Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

چلملاتی دھوپ کا غصہ آپ کی جلد پر نہ اتر جائے!

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

گرمی‘ دھوپ اور حبس میں جسم کے ساتھ جلد بھی ڈی ہائیڈریٹ(پانی کی کمی) ہو جاتی ہے۔خشک ‘ بے رونق جلد اور اچانک بال گرنے کی ایک وجہ جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔جلد کو اگر مسلسل سورج کی تپش کا سامنا ہو تو یہ قدرتی نمی سے محروم ہو جاتی ہے ۔خریداری یا کسی بھی ضروری کام کے لئے کسی کھلے بازار کا رخ کرنے کا ارادہ ہے یا راستے میں سورج سے بر اہ ر است سامنا ہونے کا اندیشہ ہے تو حفاظتی اقدام کے طور پر معیاری سن بلاک استعمال کریں۔ یہ جلد کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے نا صرف محفوظ رکھے گا بلکہ اس سے جلد کا پی ایچ لیول(تیزابیت)بھی برقرار رہے گا۔ کبھی کچھ گھنٹے گرمی میں گھر سے باہر گزارنے کے بعد چہرہ کا جائزہ لیں‘ یہ قدرے سرخ ہو چکا ہوگا۔ جلد یا تو بہت خشک یا عام معمول سے زیادہ روغنی نظر آئے گی۔یہ سورج کی تپش سے جلد کے جلنے کی علامات ہیں۔ یقیناً آپ یہ تو نہیں چاہیں گی کہ آپ کی جلد جھلسی ہوئی اور رنگت گہری نظر آئے ۔ اس موسم میں باہر نکلنے سے پہلے چند احتیاطی تدابیر اختیار کر لی جائیں تو دھوپ کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
سورج کی گرمی کا جلد پر اثر
گھر سےنکلنے سے پہلے لان کے سوتی کپڑے زیب تن کر لیں۔سن اسکرین لوشن استعمال کریں۔چہرے پر اسپرے کے ذریعے عرق گلاب کا استعمال کریں‘یہ سخت دھوپ‘ سورج کی تپش کے اثرات میں کمی کرتا ہے ۔ یہ مجموعی طور پر جلد کی ساخت کو بہتر کرتا ہے۔ چہرہ پر عمر بڑھنے کے اثرات زائل ہوتے ہیں۔ چارہفتوں تک اس کا باقاعدہ استعمال جھریوں سے پچاس فیصد تک نجات دیتا ہے۔
عرق گلاب کا استعمال
گرمیوں میں بلا ضرورت میک اپ کرنے سے گریز کریں کیونکہ میک اپ کی تہہ جلد کے مسامات کو بند کر کے چہرے پر دانوں اور داغ دھبوں کا سبب بنتے ہیں ۔ آنکھوں کے اردگرد کا حساس حصہ سورج کی مضر شعاعوں سےفوراً متاثر ہوتا ہے۔ خاص طور پر جب دھوپ کسی دھاتی شے سے منعکس ہو کر آنکھوں پر پڑتی ہے تو یہ شعاعیں خطرناک حد تک بینائی کو متاثر کر سکتی ہیں۔ آج کل فیشن میں مقبول سن گلاسز آنکھوں کو دھوپ سے بچاؤ کا مؤثر حل ہیں۔ پلاسٹک کے گہرے رنگ والے بڑے سن گلاسز منتخب کریں۔ یہ آنکھوں اور گالوں کے اطراف سے جلد کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔دھوپ میں نکلنے سے بڑھتی عمر کی خواتین کو چھائیوں کے شکایت ہو جاتی ہے۔ یاد رکھیں یہ چھائیاں سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے وجہ سےہوتی ہیں انہیں کیلشیم کی کمی سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔ دھوپ میں نکلنے کے بعد جب گھر یا اپنے مقام پر واپس آجائیں تودوبارہ سے چہرہ پر عرق گلاب کے اسپرے کا استعمال کریں۔اسے فریج میں رکھیں اور دن میں دو سے تین مرتبہ چہرے پر اسپرے کریں۔ یہ جلد کے مسامات میں داخل ہو کر میل کچیل صاف کرکے جلد کی قدرتی نمی بحال کرتا ہے۔
نامناسب جوتوں کے استعمال
گرمیوں میں پیروں کی حفاظت بھی توجہ طلب مسئلہ ہے ۔ ان دنوں پیروں کے لئے ایسے جوتے منتخب کریں جن میں ہوا کا گزرباآ سانی ہو۔ جوتوں کے انتخاب میں صرف جدید اسٹائل کو منہ نظر نہ رکھیں بلکہ ان کا آرام دہ ہونا بھی ضروری ہے۔ گرمی کی وجہ سے پیروں میں آنے والا پسینہ خارش، ایگزیما اور داد کا سبب بن سکتا ہے۔یہ جلدی بیماریاں آپ کی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔دن بھر کی تھکن زائل کرنے کے لئے رات سوتے وقت کم از کم دس منٹ تک سرسوں کے تیل کے ذریعے پیروں کی تلوئوں اور ناخنوں سمیت اچھی طرح مالش کریں۔
سونے سے پہلے یہ کام ضرور کریں
سورج کی تپش ہاتھوں کی سخت جلد پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ جسم کے اس حصے کی جلد قدرے سخت ہوتی ہے۔ یہاں قدرتی طور پر نمی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے

خشکی اور جھریاں جلد نمودار ہوتی ہیں۔ جب بھی گھر سے نکلیں ہاتھوں کو دستانوں سے ڈھانپ لیں۔ ڈرائیونگ کے دوران سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں ہاتھوں کی جلد جھلسا سکتی ہے۔ اس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ روزانہ رات سونے سے پہلے روغن بادام کا ہاتھوں پر مساج کریں ‘ کچھ ہی دنوں میں نمایاں فرق محسوس ہونے لگے گا ۔
صحتمند ، خوبصورت بال: ہر موسم میں آپ کے بالوں کا ہیئر اسٹائل بدل جائے یہ ممکن نہ ہو تو کم از کم گرمیوں کے لئے ایسا ہیئر اسٹائل اپنائیں جس میں گرمی کا احساس نہ ہو۔ شخصیت کے مجموعی تاثر میں بال بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ بال اس وقت خشک ہوتے ہیں جب انہیں غیر موزوں حالات ملتے ہیں۔ گھر سے نکلنا ہو یا دیگر کام نمٹانے کے لئے دھوپ کا سامنا ہو جائے تو خواتین کو چاہیے کہ بالوں کو دوپٹہ یا اسکارف سے اچھی طرح ڈھانپ لیں ۔ خالص دیسی اجزاء سے تیار کردہ ہربل شیمپو استعمال کریں ۔یہ بالوں میں نئی جان ڈال دے گا ۔ اس مقصد کے لئے عبقری کا تیار کردہ ہربل شیمپو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔بالوں میں روغن بادام کا استعمال سر کی کھال کے مسامات میں جذب ہو کر جڑوں تک پہنچتا ہے۔ یہ بالوں پر ایک حفاظتی تہہ بناتا ہے جس کی وجہ سے بال سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔ گھر سے باہر نکلنےسے پہلےبالوں میں یہ لگانا ہرگز نہ بھولیں ۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 591 reviews.