Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ٹانسلز کا گھریلو اور کامیاب علاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

ٹانسلز کا کامیاب علاج
حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے ساتھ دو مسائل ہیں۔ ایک ٹانسلز اور دوسرا مجھے کمزوری ہے۔ میرے گلے میں ٹانسلز کافی پرانے ہیں۔ ہر وقت ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے گلے میں بلغم پھنسا ہوا ہواور بلغم اندر کرنے کے لئے ہر وقت لعاب نگلتا رہتا ہوں۔میری نظر بھی کمزور ہوتی جا رہی ہے اور جسم میں طاقت بھی نہیں ہے۔ ہاتھ اور ٹانگیں کانپتی ہیں۔ جسمانی طاقت بالکل نہیں ہے۔مہربانی فرما کرمجھے ٹانسلز کا علاج بتائیے۔ (عمر ایوب، بہاولنگر)
مشورہ:تخم سرس 100 گرام پیس کر 50 گرام شہد میں ملا کر آدھا چمچ صبح و شام استعمال کریں۔ بڑی عمر کے افراد صبح و شام ایک چمچ استعمال کریں۔ دو ماہ استعمال کریں ۔یہ نسخہ ٹانسلز کے لئے بارہا کا مجرب ہے ‘ ہمیشہ کے لئے مرض کو ختم کر دیتا ہے۔ کھٹی چیزو ں سے پرہیز کریں۔
ہر لقمہ میرے لئے زحمت بن چکا!
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!میں بیمار ہوا تو کچھ انگریزی ادویات استعمال کیں‘ جن سے وقتی فائدہ تو ہوا لیکن ان کے مضر اثرات کا شکار ہو گیا ہوں۔مجھے الرجی چھینکیں ، جسم پر سوزش، آنتوں کی خشکی ، پیشاب میں رکاوٹ ‘کھٹے ڈکار جیسے مسائل نے گھیر لیا ہے۔کیا اس کا کوئی حل ہے؟ میں ان مسائل سے نجات پا لوں۔ میر ی حالت یہ ہے کہ جو چیز کھائوں اس کا الٹا اثر ہو تا ہے۔ مجھے کچھ بتائیے میں پہلے کی طرح صحت مند اور نارمل ہو جائوں‘ ہمیشہ آپ کا احسان مند رہوں گا۔(کامران، سیالکوٹ)
مشورہ:آپ جن مسائل کا شکار ہو چکے ہیں ان کے لئے عبقری دواخانہ کی سات تخم شفاء اور خاندانی راز شفاء دوا کا استعمال کریں بہترین نتائج ملیں گے۔ ہربل ادویات کا کوئی نقصان نہیں ہوتا‘مطمئن ہو کر استعمال کر سکتے ہیں۔چند خوارکوں سے ہی حیرت انگیز فائدہ ہو گا ۔
پیشاب کی زیادتی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے مثانے میں تکلیف تھی۔ پتھری کا مسئلہ تھا وہ نکلوائی تو اب پیشاب کا بہت مسئلہ ہے اور بہت زیادہ پیشاب آتا ہے۔آنکھوں کے نیچے سوجن ہے اور پائوں‘ جسم بھی پھولتا جا رہا ہے۔ چہرے پر چھائیاں‘ بھورے تل‘ چہرہ بے رونق اور تھکی تھکی رہتی ہوں۔ دماغی اعصاب تھک گئے ہیں۔ عبقری پڑھنا شروع کیا تو امید نظر آئی ہے۔ میرا علاج تجویز فرما دیجئے۔(شکیلہ حسن‘ لاہور)
مشورہ: روزانہ صبح کے وقت ایک آملہ کا مربہ دھو کر استعمال کریں اور یہ نسخہ استعمال کریں۔ھو الشافی :گل سرخ ، گل نیلوفر، الائچی خورد، الائچی کلاں، سونف، سفید زیرہ ، مصری، ہر ایک ہموزن کوٹ پیس کر سفوف تیار کر کے آدھا چمچ دن میں چار بار پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔
سر میں درد سے پریشان
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پچھلے ایک ماہ سے میرے سر میں بہت زیادہ درد تھا جس وجہ سے میں سکول نہیں جا رہی تھی‘ میرا نام سکول سے خارج کر دیا گیا ہے۔میں بہت پریشان ہوں۔ میرے سر میں بہت زیادہ درد ہوتا ہے ۔ مجھے مشورہ دیں میں کیا کروں ‘ دوبارہ سکول میں داخلہ لوں تو بھی سر درد کی وجہ سے پڑھا نہیں جائے گا۔ سب گھر والے مجھے طعنے دیتے ہیں‘ مجھے بہت ٹینشن ہو جاتی ہے ۔ میں کیا کروں مجھے مشورہ دیں ۔مجھے دعائوں میں یاد رکھیں، دعائوں کی بہت ضرورت ہے (ایمن فاطمہ ، لاہور)
مشورہ:کسی بھی بیماری میں مبتلا افراد کی پہلی دوا ان کے ساتھ ہمدردی ہوتی ہےاور ان کے ساتھ ظالمانہ رویہ بہت برے نتائج کا باعث بن جاتا ہے۔ کسی بیمار کو طعنہ نہ دیں بلکہ اس کے ساتھ ہمدردی سے پیش آئیں۔ آپ عبقری دواخانہ کی ’’روشن دماغ‘‘ گولیاں اور ’’آنکھ شفاء ‘‘ ڈراپرکا کچھ عرصہ استعمال کریں۔ اس دوا سے سر درد کے برسوں پرانے مریض بھی صحت یاب ہو گئے۔
شادی کوتیرہ سال ہو گئے مگر اولاد نہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری تعارف ہمسائی کے ذریعے ہوا۔ میں عبقری بہت ہی شوق سے پڑھتی ہوں اس میں سے ٹوٹکے خود بھی کرتی ہوں اور دوسرے ضرورت مندوں کو بھی بتاتی ہوں ۔ میری شادی کو تیرہ سال ہو گئے ہیں لیکن اولاد کی نعمت سے محروم ہوں۔ شوہر میں جراثیم کی کمی کا مسئلہ تھا لیکن اب نالی میں غدود کا بتایا گیا ہےاور آپریشن کا کہا ہے۔ اس کے لئے علاج تجویز فرما دیجئے۔(ن،ا۔بوریوالہ)
مشورہ:آپ عبقری کی جوہر شفاء مدینہ ، روحانی پھکی اور ٹھنڈی مراد کو مکس کر کے شوہر کو کچھ عرصہ استعمال کروائیں۔یہ تین تریاق بے شمار بیماریوں کے لئے بے حد مفید ہیں۔اس کے علاوہ خربوزے کو چھلکے اور بیجوں سمیت بلینڈر میں ڈال کر پانی ملا لیں اور گرائینڈ کر کے پئیں‘ جب تک خربوزے کا سیز ن ہے روزانہ استعمال کریں
دماغی قوت کو بڑھانے کا اکسیر نسخہ
میری یادداشت بہت کمزور ہے۔ ہر بات بھول جاتی ہوں۔ مجھے اس کے لئے کوئی علاج بتا ئیے۔( ام اقراء، وہاڑی)
مشورہ : مغز بادام شیریں عمدہ 20 تولہ، مغز کدو تین تولہ، مغز تخم خیارین 3 تولہ، مغز تربوز 3 تولہ، مغز خربوزہ 3 تولہ، چھوٹی کالی ہرڑ 2 تولہ، بہیڑہ کا چھلکا2 تولہ، خشک آملہ کا چھلکا 2 تولہ، (چھلکےسے مراد محض پتلا پوست نہیں بلکہ گٹھلی نکال کر پھینک دیں جو چیز باقی رہے وہ نسخہ میں شامل کر لیں)، مغز خشخاش سفید 10 تولہ، سونف 10 تولہ، خشک دھنیا ساڑھے سات تولہ، کوٹ چھان کر بیس عدد بڑے چاندی کے ورق اصلی ملا دیں۔اس میں40 تولے چینی ملالیں۔ لیجئے یہ حیرت انگیز نسخہ تیار ہے۔ ایک بڑا چمچ سفوف صبح نہار منہ دودھ سے پھانک لیں۔ دماغی خشکی دور، دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ یاداشت کو تیز کرتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 604 reviews.