محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جہاں میں نے عبقری رسالہ سے بہت خیر اور برکات پائی ہیں وہیں ادارہ عبقری کی جانب سے شائع ہونے والی کتب سے کامل صحت کے راز اور مختلف بیماریوں سے شفاء پائی ہے۔انہی کتب میں سے عبقری کی ایک کتاب ’’کھنڈرات سے ملی خاندانی بیاض‘‘ ہے۔
چند سال قبل بخار کے مرض میں مبتلا ہو گیاجو آہستہ آہستہ شدت اختیار کر گیا۔بہت ادویات استعمال کیں‘ علاج معالجہ کی کوشش کی مگر بیماری بڑھتی چلی گئی۔بیماری کا حملہ اس قدر شدید تھا کہ ٹانگیں بے جان محسوس ہورہی تھیں‘ کمر درد ناقابل برداشت تھا۔اٹھنا بیٹھنا اور چلنا پھرنا دشوار ہو چکا تھا۔سخت کمزوری کی وجہ سے معذوروں جیسی حالت ہو چکی تھی۔مختلف علاج کروانے کے باوجود بھی افاقہ نہیں ہو رہا تھا۔اس دوران عبقری کی کتاب’’کھنڈرات سےملی خاندانی بیاض‘‘ سے بخار سے نجات کے لئےایک نسخہ ملا۔میں نے وہ نسخہ بنا یا اور اسے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ایک ہی خوراک استعمال کرنے سے حیرت انگیز نتائج ملے‘ مزید دو سے تین خوارکیں استعمال کرنے سے بخار ٹوٹ گیا اور میں اللہ کے فضل وکرم سے صحت یاب ہو گیا۔ بخار کی وجہ سے جو کمزوری ہو چکی تھی اس میں بھی واضح طور پر افاقہ محسوس ہونے لگا۔بے جان جسم اور بالخصوص ٹانگوں میں قوت محسوس ہونا شروع ہو گئی اور جسم صحت مند ہونا شروع ہو گیا۔یہ نسخہ واقعی بیرونی ممالک کی تیار کردہ مہنگی ادویات سے زیادہ مفید ثابت ہوا جس نے دنوں میں ہی مجھے تندرست و توانا کردیا۔قارئین اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز بخار یا اس کے بعد ہونے والی کمزوری کا شکار ہے تو میرا مشورہ ہے کہ اسے چند دن یہ نسخہ ضرور استعمال کروائیں‘ ان شاءاللہ شفاء ہوگی۔
ھوالشافی:سفوف لوبان کوڑیا ایک تولہ‘پھٹکڑی سفید بریاں نو ماشہ‘ باہم ملا کر دن میں دو مرتبہ یعنی صبح و شام سنگترہ کا جوس اگر میسر ہو تو ٹھیک ورنہ ٹھنڈے پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں