Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

شہد سے میٹھی خوبانی! بے شمار کڑوے امراض کا علاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

طبی ماہرین کے مطابق ”خوبانی“ چاہے تازہ ہو یا خشک انسانی صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد کا حامل اور غذائیت سے بھر پور ایک پھل ہے جس کا استعمال آنکھوں‘ آنتوں‘ بخار اور سرطان جیسے امراض میں اکسیر ہے۔خوبانی میں وٹامن اے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے اسی لیے اس کا استعمال کمزور نظر کو تیز کرتا ہے، اعصابی کمزوری سے تحفظ فراہم کرتا ہے، گھٹنوں، جوڑوں ‘پٹھوں کے درد سے محفوظ رکھتا ہے اور دل و دماغ کو طاقت بخشتا ہے۔خوبانی کا استعمال ہمیں بہت سے امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔آئیے! اس پھل کے کچھ اہم اور خاص فوائد کے متعلق جانتے ہیں۔
حاملہ خواتین کے لئے مفید
خوبانی انتہائی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے‘ یہی وجہ ہے کہ حمل کے دوران ان کا استعمال بہت مفیدہے۔ یہ آئرن اور کاپر سے بھی بھرپور پھل ہے۔ حمل کے دوران خاص طور پر یہ اہم غذائی خوراک ماں کو دینی چاہیے‘ اس سے بچے کی نشوونما میں بہتری آتی ہے کیونکہ یہ پھل اس دوران ہونے والے مہلک نتائج کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
بے شمار پیچیدہ امراض کا علاج
نزلہ، زکام، گلے کی خرا ش اورمنہ کی بد بو دور کرنے کے لیے روزانہ دس دانہ خشک خوبانی ہمراہ گرم پانی استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ خوبانی میں شامل لائکوپین کا جز دل کے لیے مضر کولیسٹرول ایل ڈی ایل کی سطح کم کرکے شریانوں کو صاف رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ اس جز کو ایک اہم مانع سرطان کے طور پر بھی مفید اور مؤثر تسلیم کرلیاگیا ہے۔ شریانوں کے صاف رہنے سے دل کولیسٹرول اور دیگر زہریلے اثرات سے محفوظ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ موٹاپا لاحق نہیں ہوتا اور ذیابیطس کاخطرہ بھی دور ہوجاتا ہے۔
جوانی، طاقت، فٹنس کے لئے لاجواب
3عدد خشک خوبانی اور 1 عدد چھوہارہ لیں ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں رات کو ایک کپ پانی میں بھگو لیں صبح اس میں ایک چمچ شہد ملا لیں،اگر سردی کا موسم ہو تو نیم گرم کرکے پی لیں، اگر گرمی کا موسم ہو تو گرم نہ کریں اور ایسے ہی پی لیں۔یہ نسخہ جوانی کو برقرار کھنے‘طاقت اور فٹنس کے لئےبہت لاجواب ہے۔
بدہضمی دور
خوبانی غذائی ریشہ سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ ہاضمہ کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے۔ اس پھل میں شامل فیٹی ایسڈتیزی سے آنتوں کی صفائی کرتے ہوئے انہیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ غذائی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ جن افراد کا معدہ کمزور ہو وہ کھانا کھانے سے قبل چند دانے خوبانی استعمال کریں تو بد ہضمی اور پیٹ کے جملہ امراض میں شفا ملتی ہے۔ خوبانی کھانے سے قبض کی شکایت بھی دور ہوتی ہے
پیٹ کے کیڑے ختم
بچوں کو زیادہ تر پیٹ کے کیڑوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ بعض اوقات بڑوں کو بھی اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پیٹ کے کیڑوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ہر روز پچاس گرام خشک خوبانی کے ساتھ سبز چائے نہار منہ استعمال کریں۔ کچھ دن میں پیٹ کے کیڑے ختم ہونا شروع ہو جائیں گے اور جلد ہی مکمل نجات مل جائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 598 reviews.