محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کامل اور عافیت والی لمبی عمر عطا فرمائے‘آمین!اپنا ایک طبی تجربہ عبقری قارئین کی خدمت میںپیش کرنا چاہتا ہوں تاکہ میری ذات سے بھی لوگوں کو فائدہ ہو۔
سب سے پہلے قارئین سے درخواست کروں گا کہ اگر کوئی بھی طبی ٹوٹکہ یا پھر روحانی عمل کریں تو سب سے پہلے اپنے اندریقین پختہ رکھیں ‘ پاکیزگی کا خیال رکھیں، حرام کاموں سے بچیں‘ رزق حلال کا اہتمام کریں اورکسی کی دل آزادی نہ کریں۔ ان چند باتوں پر عمل کر نے سے دوا اور دعامیں حیرت انگیز تاثیر ملے گی‘جلد ہی شفایابی اور مراد ملے گی۔
آج جس مرض کے لئے طبی نسخہ لے کر حاضر ہوا ہوں وہ اپھارہ‘ نفخ شکم اور گیس سے متعلق ہے۔یہ بیماری تب سامنے آتی ہے جب معدہ کے امراض‘ آنتوں اور کبھی جگر کی کمزوری کی وجہ سے ہوتی ہے جس وجہ سے غذا ہضم نہیں ہوتی اورریاح پیداہوکر پیٹ پھول جاتا ہے۔ خارج ہوتے ہوں تو ریاح شکم کہتےہیں، خارج نہ ہوں تونفح شکم کہتےہیں، خارج منہ سے ہوں تو ڈکار کہتے ہیں۔انہی بیماریوں کی وجہ سے جبڑے اورہونٹوں کی حرکت ہوکر منہ کھلتا ہے جس سے باربار جمائی اور کبھی انگڑائی آتی ہے یعنی جسم میں سستی اور کاہلی بھی چھا جاتی ہے۔گیس ایک ایسا مرض ہے جو مزید بے شمار بیماریوں کی وجہ بن جاتا ہے۔اس مرض سے نجات کے لئے ایک نہایت مجرب نسخہ پیش کر رہا ہوں۔
ھوالشافی: سونٹھ 50گرام، کالی مرچ 50گرام، سونف 50گرام، نمک سیاہ 50گرام۔ سب چیزیں ہم وزن لےکر پانی سے دھو کر دھوپ میں خشک کرلیں۔اب ان تمام اجزاء کو پیس کر کسی شیشی یا پلاسٹک کی ڈبی میں محفوظ کر لیں۔ صبح ، دوپہر، رات کھانے کے بعد اس سفوف کا آدھاچمچ چائے والا، صبح خالی پیٹ ہمراہ پانی کے استعمال کریں۔صبح سیر کریں، دوپہر ہوسکے تو آدھا گھنٹہ لیٹیں اور شام کوکھانے کے بعد دس سے پندرہ منٹ چہل قدمی کریں۔ اس دوران بھنڈی، اروی، گوبھی‘ ماش کی دال بالکل نہ کھائیں۔ آلو، مٹر، چنے کی دال، سفید چنے کم کھائیں۔ کدو، ٹینڈے، گاجر، شلجم، مونگ کی دال کا زیادہ استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں