Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

خبیث جنات نے برباد کر دیا!

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ کئی سال سے حالات کی چکی میں پس رہی تھی۔گھر اور باہر ہر طرف سے مسائل کا سامنا تھا۔سب سے بڑا مسئلہ شیطانی جنات کے اثرات کا تھا۔یہ شیطانی چیزیں مجھے ہر وقت تنگ کرتی رہتیں‘ کبھی خواب کے ذریعے اور کبھی براہ راست میرے جسم کے ساتھ خباثتیں کرتے جس وجہ سے میں اکثر ناپاک رہتی۔ان اثرات کی وجہ سے ہر وقت میری طبیعت خراب رہتی تھی۔یہ مسئلہ چند سال پرانا نہیں بلکہ جب سے ہوش سنبھالی تب سے ان مسائل کا شکار تھی۔ان شیطانی جنات نے مجھے کہیں کا نہ چھوڑا‘میری زندگی ‘میرا سب کچھ تباہ و برباد کر دیا۔شرم کے مارے کسی سے اس متعلق بات نہیں کر سکتی تھی اور نہ ہی ایسی باتوں پر کوئی یقین کرتا بلکہ ڈر تھا کہ نہ جانے اس بات کو کس رنگ میں لیا جائے گا۔میری صحت خراب سے خراب ہوتی چلی جا رہی تھی۔حالانکہ ایک معروف یونیورسٹی میں لیکچرار ہوں مگر خبیث جنات کی وجہ سے کوئی بھی شادی کے لئے تیار نہ تھا‘ کوئی بھی مناسب رشتہ نہ مل رہا تھا۔
برسوں پرانی مصیبت
ہر طرف سے مشکلات کا سامنا تھا۔اس دوران تسبیح خانہ سے تعارف ہوا‘روحانی محافل میں شرکت‘تین دن روحانی چلہ کیا جس سے کچھ بہتری ہوئی۔پھر عبقری جولائی 2022 ء کے شمارہ میں ستر حاجات کا نقش شائع ہوا۔میں نے اپنے ان تمام مسائل کی نیت سے نقش کو پُر کرنا شروع کیاجس کی برکت سے شیطانی خباثتیں کم ہونا شروع ہو گئیں۔اب ایک امید جاگ گئی کہ ان شاءاللہ زندگی سے ان چیزوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔میں نے روزانہ دو تسبیح سورئہ اخلاص کی حضرت عمررضی اللہ عنہ کی روح مبارک کو ہدیہ کرنا شروع کر دی۔اس عمل کی برکت سے میرے مسائل تیزی سے حل ہونا شروع ہو گئے۔شیطانی جنات اپنی حرکتوں سے باز آگئے اور مجھے سالوں پرانی اس مشکل اور مصیبت سے خلاصی مل گئی۔اب شادی کا مسئلہ رہ گیا تھا ‘ اس مسئلہ کے لئے بھی میں نےحضرت عمر رضی اللہ عنہ کی روح مبارک کو اعمال کا ہدیہ کرناشروع کر دیا اور ان کے وسیلہ سے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتی رہی۔اللہ کا شکر ہے ایک بہترین رشتہ آیا اور چند ہی ہفتوں میں منگنی بھی ہوگی‘امید ہے ان شاءاللہ جلد ہی شادی کی تاریخ بھی پکی ہو جائے گی۔(ا‘اسلام آباد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 599 reviews.