(قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں یقین جانیے ان آزمودہ قرآنی شفائوں کو آزما کر خود کشی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں۔ قارئین! انشاءاللہ آپ عبقری کے صفحات میں سورة البقرة سے لے کر سورة الناس تک کے روحانی وظائف وعملیات ملاحظہ فرمائیں گے۔)
دشمن میں کبھی مخالفت کی طاقت نہ رہے گی
اگر کسی شخص کو کسی دشمن کے اٹھنے اور جنگ کرنے یا مقدمہ دائر کرنے کا خوف ہو اور وہ چاہے کہ وہ دشمن نہ اٹھے وہ شخص اس آیت کو ایک سوسترہ مرتبہ تیرہ دن تک مع اعوذ باﷲ من اشیطان الرجیم کے پڑھے آیت یہ ہے ۔
وَلَواَرَادُ وا ا لخُرُوجَ لَاَ عَدُّ والَہ‘ عَدَّةً وَّلٰکِن کَرِہَ اللّٰہُ امنبِعَاثَھُم فَثبَّطَھُم وَقِیلَ اقعُدُ وامَعَ القٰعِدِینَ۔ ( سورہ تو بہ آیت نمبر46 )
انشاءاللہ دشمن میں کبھی مخالفت کی طاقت نہ رہے گی ۔
دشمن کی کسی بھی برائی یا اذیت سے حفاظت کے لیے
اگر کسی شخص کو کسی دشمن کی جانب سے کسی طر ح کی مصیبت پہنچنے کی خبر پہنچے ، فوراً تین مر تبہ اس آیت کو پڑھے۔
لَن یُّصِیبَنَآ اِلَّا مَا کَتَبَ اللّٰہُ لَنَاج ھُوَ مَولٰیناج وَعَلَی اللّٰہِ فَلیتوَکَّلِ المُئومِنُونَ 0
( سورہ توبہ آیت نمبر51 ) انشاءاللہ کبھی کوئی برائی یا اذیت نہ پہنچے گی ۔
اجنبی لوگ طرف دار اور دوست بن جائیں
اگر کسی جگہ کوئی شخص تنہا رہ گیا ہو اور وہا ں کوئی شخص اس کا حمایتی اور طر ف دار ، جانب دار نہ ہو ، ایک سو اکیس مر تبہ اس آیت کو پڑھے انشاءاللہ اجنبی لو گ طرف دار اور دوست بن جائیں گے۔ آیت شر یف یہ ہے۔
اِنَّ اللّٰہَ لَہ‘ مُلکُ السَّّّّمٰوٰ تِ وَالاَرضِ یحیی وَ یمیتُ ط وَمَا لَکُم مِّن دُونِ اللّٰہِ مِن وَّلِیٍّ وَّلَا نَصِیرٍ 0 ( سورہ توبہ آیت نمبر 116)
تجر بہ سے مفید ثابت ہوئی ہے ۔
سر میں درد کے لیے
جس شخص کے سر میں درد ہو اس کا ما تھا پکڑ کر ان آیتو ں کا سات مر تبہ پڑھ کر دم کرنا نہایت مفید ہے ۔
لَقَد جَآئَ کُم رَسُول’‘ مِّن اَنفُسِکُم عَزِیز’‘ عَلَیہِ مَاعَنِتُّم حَرِیص’‘ عَلَیکُم بِالمُئومِنِینَ رَءُو ف’‘ رَّحِےم’‘ 0 فَاِن تَوَلَّوا فَقُل حَسبِیَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَط عَلَیہِ تَوَکَّلتُ وَھُوَ رَبُّ العَرشِ العَظِیمِ 0
( سورہ توبہ آیت نمبر 128 تا 129 ) پیٹ کے در د کے لیے گیا رہ مر تبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے مریض کو پلا نا مجر ب ہے۔ اگر فاسق ، فاجر، شرابی ، افیو نی ، جواری وغیرہ وغیرہ ان آیتوں کو رات کو باوضو سو مرتبہ روزانہ اکیس دن تک پڑھیں تو انشاءاللہ سارے گناہ اور نا پاک خصلتیں چھوٹ جائیں۔ ہریک مصیبت کے لیے ان آئیتو ں کا پڑھنا نہا ت مفید ہے ۔ سات دن تک تین ہزار مرتبہ روزانہ ان آئیتوں کا پڑھنا نہایت مفید ہے اور اسم اعظم کی تاثیر پیدا کر تا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 136
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں