر سے کاٹیں ختم ہوجاتی ہیں‘ ایک انسان اور دوسری کھجور‘ سارے درخت اوپر سے کاٹیں  شاخیں نکل آتی ہیں اسی طرح انسان کی ٹانگ‘ ہاتھ‘ بازو کٹ جائے نہیں مرتا‘ مگر اوپر سے کاٹ دیں تو فوراً مر جاتا ہے۔
صدیوں سے آزمودہ علاج
یہ جو گردن کے اوپر کی زندگی ہے اس میں آنکھیں‘ دماغ‘ اعصاب‘ بول‘ نظریں‘ان ساری قوتوں کا انگوٹھے سے بہت گہرا تعلق ہے۔پوری دنیا میں اس وقت ہاتھ کو دبانے‘ جسم کی مالش کرکے اور جسم کےمختلف پوائنٹس کو دبا کر علاج کرنے کا رواج بڑھ رہا ہے‘ کوئی اس کوکیا نام‘ کوئی کیا نام دیتا ہے‘ یہ نظام بڑھ رہا ہے اور یہ نظام آج کا نہیں ہے ‘ صدیوں سے معالجین کا آزمودہ ہے ۔
اگر آپ صحت مند زندگی چاہتے ہیں‘ آنکھیں‘ نظریں‘ دماغ روشن‘ اعصاب‘ یا آپ گلے کےمریض ہیں اور گلے کا کوئی بھی مرض ہے‘ آواز بیٹھ گئی‘ خرخراہٹ ہے‘ گلا کام نہیں کرتا‘ گردن میں درد ہے‘ گردن میں کالر لگا ہوا ہے‘ اعصاب کھچے ہوئے‘ پٹھے ہروقت تناؤ کا شکار رہتے ہیں‘ چند دن یہ ٹوٹکہ کیجئے۔ آپ ادویات نہیں چھوڑنا چاہتے نہ چھوڑئیے مگر میرے کہنے پر چند دن اپنے انگوٹھے کی بتائے گئے طریقے سے مالش کیجئے۔
ایسے ٹوٹکے جنہیں صرف چند لوگ جانتے ہیں
یہ زندگی کے چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے ہوتے ہیں جنہیں ہم فراموش اور بھول بیٹھتے ہیں‘ یہ انسان کو گزشتہ ایسی یادیں دلاتے ہیں کہ انسان کی زندگی دوبارہ لوٹ آتی ہے‘ یہ ٹوٹکے کتابوں‘ سینے اور تجربات میں ہے‘ چند لوگ جانتے ہیں مگر میری کوشش ہے کہ یہ پوری امت‘ انسانیت ‘ ہر مذہب‘ فرقے کیلئے آسانیاں‘ راحت‘ خوشیاں ‘ خوشحالیاں اور ان کیلئے یہ ٹوٹکے عام کروں۔ اس ٹوٹکے کو کبھی نہ چھوڑئیے!آپ چاہتے ہیں کہ زندگی صحت مند‘ آنکھیں روشن رہیں‘ چمک باقی رہے تو پھر انگوٹھے کی خدمت کیجئے‘ آپ کے گلے کی کھنک باقی رہے‘ آپ کی آواز میں دم خم سو سال کی عمر تک رہے‘آواز صاف رہے تو اس انگوٹھے کی خدمت کریں۔آپ چاہتے ہیں آ پ کے کان صحیح سنائی دیں‘ صاف ستھرے ہوں اور آپ کے کانوں کیلئے نہ کسی مشین کی ضرورت پڑے نہ کسی آسرے کی ضرورت رہے آپ اس انگوٹھے کی خدمت کریں۔
اگر آپ اس انگوٹھے کی دس منٹ خدمت کرلیں اور آپ کا جسم صحت مند‘ تندرستی بحال‘ اعصاب مضبوط‘ طبیعت نشاط اور بالکل چست رہے کون سا گھاٹا ہے‘اس پر تو کوئی پیسہ بھی نہیں لگ رہا‘ میں نے تو آپ کا وہ ٹوٹکہ بتایا ہے۔ ہمارا جسم کے اوپر کا حصہ سب سے زیادہ آلودگی سے متاثر ہوتا ہے‘ وہ تابکاری کے اثرات ہیں‘ وہ گاڑیوں کادھواں ہے‘ وہ دھول ہے‘ وہ فیکٹریوں کا دھواں ہے۔ ہماری فضاؤں میں آلودگی بہت زیادہ ہے‘ آلودگی ہمارے اندر جاتی ہے‘ یہ آلودگی اندر جاکر ہماری نظروں‘ یادداشت‘ کان‘ اعصاب‘ قوت فیصلہ اور ہماری گردن کو جس کی وجہ سے ہمارا سر تھما ہوا ہے اس کو بہت متاثر کرتی ہے۔ اس کیلئے ہم طرح طرح کے ٹوٹکے طرح طرح کی چیزیں استعمال کرتے ہیں۔یاد رکھیے اگر آلودگی سے بچنا ہے‘ آلودگی کے علاوہ جسم کی جو بیماریوں کندھوں کے اوپر سے بیماریوں میں آپ مبتلا ہوگئے آپ اس انگوٹھے کی مالش کیجئے۔ نسلوں کو بتائیے صحت مند رہیں گی‘ قد دراز ہوں گے‘ ان کی آنکھیں‘ کان‘ گلا معذوری سے بچیں گے‘ عمر لمبی ہوگی‘ طبیعت پرسکون رہے گی۔ یہ میرا ٹوٹکہ یاد رکھیے‘  مزید بھی بتاؤں گا‘ آپ کے پاس ایسے ٹوٹکے ہوں ضرور بتائیے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 611 reviews.