Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

یہ رشتہ کر کےمیں نے عذاب کو گلے لگا لیا!

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بچپن سے عبادت کا شوق ہے لیکن د ل عبادت کی طرف مائل نہیں ہوتا بہت عمل کیے ہیں لیکن فرق نہیں پڑا‘نہ ہی کسی کام میں دل لگتا ہے۔نیند بھی نہیں آتی خیالات آتے رہتےہیں‘ سر میں درد رہتا ہے،غصہ بھی بہت آتا ہے‘ چہرے پر بد نما دانے ، داغ دھبے ہیں ‘ میری کوئی عزت نہیں کرتا‘ دل چاہتا ہے کہ میں مر جائوں۔ گھر میں جادو جنات کا مسئلہ ہے۔ پہلے میری منگنی ہوئی تھی وہاں سے ٹوٹ کر کسی دوسری جگہ رشتہ طے ہو گیاہے تب سے میں زیادہ بیمار رہنے لگی ہوں۔ میرا دماغ میرے کنٹرول میں نہیں رہتا۔کسی نے کہا ہے کہ جادو ہے۔ میرا یہ غم بھرا خط پڑھ کر اس کا جواب رسالہ میں ضرور شائع کیجئے گا۔(ح، وہاڑی)
جواب: آپ روزانہ گیارہ مرتبہ سورئہ کہف کی یہ آیت رَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًاo توجہ دھیان سےصبح وشام پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے جسم پر پھیر لیں‘ یہ عمل مسلسل کچھ عرصہ لازمی کریں‘ چند دن‘ چند ہفتے کر کے چھوڑ نہ دیں۔ان شاءاللہ اس عمل کی برکت ےجادو اوراس وجہ سے ہونے والے تمام مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 595 reviews.