حفاظت کا انوکھا عمل
جب بھی اپنے کام سے گھر کی طرف واپس روانہ ہوںتو چاہیے کہ درج ذیل کلمات کو چند بار پڑھ لے‘ ان شاءاللہ خیرو عافیت کے ساتھ گھر پہنچیں گے اور گھر پر موجود تمام اہل و عیال اور جان و مال کی بھی حفاظت ہو گی۔بعض روایات میں آتا ہے کہ یہی کلمات نبی کریمﷺ نے ایک غزوہ سے واپسی پر پڑھنے کا حکم فرمایا تھا۔کلمات درج ذیل ہیں۔
اٰئِبُوْنَ اِنْ شَاءَ اللّٰہُ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ حَامِدُوْن لِرَبِّنَا سٰجِدُوْنo
روحانی و جسمانی برکات کا حصول
اگر کوئی شخص کسی علت میں مبتلاہو‘گناہوں سے نجات چاہتا ہو‘ قلب کو نورانی اور روحانی منازل کی ترقی حاصل کرنا چاہتا ہو تو اسے چاہیے کہ روزانہ عصر کی نماز کے بعد سانس روک کر طاق تعداد سورئہ اعراف کی آیت نمبر 187 کا یہ حصہ لَا یُجَلِّیْهَا لِوَقْتِهَآ اِلَّا هُوْ پڑھ لے‘ ان شاءاللہ روحانیت میں ترقی اور دل گناہوں سے پاک ہو جائے گا۔
خاتمہ بالخیر کی دعا
جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کا خاتمہ بالخیر ہو‘مرتے وقت کلمہ نصیب ہو ‘ اسے چاہیے کہ روزانہ اول وآخر طاق تعداد میں درود پاک کے ساتھ 27 مرتبہ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ فِیْ الْمَوْتِ وَفِیْ مَا بَعْدَ الْمَوْتoپڑھنا شروع کر دے‘ ان شاءاللہ اس دعا کی برکت سے خاتمہ بالخیر نصیب ہو گا۔
جلد شادی کے لئے
اگر کسی کی شادی نہ ہورہی ہو یا کسی جگہ رشتہ طے ہو چکا ہو مگر ہر بار شادی میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہو تواس مسئلہ کے لئے ایک بہت ہی لاجواب عمل ہے۔اول وآخر گیارہ بار درود پاک کے ساتھ 319 مرتبہ سورئہ آل عمران کی آیت نمبر 123وَ لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ بِبَدْرٍ وَّ اَنْتُمْ اَذِلَّةٌۚ- فَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَoمسلسل 21 دن تک پڑھے‘ ان شاءا للہ 21 دن مسلسل یہ عمل کرنے سے شادی کے اسباب پیدا ہو جائیںگے۔
شاندار قوت حافظہ
ایسے لوگ جن کی یادداشت کمزور ہو‘بات کو جلد بھول جاتے ہوںاور اس وجہ سے روزگار کے مسائل میں بھی پریشانی ہوتی ہو یا پھر ایسے طالب علم جو پڑھائی میں کمزور ہوں انہیں چاہیے کہ یہ قرآنی کلمات وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ-وَ كَانَ فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكَ عَظِیْمًاo اول وآخر تین بار درود پاک کے ساتھ 131 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے مسلسل پئیں‘ ان شاءاللہ قوت حافظہ مضبوط ہو جائے گا۔
ایسا عمل جو ہڈیوں سے بیماری کو نکال دے
اگر کوئی ایسی بیماری ہو جو کسی کی سمجھ میں نہ آرہی ہو‘یا کسی ایسے پیچیدہ مرض کا شکار ہوں جس سے نجات نہ مل رہی ہو تو اسے چاہیے کہ اول وآخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ 11 مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرّحِیْمoوقفہ وقفہ سے دم کر کےان کچھ ہی عرصہ میں بیماری ختم ہو جائے گی۔یہ عمل ہڈیوں سے بیماری کو نکال دیتا ہے۔پیٹ میں رسولیاں ہوں یا جسم پر ایسے دانے نکلے ہوں جو ختم ہونے کا نام نہ لے رہے ہوں تو یہ عمل بہترین روحانی علاج ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں